وہ تیل جنہیں کھانے سے وزن کم ہوتا ہے

25,070

آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ چکنائی صحت کے لیے مفید ہے خاص طور پر جب آپ وزن کم کرنے کی کوشش میں ہوں ۔ زیادہ تر کوکنگ آئل میں شامل چکنائی وزن کو بڑھاتی ہے اس لیے لوگ تیل کا استعمال کم سے کم کرنا چاہتے ہیں لیکن بہت سے تیل ایسے بھی ہیں جو وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔ یہ تیل کسی بھی طرح استعمال کیے جاسکتے ہیں ۔ ان تیلوں میں اگر آپ ڈیپ فرائی بھی کریں تو بھی یہ آپ کو صحت مند رکھتے ہیں اور کیلوریز نہیں بڑھاتا۔

۱۔ ناریل کا تیل:

ناریل کا تیل دیسی کھانے بنانے کے لیے بہترین ہے یہ کو لیسٹرول کم کرنے ساتھ بیماریوں سے بچاتا ہے اور جسم کو توانا ئی فراہم کرکے چاق و چوبند اور توانا بناتا ہے۔

۲۔ زیتون کا تیل:

وزن کم کرنے کے لیے زیتون کا تیل بہترین ہیں ۔ چاہے ایکسٹرا ورجن ہو یا ریفائنڈ ۔ اس تیل میں ۷۸ فیصد مونوان سیچوریٹڈ فیٹس اور ۱۴ فیصد سیچوریٹڈ فیٹس شامل ہیں ۔ زیتون کا تیل دل اور ذیابیطس کے لیے بہترین ہے۔

۳۔ کنولا آئل:

کنولا آئل بھی وزن کم کرنے کے لیے بہترین ہے ۔ یہ ضروری فیٹی ایسڈ ااومیگا ۳ اور اومیگا ۶ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ یہ فیٹی ایسڈ چربی کو جلاتے ہیں اور جسم کو فٹ اور صحت مند رکھتے ہیں۔

۴۔ بیجوں کا تیل:

کچھ میووں اور بیجوں سے حاصل شدہ تیل میں وافر مقدار میں مونوان سیچوریٹڈ فیٹس پایا جاتا ہے۔ سورج مکھی کے بیج سے حاصل ہونے والے تیل میں ۷۹ فیصد مونوان سیچوریٹڈ جبکہ ۱۴ فیصد سیچوریٹڈ فیٹس اور بادام کے تیل میں ۶۵ فیصد مونوان سیچوریٹڈ اور ۷ فیصد سیچوریٹڈ فیٹس شامل ہیں ۔ اس وجہ سے ان تیلوں کو وزن کم کرنے والا سب سے صحت بخش تیل سمجھا جاتا ہے۔

۵۔ سورج مکھی کا تیل:

سورج مکھی کے بیجوں سے حاصل کیا جانے والا یہ تیل ذائقے میں بہت اچھا ہے اور پکانے کے لیے بہترین ہے ۔ سورج مکھی کا تیل وٹامن ای حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ اس میں ان سیچوریٹڈ فیٹس بھی شامل ہیں۔

۶۔ مونگ پھلی کا تیل:

اکثر لوگ یہ تیل پسند نہیں کرتے لیکن یہ توانائی کا ذریعہ ہے اور تیزی سے وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ مونگ پھلی کا تیل کم تیل میں پکائی جانے والی چیزوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

۷۔ رائس آئل:

چاول کی بھوسی سے حاصل کیا گیا تیل وزن کم کرنے کے لیے سب سے بہترین ہے ۔ اس میں کم مقدار میں اسٹارچ موجود ہے جو جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے اور یہ توانائی وزن کم کرنے میں استعمال ہوتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...