فروزن شولڈرکی علامات ،وجوہات اورعلاج

67,246

اکثر جب کسی کے کندھوں میں درد ہویاکندھوں کی تحریک محدود یعنی کندھوں کوبھرپورطریقے سے حرکت نہ دے پائیں تو یہ کیفیت فروزن شولڈر کہلاتی ہے۔فروزن شولڈر کے باعث کندھوں کے جوائنٹ اورکٹوری میں درد،سختی اوراکڑساتھ ہی کندھوں کی تحریک بھی محدود ہوجاتی ہے۔ڈاکٹر فزیکل جانچ کے بعد کندھوں کی تحریک دیکھتے ہوئے اس کی تشخیص کرتے ہیں۔ایکسرے بھی کرواسکتے ہیں تاکہ پتہ چل سکے کہ یہ مسئلہ کہیں آرتھریٹس یاہڈی ٹوٹنے وغیرہ کاتو نہیں۔
وجوہات
درد ،چوٹ یاکسی اوردائمی بیماری کے باعث جب آپ حرکت نہیں کرتے تو یہ مسئلہ سراٹھانے لگتاہے۔سروائیکل کی سات ڈسک ہیں جب نرو کمپریس ہوجاتی ہے تو شولڈر فروزن ہوجاتاہے۔کندھوں میں ہونے والی کسی بھی تکلیف کااگر بروقت علاج نہ کروایاجائے تو آگے جاکر یہ فروزن شولڈر کاسبب بن سکتاہے۔اسکی وجوہات کوئی چوٹ یاذیابیطس اوراسٹروک بھی ہوسکتی ہیں۔ارد گرد کے ٹشوز اورجوڑ اکڑنے کے باعث کندھے کی نقل وحرکت مشکل اورتکلیف دہ ہوجاتی ہے۔کندھوں کی یہ حالت آہستہ آہستہ ہوتی ہے اگر صحیح طرح سے باقاعدگی سے علاج کروالیاجائے تو یہ ٹھیک ہوجاتاہے۔

فروزن شولڈر کی تکلیف کب ہوسکتی ہے؟

۱۔کسی آپریشن یاچوٹ کے بعد
۲۔چالیس سے ستر سال کی عمر کے دوران
۳۔مردوں کے مقابلے میں خواتین میں زیادہ ہوتاہے خصوصاًخواتین میں حیض بند ہوجانے کے بعد اسکے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
۴۔ان لوگوں کوجودائمی بیماریوں میں مبتلاہوں۔

میڈیکل ٹریٹمنٹ

اسکے علاج کیلئے ڈاکٹر درد اورسوجن کم کرنے کی دوا کے ساتھ انجیکشن بھی دیتے ہیں۔
متاثرہ حصے کوہیٹ بھی پہنچائی جاتی ہے۔تاکہ ہیٹ سے درد میں افاقہ ہو۔
ہلکی پھلکی اسٹریچنگ اورفزیکل تھراپی بھی فروزن شولڈر میں مفید ثابت ہوتی ہے۔
اگر فروزن شولڈر میں علاج سے فائدہ نہ ہوتو سرجری بھی کی جاتی ہے۔

احتیاط

کسی بھی سرجری یاچوٹ لگنے کے بعد ورزش،اسٹریچنگ اورکندھوں کوتحریک میں رکھنے سے فروزن شولڈر سے بچاجاسکتاہے۔کندھوں پرانگوٹھوں کی مدد سے تیس سیکنڈ مساج سے بھی آرام آتاہے۔احتیاط اورڈاکٹرکے مشورے سے اس مسئلہ کوقابو کیاجاسکتاہے۔ایک سال کے باقاعدہ علاج اوراحیتاط سے فروز ن شولڈر ٹھیک ہوجاتاہے۔

فروزن شولڈر ورزش

۱۔انگلیوں کوچلائیں

دیوار یاکسی چیز جیسے الماری کے سائڈ پرانگلیوں کوچلائیں جس طرح سیڑھی چڑھتے ہیں۔دن میں تین دفعہ یہ ورزش کریں۔ہاتھ جتناانگلیوں کی سیڑھی چڑھاتے اوپرلے جاسکتے ہیں لے جائیں آہستہ آہستہ آرام آئے گا۔

۲۔ہوا میں پینٹنگ کریں

ہاتھ کوکندھے کی سیدھ میں رکھیں اورجس طرح پینٹ کرتے ہیں ہاتھ کواس طرح آہستہ آہستہ حرکت دیں۔جتناآپ کاہاتھ حرکت میں رہے گااتنی جلد ی ہی آرام آئے گا۔

۳۔ہاتھ کوشولڈر پررکھیں

پہلے شولڈر پرہلکاساتیل لگائیں۔ہاتھ شولڈر پررکھ کرانگلیوں اورانگوٹھے کی مدد سے ہلکاسامساج کریں۔اسکے بعد ہاتھ سیدھاکرنے کی کوشش کریں ۔سیدھاکرکے اوپر کی طرف ہاتھ اٹھائیں تو ہاتھ اوپر آرام سے اٹھ جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...