باڈی شیپ کو برقرار رکھنے کے لئے چند اقدام

3,757

جسم کو شیپ میں رکھنا چاہے مرد ہوں یاعورت دونوں کے لئے ہی بے حد ضروری ہے ۔لیکن ہمارے ہاں عورت کی خوبصورتی پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے چاہے مرد حضرات خود کیسے بھی ہوں۔عورت کے تنقید کا نشانہ بننے کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ اسمیں جلد ہی نمایاں تبدیلیاں نمودار ہونے لگتی ہیں۔کچھ شادی اور بچوں کے سبب ہوتاہے اور کچھ خود انکی وجہ سے۔ گھر اور بچوں کی ذمہ داریاں، کھانے پینے کے معمولات میں خرابی کے ساتھ ساتھ ورزش نہ کرنا اور بیٹھنے ،چلنے اور کھڑے ہونے کا غلط طریقہ بھی اس میں اہم کردار ادا کرتاہے۔

ذیل میں چند اسٹیپ ہیں جن پر باقاعدگی سے عمل کرکے آپ باڈی شیپ کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہوسکتی ہیں۔

۱۔پوسچر ٹھیک کرکے بیٹھیں

آپ چاہے کرسی پر بیٹھیں یا زمین پر بس اتنا خیال رکھیں کہ اپنا پوسچر ٹھیک رکھیں اور پیٹ کو اندر کرکے بالکل سیدھی بیٹھیں ۔جب بھی چلیں یا باورچی خانے میں یا کوئی بھی دوسرا کام کریں تو بھی پیٹ کو اندر اور ہپ کو لاک کرکے کھڑی ہوں ۔عموماً کام کے دوران خواتین پیٹ نکال کر اور جسم کو ڈھیلاچھوڑ کر کھڑی ہوتی ہیں جو انکی باڈی شیپ کو خراب کرنے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔

۲۔بازوؤں کی شیپ کیلئے

بہت سی خواتین کے بازوں بہت موٹے ہوجاتے ہیں۔اسکے لئے دونوں ہاتھ اپنے شولڈر کے سامنے بالکل سیدھے کرلیں ۔مٹھیاں بند کرکے کلاک وائز اور اینٹی کلاک وائز ٹوئسٹ کریں۔ہاتھوں کو فل اسٹریچ کریں ۔شروع میں دس دفعہ کریں پھر آہستہ آہستہ بڑھاتے جائیں۔
دونوں ہاتھ سیدھے پھیلالیں پرندوں کے بازوکی طرح۔اور پھر کلاک وائز اور اینٹی کلاک وائز ٹوئسٹ کریں۔فل اسٹریچ کریں۔ہر عمل پہلی دفعہ دس بار سے شروع کریں لیکن پابندی سے کریں۔

۳۔سائڈ باڈی شیپ کیلئے

دونوں ہاتھوں کی انگلیاں آپس میں ایک دوسرے سے ملالیں ۔دونوں ہاتھ اسٹریچ کرتے ہوئے بالکل شولڈر کی سیدھ میں سامنے کی طرف اسٹریچ کریں۔پھر دونوں ہاتھ اسٹریچ کرتے ہوئے اوپر کی طرف لے جائیں۔کوشش کریں کے جسم کو ٹائٹ رکھیں۔پھر اوپر ہی سے ہاتھوں کو اسٹریچ کرتے ہوئے پہلے دائیں طرف اور پھر بائیں طرف لے جائیں۔اس سے آپکے جسم کے سائڈ میں اضافی فیٹ ختم ہونے کے ساتھ ساتھ کمربھی کم ہوگی۔

۴۔ہپ اورکمر کی شیپ کے لئے

کرسی لے کر اسے پکڑ کر سیدھے کھڑے ہوجائیں اور اٹھک بیٹھک والے اسٹیپ کریں لیکن پورا زمین پر نہیں بیٹھنا ہے بس اتنا کہ ہپ اور گھٹنے ایک پوزیشن میں آجائیں ۔ شروع میں کم سے شروع کریں اور آہستہ آہستہ بڑھاتے جائیں۔گھٹنو ں کے درد میں مبتلاخواتین اس سے اجتناب برتیں۔

۵۔ٹانگوں کی اچھی شیپ کیلئے

سیدھے کھڑے ہوجائیں۔اور دونوں ہاتھ کمر پر رکھیں۔دائیں پاؤں کو پہلے دائیں طرف موو کریں جتناہوسکے اسٹریچ کریں اور پھر واپس اپنی پوزیشن پر آجائیں۔پھر آگے کی طرف اور واپس اپنی پوزیشن پر اور پھر پیچھے کی طرف بھی یہی عمل کریں۔یہی عمل پھر بائیں پاؤں پر بھی دہرائیں۔اس سے آپکی ٹانگوں کی شیپ بہتر ہوگی اور بڑھے ہوئے سائڈ ختم ہوجائیں گے۔

ٹی وی دیکھنے یا دیگر اوقات میں فارغ بیٹھے وقت اگر آپ کرسی ،صوفہ یا بیڈ پر بیٹھیں تو اپنا دایاں پاؤں جتناہوسکے اسٹریچ کرتے ہوئے اوپر کی طرف لے جائیں پھر واپس اپنی پوزیشن میں آجائیں اور پھر بائیں پاؤں پر بھی یہی عمل دہرائیں۔ اس سے اضافی وقت دئے بغیر آپ اپنی ٹانگوں کو اچھی شیپ میں برقرار رکھ سکتی ہیں ۔

۶۔چہرے کی خوبصورت شیپ کے لئے

وزن میں اضافے کے باعث چہرے پر بھی اثر پڑتاہے جس میں ڈبل چن اور چیکس نمایاں ہیں۔
ڈبل چن سے نجات کے لئے منہ کو اوپر کی طرف کرکے انگلیوں کی مدد سے آہستہ آہستہ تھپتھپائیں۔
دونوں ہاتھ کراس میں کندھوں پررکھیں اور منہ کراوپر کرکے جسطرح کچھ چباتے ہیں ویساعمل کریں۔
چیکس کو نارمل رکھنے کے لئے پاؤٹ بنائیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...