سردیوں میں وزن بڑھنے کی 10وجوہات

33,926

کیا آپ نے محسوس کیا ہے کہ سردیوں میں آپ کا وزن weight بڑھ جاتا ہے؟ یہ صرف آپ کے ساتھ ہی نہیں بلکہ اکثر لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے ۔ اس کی کئی وجوہات ہیں جنھیں جاننے کے بعد اس مسئلہ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

1۔ نقل و حرکت کی کمی :

ٹھنڈ بڑھنے کے ساتھ ہی دل چاہتا ہے کہ بستر میں ہی دبکے رہو۔ سردی کی وجہ سے بہت ے کام چھوڑ دیتے ہیں۔ اور اکثر لوگ سردی میں باہر نکلنا بھی پسند نہیں کرتے ۔ اس سے بچنے کے لیے اپنے گھر میں ایسی سرگرمیاں رکھیں کہ جن سے آپ ایکٹیو رہ سکیں ۔ گھر پر رہتے ہوئے ورزش بھی کریں

2۔ دعوتیں اڑانا:

سردی کا موسم آتے ہی مزیدار چیزیں کھانے کا دل چاہتا ہے ۔ پھر اکثر لوگ سردی میں ہی تقریبات رکھتے ہیں۔ ان میں مرغن کھانے ہوتے ہیں اس کے علاوہ سردیوں کے ویک اینڈ پر ہوٹلوں کا رخ کرتے ہیں یہ کھانے صحت کے لیے اچھے نہیں ہوتے لیکن مزیدار ہونے کی وجہ سے زیادہ کھائے جاتے ہیں ۔ تو اس مرتبہ بھی باہر کھانے کا پروگرام بنائیں لیکن کھانے میں محتاط رہیں ۔زیادہ کھانے سے بچنے کے لیے دن میں صحت بخش اسنیکس ،پھل ، سبزیاں سلاد وغیرہ کھاتے رہیں تاکہ رات کے کھانے کی طرف زیادہ رغبت نہ ہو ۔

3۔ مزیدار کھانے:

سردیوں میں بھوک زیادہ لگتی ہے اور مزیدار چیزیں کھانے کا دل چاہتا ہے ۔ اس موسم میں لوگ پیزا، برگر، تکہ وغیرہ شوق سے کھاتے ہیں ۔ یہ چیزیں وقتی طور پر تو مزہ دیتی ہیں اور جسم کو گرماتی ہیں لیکن وزن کو بڑھانے کا باعث بنتی ہیں اپنے پسندیدہ کھانے صحت بخش اجزاء شامل کر کے بنائیں اس کے علاوہ یہ کھانے کھانے سے پہلے اپنی غذامیں پھل اور سبزیاں شامل کریں تاکہ یہ چیزیں کم کھائی جائیں ۔


اس بارے میں جانئے :سردیوں میں گھٹنوں کے درد سے کیسے نجا ت پائیں؟


4۔ بیمار پڑجانا:

سردیوں میں بہت سے وائرل انفیکشن ہوجاتے ہیں اور بیماری کی وجہ سے لوگ کام کاج کرنا چھوڑ دیتے ہیں ۔ خود کو بیکٹیریا سے بچانے کے لیے ہاتھوں کی صفائی کا خیال رکھیں اور عام جگہوں یعنی آفس ، بس اسٹاپ ، شاپنگ سینٹر میں دیواروں ، ریلنگ ، ٹیبل وغیرہ کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں تاکہ خود کو فلو اور دوسرے وائرل انفیکشن سے بچا سکیں۔

5۔ پریشانی :

اکثر لوگ سردیوں میں ہونے والے خرچوں کی وجہ سے فکر اور پریشانی کا شکار ہوجاتے ہیں ۔ بہت زیادہ فکر اور پریشانی بھی وزن کے بڑھنے کی وجہ بنتی ہے ۔ان سردیوں میں خود کو پریشانی سے بچانے کے لیے خود کو ریلیکس رکھنے کے طریقے اپنائیں ۔ گھر والوں کے ساتھ خوشگوار وقت گزار کر اور اچھی کتاب پڑھ کر پر سکون رہ سکتے ہیں۔

6۔ ڈھیلے کپڑے پہننا:

سردیوں میں موٹے اور پھولے ہوئے کپڑوں کی وجہ سے بھی جسامت پر دھیان نہ دینے سے لاپرواہی ہوجاتی ہے اور بڑھتے ہوئے جسم کا اندازہ نہیں ہوتا ۔ جبکہ دوسرے موسم میں جب کم کپڑے پہنے جاتے ہیں تو جسم کے بڑھنے پر دھیان رہتا ہے اس لیے سردی میں بھی فٹنگ والے کپڑے پہنیں تاکہ اپنے بڑھتے ہوئے جسم پر دھیان دے سکیں۔

7۔ موسم کے اثرات:

اکثر لوگ سردی کے موسم سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں ایسے لوگوں میں توانائی کی کمی واقع ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے وہ زیادہ کھاتے اور زیادہ سوتے ہیں ۔ یہ تمام چیزیں وزن بڑھانے کی وجہ بن جاتی ہیں ۔ موسم کی وجہ سے متاثر ہونے کا علاج کروایا جائے تاکہ آپ اس کی وجہ سے ہونے والی خرابیوں سے محفوظ رہ سکیں۔

8۔ گھر کی ساخت:

بہت سے لوگ یہ بات نہیں جانتے کہ گھر کا درجہ حرارت بھی کھانے کی عادت پر اثر انداز ہوتا ہے ۔ تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ جب لوگ ٹھنڈ محسوس کرتے ہیں تو انھیں زیادہ بھوک لگتی ہے اور وہ زیادہ کھاتے ہیں بہ نسبت ان لوگوں کے جن کا گھر گرم اور پرسکون ہوتا ہے ۔ زیادہ کھانے سے بچنے کے لیے گھر کی کھڑکیاں دروازے بند رکھیں اور گھر کو گرم رکھیں۔

9۔ موٹے یا غیر آرام دہ کپڑوں میں سونا:

بہت سے لوگ سونے کے لیے گرم کپڑے پہن کر اوپر سے کمبل بھی اوڑھ لیتے ہیں ۔ شروع میں تو یہ اچھا لگتا ہے لیکن کچھ ہی دیر بعد گرمی کی وجہ سے ان کی نیند خراب ہوجاتی ہے اور تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ناکافی نیند بھی موٹاپے کا باعث بنتی ہے ۔ اس لیے پر سکون نیند کے لیے ضروری ہے کہ کمرے کا درجہ حرارت بہت زیادہ نہ کیا جائے اور سوتے وقت کپڑوں کو بھی ہلکا رکھا جائے اس سے اچانک گرمی سے نیند خراب نہیں ہوگی۔

10۔ گرم مشروبات:

سردیوں کے بڑھنے کے ساتھ چائے ، کافی اور چاکلیٹ شیک کا استعمال بڑھ جاتا ہے ان مشروبات میں وافر مقدار میں کیلوریز پائی جاتی ہیں ۔ ان مشروبات کو بہت زیادہ پینے کے بجائے پانی کا استعمال زیادہ رکھیں تاکہ موٹاپے سے بچا جا سکے۔


یہ بھی پڑھئے:لاہوری نمک کے10 طبی فوائد


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...