مصروف ماؤں کے لئے آسان ورک آؤٹ

5,516

ماں بننا آسان نہیں۔ماں بننے کے بعد مصروفیت میں اضافہ ہوناکوئی نئی بات نہیں۔بچے کی پیدائش کے بعد ساراوقت بچے کی نگہداشت میں لگ جاتاہے جسکے باعث ماں خود نظر انداز ہوجاتی ہے جس سے انکی صحت متاثرہوتی ہے۔مصروف رہنے والی ماؤں کے لئے نہایت آسان اورکم وقت والے ورک آؤٹ درج ذیل ہیں جو آسانی سے کبھی بھی اورکہیں بھی کئے جاسکتے ہیں جو انھیں فٹ رکھنے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔

۱۔چیئر ڈپ

ایک مضبوط کرسی لے کراسکے کنارے بیٹھ جائیں اوردونوں ہاتھوں سے کرسی کوپکڑیں۔اسکے بعد کرسی پکڑے پکڑے نیچے فلور کی طرف آئیں اتناکہ آپ کی کہنی۹۰ ڈگری تک آجائے پھر واپس کرسی کے کنارے جائیں یہی عمل دس سے بارہ دفعہ دہرائیں۔

۲۔چیئر اسکواٹس

کرسی کے سامنے کھڑی ہوجائیں کرسی پربیٹھ کرپوسچر سیدھارکھیں ہاتھ آگے کی طرف سیدھے کرکے چیسٹ کوآگے کی طرف ہلکاساجھکائیں اورکھڑی ہوجائیں۔ دوبارہ پھر دس سے بارہ دفعہ یہ عمل دہرائیں۔

۳۔بٹرفلائی ایبس

فلور پرسیدھی لیٹ جائیں۔دونوں ہاتھ سرکے نیچے رکھیں اورپیرو ں کے تلوؤں کو آپس میں ملالیں۔پیٹ کوسخت کرکے چیسٹ کواوپر کی طرف اٹھائیں اورپھر واپس نیچے لے جائیں۔دس سے بارہ دفعہ یہ ایبس کریں۔

ٓ۴۔آبلیق کرنچس

لیٹ کردایاں ہاتھ سرکے نیچے اوربایاں ہاتھ کندھے کی سیدھ میں پھیلائیں۔گھٹنے موڑ کربایاں پاؤں کاٹخنہ دائے پاؤں کے گھٹنے پررکھیں۔اسکے بعد دائیں کندھے کوبائیں گھٹنے کی طرف اٹھائیں۔واپس جائیں اوردوسری طرف بھی یہی عمل دہرائیں۔دس سے بارہ دفعہ دونوں طرف یہ کرنچس کریں۔

۵۔موڈیفائیڈ پش اپس

الٹالیٹ کرزمین پرگھٹنے رکھ کردونوں پاؤں اوپر کی طرف اٹھائیں اوردونوں ہاتھ زمین پررکھ کرکندھوں کواوپر کی طرف اٹھائیں۔سر،گردن اورکمر کندھوں کی سیدھ میں ہوناچاہئے۔پیٹ کوٹائٹ رکھیں اورکمر کواوپر اٹھائیں۔دس سے بارہ دفعہ یہ پش اپس کریں۔

۶۔ہپ ایکسٹینشن اسٹینڈنگ

کرسی کے پیچھے کھڑی ہوکروزن دائیں پاؤں پردیں اوربائیں پاؤں کوپیچھے کی طرف اوپرلے جائیں۔توازن برقرار رکھنے کے لئے کرسی کااستعمال ضرورکریں۔پھر بائیں طرف یہ عمل دس سے بارہ دفعہ دہرائیں۔

۷۔سیزرلفٹس

سیدھے لیٹ کردونوں ہاتھ سرکے نیچے اورپاؤں اوپر نوے ڈگری تک لے جاکر سیزر کی طرح موو کریں۔پاؤں کی پوزیشن تبدیل کریں اوردس سے بارہ دفعہ یہ دہرائیں۔

مزید جانئے :ساؤنابیلٹ کے استعمال کے نقصانات

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...