ٹی وی اور ورک آؤٹ ساتھ ساتھ

1,264

کئی لوگ اپنا وقت جتنی ایمانداری سے ٹی وی کو دیتے ہیں شاید دفتر میں اپنے بوس کو یا گھر میں اپنی فیملی کو بھی نہیں دیتے ۔ ٹی وی دیکھنے کے نقصانات کی جہاں ایک لمبی فہرست ہے وہاں ایک نقصان وزن میں زیادتی بھی ہے ۔

مانا کہ ہمارے ٹی وی شوز ہماے لئے تفریح کا سامان ہیں اور تکان کو کم کرنے کا باعث بنتے ہیں لیکن ایک اندازے کے مطابق ہم دن بھر میں کم سے کم ڈھائی گھنٹے ٹی وی دیکھتے ہیں جس سے بعض اوقات ذہنی الجھن اور دباؤ میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔

اگر آپ اپنا وزن واقعی کم کرنے کے خواہ ہیں اور صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو یقینی طور آپ اپنا وقت صرف ٹی وی دیکھ کر ضائع نہیں کرنا چاہیں گے بلکہ ساتھ میں کوئی ورزش ضرور کریں گے تاکہ تفریں بھی میسر آ سکے اور ساتھ میں صحت بھی ۔

باڈی وارم اپ

چونکہ ٹی وی دیکھتے میں آپ خود کو ریلیکس محسوس کرتے ہیں اس لئے کوئی بھی ورزش کرتے میں آپ کو ذرا سی الجھن محسوس ہو گی اس لئے آپ سب سے پہلے اپنی باڈی کو وارم اپ کر لیں ۔

۱۔اگرآپ کے کمرے میں چلنے پھرنے کی کافی جگہ موجود ہے تو ٹی وی دیکھنے کے دوران آپ دس سے بارہ دفعہ تیز قدم کے ساتھ چہل قدمی کر لیں ۔
۲۔ کمرشل وقفہ کے دوران آپ کارڈیو ویسکیولر ورزش کر سکتے ہیں ( سیڑھیاں چڑھنا اترنا )۔
۳۔ سیدھے کھڑے ہوں اور نیچے اس طرح جھکیں کہ آپ کے ہاتھوں کی انگلیاں پیروں کی انگلیوں سے جا ملیں اس طرح دس دفعہ کر لیں۔
۴۔ اونچے گول کاؤچ یا ایکسرسائز بال پر اس طرح پیٹ کے بل بیٹھیں کہ آپ( نچلا حصہ ) کمر سے ٹانگوں تک کا حصہ بغیر کسی سہارے کے ہو ۔ اپنا وزن ٹانگوں پر دیں۔
۵۔ باڈی وارم اپ کرنے کے لئے آپ ویٹ لفٹنگ بھی کر سکتے ہیں۔

ان تمام طریقوں کی مدد سے آپ خود کو کسی بھی قسم کی ورزش کے لئے تیار کر سکتے ہیں ۔

ورزش

۱۔ پش اپس

ٹی وی دیکھتے میں آسانی سے پش اپس کئی جا سکتے ہیں لیکن اگر آپ کو پش اپس لگانے کے لئے جگہ نہ ملے یا پھر وزن کی زیادتی کی وجہ سے آپ نہ کر سکیں تو آپ وال پش اپس کر سکتے ہیں ،دیوار سے ۴ انچ دور کھڑے ہو جائیں اور ہاتھوں کے سہارے پش اپس لگائیں اس ورزش کو کرنے کے لئے آپ کو دس منٹ کی ضرورت پڑے گی لیکن ٹی کمرشلز کے دوران اگر آپ یہ ورزش آسانی سے کر سکتے ہیں اور پیٹ کی چربی بھی کم کر سکتے ہیں ۔

۲۔ ٹریڈ مل

اگر آپ کے پاس ٹریڈ مل موجود ہے تو اسے ٹی وی کی جانب رکھ لیں ،ٹی وی دیکھتے میں اگر آپ ٹریڈ مل پر چلتے ہیں تو ایک اندازے کے مطابق آپ ۳۵۰ کیلوریز کم کر سکتے ہیں ۔

۳۔ ایکسرسائز پروگرامز

آج کل ٹی وی پر صحت پر مبنی کئی چینلز آتے ہیں جن پر طرح طرح کی ورزشیں سکھائی جاتی ہیں آپ دن میں کسی بھی وقت وہ چینل دیکھتے ہوئے ورزش کر سکتے ہیں اس طرح آپ ورزش کے نئے طریقے بھی سیکھ سکیں گے اور ساتھ ساتھ پریکٹس بھی ہو جائے گی ۔

۴۔ فلور سیزر

زمین پر سیدھا لیٹ جائیں اور اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے سر کے نیچے رکھیں اور آہستہ آہستہ اپنی ٹانگوں کو اوپر ہوا میں لے جائیں اور ایک ٹانگ زمین پر لائیں اور واپس اوپر لے جائیں اسی طرح دوسری ٹانگ کے ساتھ بھی یہ ہی عمل دہرائیں ۔

۵۔فجٹس

ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ اگر آپ اپنے جسم کو ڈھیلا چھوڑ دیں یا بہت ڈھیلے کپڑے پہنیں تو جسم ڈھلکنا شروع ہوجاتا ہے اور جب ہم بہت دیر تک ٹی وی دیکھتے ہیں تو یقینی طور پر ہمارا جسم بھی ڈھیلا ہو جاتا ہے اور آہستہ آہستہ ہماری چستی اور توانائی بھی کم ہو نے لگتی ہے لیکن ٹی وی دیکھتے میں ہم اگر مختلف طرھ سے اپنے جسم کو حرکت میں رکھیں تو سستی سے بھی بچ سکتے ہیں اور وزن بھی کم کر سکتے ہیں اور اپنے اعصاب کو بھی مضبوطی دے سکتے ہیں ۔
۱۔ گردن کو نیچے جھکائیں اور ہاتھوں اور پیروں کو دائیں اور پھر بائیں جانب حرکت دیں ۔
۲۔ آلتی پالتی مار کر بیٹھ جائیں اور رگھٹنوں پر ہاتھ رکھیں اور رانوں کو اوپر نیچے حرکت دیں ۔
۳۔ پیروں کو گول گول گھمائیں یا پنجوں کے بل کھڑے ہوں ۔
۴۔ کمر کو دائیں اور بائیں جانب جھکائیں ۔

۶۔اسکوئیٹس

جس طرح ہم کرسی پر بیٹھتے ہیں اسی پوزیشن میں بناء کرسی کے بیٹھیں یعنی آپ کا سارا وزن آپ کی ٹانگوں اور رانوں پر ہونا چاہئے اپنے ہاتھوں کو سامنے کی جانب رکھیں ۔ٹی وی دیکھتے میں چند سیکنڈز کے لئے اسکوئیٹس کرنے سے آپ کی ٹانگوں کے پٹھے مضبوط ہوں گے ۔

۷۔لنجس

یہ ورزش ٹانگوں کے پٹھوں کو مضبوط بنانے اور پیٹ کم کرنے کے لئے کی جاتی ہے کھڑے ہو کر ایک ٹانگ کو موڑیں کہ تلوا زمین پر رہے اور گھٹنا سیدھا رہے اور آپ کی ٹھوڑی گھٹنے پر لگ سکے اور دوسرا پیر پیچھے کی جانب لے جائیں کہ پنجا زمین پر لگا رہے اس دوران آپ دونوں ٹانگوں پر وزن ڈالتے رہیں اس ورزش سے ٹانگوں کے پٹھے مضبوط ہوں گے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...