کیا آپ کو بھی کھانے کے فوراًبعد بھوک لگنے لگتی ہے؟

8,900

ایسا ضروری نہیں کہ ہر بار کھانے کے فوراًبعد بھوک لگنے کی وجہ یہ ہو کہ آپ کا پیٹ پوری طرح سے نہ بھرا ہو۔ اس کے پیچھے کئی وجوہات ہو سکتی ہیں کہ اپنا کھانا وقت پر کھانے کے باوجود آپ کو تھوڑی ہی دیرمیں بھوک لگنا شروع ہو جاتی ہے ۔ یہاں ہم آپ کو انہی وجوہات کے بارے میں بتائیں گے اور ساتھ ہی اس کا حل بھی بتائیں گے :

وجوہات

سافٹ ڈرنکس

سوڈے والی ڈرنکس اور دیگر میٹھے مشروبات سے جسم میں فرکٹو س کی مقدار بڑھ جاتی ہے ۔ اس کی وجہ سے جسم میں چربی جمع ہونے کی جگہ بڑھ جاتی ہے ۔ تحقیق کے مطابق فرکٹوس دماغ کو یہ سگنل بھیجتا ہے کہ پیٹ ابھی بھرا نہیں اور دل مختلف کھانوں کی طرف مائل ہوتا ہے ۔

ہری سبزیاں

ہر رنگ کی سبزیوں میں وٹامن بی فولیٹ موجود ہوتا ہے جو ڈپریشن ، اور وزن کے بڑھنے سے بچاتا ہے ۔ اس میں موجود وٹامن کے جسم میں انسولین کا لیول متوازن رکھتا ہے ۔ اس لیے انسان کو کھانے کی طلب کم محسوس ہوتی ہے ۔

قہوہ

ایک امریکی تحقیق کے مطابق جو لوگ کھانے کے بعد ایک کپ قہوہ یعنی بلیک ٹی پیتے ہیں ان کا بلڈ شوگر لیول کھانے کے دو گھنٹے کے بعد 10 فیصد تک کم رہتا ہے ۔ جس کا مطلب ہے کہ آپ کو زیادہ دیر تک بھوک نہیں لگے گی ۔

پانی کی کمی

پانی کی کمی کی وجہ سے اکثر ایسا لگ رہا ہوتا ہے کہ معدہ خالی ہے اور بھوک لگ رہی ہے ۔ کھانے سے دس پندرہ منٹ پہلے ایک گلاس پانی پئیں ۔ اس سے پیٹ جلدی بھرے گا اور کھانے کے بعد بھوک بھی نہیں لگے گی ۔

ناشتہ

اگر آپ ناشتہ نہیں کریں گے تو آپ کو دن بھر میں زیادہ بھوک لگے گی ۔ غذائیت سے بھرپور ناشتہ کرنے سے دن بھر جسم میں انسولین لیول درست رہتا ہے ۔

ہر وقت کی بھوک سے کیسے نمٹاجائے؟

*ناشتہ کبھی نہ چھوڑیں
*غذا میں فائبر، پروٹین، اور صحت بخش فیٹس کی مقدار بڑھائیں ۔
*پراسیسڈ فوڈ یعنی بند ڈبے والی غذاؤں سے بچنے کی کوشش کریں ۔
*پانی کا استعمال بڑھائیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...