دبلے پن سے نجات پانے کے ٹوٹکے

10,375

جس طرح موٹا ہونا صحت کے لیے اچھا نہیں اسی طرح زیادہ دبلا ہونا بھی کمزوری کی علامت ہوتا ہے ۔ معیاری وزن وہ ہوتا ہے جو آپ کی عمر ، قد اور جسمانی ساخت کے مطابق ہو۔ آپ کے معیاری وزن سے دس کلو تک وزن کم ہونا کمزوری کی طرف نشاندہی کرتا ہے ۔ دبلا پن ، موٹاپے کے مقابلے میں کم خطرناک ہے چونکہ دبلے افراد کے مقابلے میں موٹے انسانوں کی شرح اموات زیادہ ہے۔البتہ دبلاپن اس صورت میں خطرناک ہوسکتاہے جب کوئی شخص فاقہ کشی کرنے لگے یا ذیابیطس، پیچش اور بواسیر جیسے امراض میں مبتلا ہوجائے ۔

اگر آپ کا وزن معیاری وزن سے پانچ فیصد کم ہے اور آپ کو کسی قسم کی تھکاوٹ اور کمزوری نہیں ہوتی تو پریشانی کی کوئی بات نہیں لیکن اگر آپکا وزن معیاری وزن سے دس کلو گرام اور اس سے بھی زیادہ کم ہے اور آپ ساتھ میں کمزوری بھی محسوس ہوتی ہو توآپ کو اس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ یہ صورت حال نہ صرف آپکی صحت بلکہ آپ کی زندگی کے لئے بھی خطرناک ہو سکتی ہے ۔کسی بھی مستند اور تجربہ کار ڈاکٹر سے اپنا معائنہ کروائیں ۔اگر کوئی بیماری ہوتو اسکا علاج کرائیں اور اگر بیماری دبلے پن کی وجہ نہ ہوتو اپنی غذا پر توجہ دیں۔ وزن میں اضافہ کے لئے درج ذیل ہدایات پر عمل کرکے آپ مستفید ہوسکتے ہیں:

۱۔ دن بھر کم از کم آٹھ سے دس گلاس پانی ضرور پئیں۔
۲۔پورے دن میں کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ چار کیلے کھائیں۔
۳۔اگر ممکن ہوتو ناشتہ میں دودھ اور کیلے کا ملک شیک استعمال کریں۔
۴۔ نمک کا استعمال محدود رکھیں۔
۵۔ آم کے موسم میں آم استعمال کریں ۔
۶۔خشک میوہ جات میں انجیر صبح وشام چھ سے آٹھ دانے کھائیں اور ساتھ دودھ پی لیں۔۷۔تازہ کھجوریں کھائیں۔
۸۔ہر قسم کا گوشت کھاسکتے ہیں۔
۹۔ڈبل روٹی کے بجائے گھر کی روٹی کھائیں۔
۱۰۔ دودھ،انڈے اور مکھن کا استعمال وزن میں اضافہ کے لئے مفید ہے۔
۱۱۔گرمی کاموسم آرہا ہے لسی پئیں،وزن میں اضافہ کے ساتھ ساتھ گرمی دور کرنے اور صحت کے لئے اچھی ہے۔
۱۲۔آلواور چاول کا استعمال بھی وزن میں اضافہ کے لئے مفید ہے ۔
۱۳۔بادام ، اخروٹ اور انگور کا استعمال کریں۔
۱۴۔اشتہاری دواؤں سے پرہیز کریں۔
۱۵۔ ورزش،وقت پر کھانا اور نیند پوری لیں۔

ہر چیز کا استعمال اعتدال میں رہتے ہوئے کریں یہ نہیں کہ مندرجہ بالا تمام غذاؤں کا استعمال ایک ساتھ شروع کرلیں۔ہر چیز میں توازن بے حد ضروری ہے ۔جب آپکا وزن ، معیاری وزن تک پہنچ جائے تو اسکے بعد وزن بڑھانے والی غذاؤں کا استعمال ترک کردیں۔اور متوازن غذا کا استعمال کریں،صبح کی سیر اور کھلی فضاء میں لمبے لمبے سانس لینے کا عمل اختیار کریں۔اس سے آپ تھوڑے ہی عرصے میں اپنے آپ کو ایک پرکشش شخصیت کے روپ میں دیکھیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...