وزن بڑھانے والی غذاؤں سے اجتناب کریں

1,859

موٹاپے سے آج کل ہر شخص ہی پریشان ہے۔مختلف مرغن غذاؤں اور بسیار خوری کی عادت نے بہت سے افراد کو مٹاپے کا شکار بنادیا ہے۔مٹاپا جلد آجانے اور دیر سے جانے والی بیماریوں میں سے ایک ہے۔ جنکس فورڈ کے بڑھتے ہوئے رجحانات نے مزید سونے پہ سہاگہ کردیاہے۔ مگر اس کے علاوہ بھی ہم اپنی روزمرہ خوراک میں جانے ان جانے میں بہت سی ایسی غذائی استعمال کرتے ہیں جو ہمارے مٹاپے اور ہمارے وزن بڑھنے کا سبب بنتی ہیں۔ مگر ہم اپنی لاعلمی کے سبب اس سے بچ نہیں پاتے۔زیادہ کیلو ریز پر مشتمل غذائیں وزن میں دوگنا اضافے کا باعث بنتی ہیں۔وزن کا ایک خاص حد تک بڑھ جانا ٹھیک ہے لیکن مزید بڑھ جانا نقصان کاباعث ہے۔آج ہم آپ کو ایسی غذاؤں کے متعلق بتا رہے ہیں جن سے اجتناب کرکے آپ مٹاپے یعنی وزن بڑھنے جیسے مرض سے بچ سکتے ہیں۔
مونگ پھلی کا مکھن: مونگ پھلی کا مکھن یا پینٹ بٹر ایک ایسی خوراک ہے جو نہ صرف لذیذ ہے بلکہ یہ آپ کا وزن بڑھانے کا سبب بنتی ہے۔ ماہرین خوراک کا کہنا ہے کہ جب آپ مونگ پھلی کا مکھن خریدیں تو کوشش کریں اس میں مصنوعی اجزاء اور چینی کا استعمال کم سے کم کیا گیا ہو۔
بالائی والے دودھ کا استعمال: ویسے تو دودھ نعمت خداوندی ہے لیکن یہ وزن بڑھانے کا ذریعہ ہے۔ آپ کو چاہیے کہ بالائی والے دودھ، مکھن اور دہی کا استعمال کم سے کم کریں۔
پنیر : وہ لوگ جن کا وزن زیادہ ہو ان کے لئے پنیر انتہائی مضرچیز ہے۔پنیر میں شامل پروٹین اور لحمیات آپ کو وزن بڑھانے میں مدد یتے ہیں۔
آلو: سبزیوں میں یہ واحد سبزی ہے جو وزن بڑھاتی ہے، دنیا بھر میں آلو سب سے زیادہ پسند کی جانے والی سبزی ہے اسے مختلف طریقوں سے بنایا جاسکتا ہے ۔اگر آپ آلو اُبال کر کھائیں تو اس میں موجود نشاستہ وزن بڑھانے کا سبب بنتا ہے، لہٰذا ابلے ہوئے آلو خواہ وہ کسی بھی شکل میں ہوں انھیں کھانے سے خود کو روکیں۔
پیزا : اس میں بہت سی چکنا ئی والے غذائی اجزایکجا طور پر استعمال ہوتے ہیں جوکہ مٹاپے کا سبب بنتے ہیں ۔
گوشت: گوشت چاہے بکرا کا ہو، مچھلی کا ہو یاگائے کا ، اس کا استعمال ہمارے وزن میں مزید اضافے کا سبب بنتا ہے ۔
انڈے : ابلے ہوئے انڈے میں 80کیلوریز جبکہ فرائی انڈے میں130کیلوریز ہوتی ہیں۔
میٹھی چیزیں: میٹھا خواہ کسی بھی شکل میں ہو ایسے افراد جو وزن کی زیادتی کا شکار ہوں ان کے لیے زہرقاتل ہے۔
چاول، گندم اور پاستہ کا زیادہ استعمال آپ کو مٹاپے کی طرف لے جاسکتا ہے۔ اس میں اعتدال سے کام لیں۔
چکنائی: یہ صحت کے لئے انتہائی مضر ثابت ہوتی ہے،کیونکہ چکنائی کا استعمال وزن بڑھانے کے لئے اہم غذائی جزو ہے۔چکنائی والے غذائی اجزاء مندرجہ ذیل ہیں:
مونگ پھلی کا قدرتی مکھن ،بادام سے حاصل کر دہ قد رتی مکھن ،زیتون کا تیل۔
مولی: یہ ایک ایسی سبزی ہے جو عموماً سلاد میں استعمال کی جاتی ہے لیکن اس کے کھانے سے وزن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
خربوز ہ اور کیلا: ان پھلوں کا زیادہ استعمال بھی مٹاپے کا موجب بن سکتا ہے۔
انجیر اور کشمش: اس میں پائی جانے والی شوگر جلد ہضم ہوجاتی ہے چنانچہ یہ اسے طاقت ور اور موٹا بنانے والی غذا کی صلاحیت دیتی ہے۔
کولڈ ڈرنکس کا استعمال :کیا آپ روزانہ ایک یا 2 کین کولڈ ڈرنکس استعمال کیے بغیر نہیں رہ سکتے؟ اگر ہاں تو جان لیں کہ مٹاپا آپ سے زیادہ دور نہیں۔ مختلف تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ روزانہ ایک یا 2 کولڈ ڈرنکس کا استعمال مٹاپے کی رفتار کو 5 گنا تیز کردیتا ہے، جس کی وجہ ان مشروبات میں چینی کا زیادہ استعمال ہے، جو آپ کے اندر زیادہ کھانے کی خواہش بھی جگاتا ہے اور آپ معمول سے زیادہ کیلوریز لینے لگتے ہیں۔
بڑی پلیٹ کا استعمال: دوپہر ہو یا رات کھانے کے وقت آپ کی پلیٹ کا حجم بہت معنی رکھتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ بڑی پلیٹوں کو ترجیح دیتے ہیں وہ کھاتے بھی زیادہ ہیں اور یہ جسمانی ضروریات سے بھی زیادہ ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں اضافی خوراک چربی بن کر جسم میں جمع ہو جاتی ہے اور توند نکل آتی ہے۔
ہمیں امید ہے کہ مندرجہ بالافہرست سے آپ بھرپور استفادہ کریں گے اور ان تمام چیزوں کے علاوہ ہر وہ چیز جو آپ کے وزن میں اضافے کا سبب بن رہی ہے اس سے بچیں گے۔ یاد رکھیں صحت بخش غذائیں ضرور کھائیں مگر اس میں اعتدال بہت ضروری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...