درد کا علاج فزیو تھراپی سے کیجئے

2,135

فزیو تھراپی ایک ایسی تھراپی ہے جو مختلف جسمانی تکنیک کے ذریعے درد میں کمی لا کراعضا کی حرکت کو آسان بناتی ہے۔فزیوتھراپی کے ماہرین زیادہ ترجسمانی ورزش کاطریقہ علاج استعمال کرتے ہیں۔

یہاں چند جسمانی تکالیف کا علاج فزیو تھراپی کے ذریعے کرنے کا ذکر کیا جا رہا ہے۔یہ ورزشیں آپ گھر پر آسانی سے کر سکتے ہیں:

کمر کا درد

کمر کا درد بہت عام ہے یہ کئی اقسام کا ہوتا ہے ۔اس میں ہلکی ٹیسوں سے لیکر شدید درد بھی شامل ہے۔اگر طریقہ علاج صحیح ہو تو زیادہ تعداد میں لوگ اس سے نجات پا سکتے ہیں۔

*زمین پر سیدھے لیٹ جائیں دونوں ٹانگیں سیدھی رکھیں ۔
*بائیں گھٹنے کو اٹھا کر سینے کے قریب لائیں۔
*دس سیکنڈ تک اسی پوزیشن میں رہیں،اور پھر ٹانگ کو سیدھا کر لیں
*یہی عمل دائیں ٹانگ کے ساتھ دہرائیں۔
*سیدھے کھڑے ہو جائیں،دونوں ہاتھ نیچے رکھیں۔
*بائیں ہاتھ کی طرف جھکیں اس طرح کہ بایاں ہاتھ بائیں ٹانگ پر پھسلتا ہوا جائے۔
*دس سیکنڈ اسی پوزیشن میں رہیں،پھر آہستہ آہستہ اوپر اٹھیں۔
*سیدھے ہوکر گہرا سانس لیں پھر یہی عمل دائیں جانب دہرائیں۔

گردن کا درد

جو لوگ کمپیوٹر پر کام کرتے ہیں۔اکثر ان کی گردن میں درد رہتا ہے۔بعض اوقات گردن صحیح انداز میں نہ رکھنے سے بھی گردن میں درد ہو جاتا ہے۔اس قسم کے درد کے لئے یہ ورزش بہت موثر ہے۔آپ کرسی پر بیٹھے بیٹھے یہ مشق کر سکتے ہیں۔

* اپنی نظر سامنے کی جانب کسی چیز پر مرکوز کردیں۔
*آہستہ آہستہ سر کو پیچھے کی طرف لے جائیں،اب آپ چھت کو دیکھ رہے ہیں۔جسم کو ساکت رکھیں۔
*پانچ سیکنڈ تک اسی طرح رہیں،اور پھر سر کو واپس پہلی پوزیشن پر لے آئیں۔
*اپنی نظر کو سامنے رکھتے ہوئے،اب اپنا سر نیچے کی جانب جھکائیں۔اس طرح کے آپ کی نظر اب زمین پر ہو۔جسم کو ساکت رکھئے۔پانچ سیکنڈتک اسی پوزیشن میں رہیں اور پھر سر کوسیدھا کر لیں۔
*اپنی نظر کو سامنے رکھتے ہوئے،سر کو بائیں جانب جتنا زیادہ ہوسکے موڑیں اب آپ کی نظر بائیں کاندھے پر ہو۔پانچ سیکنڈ تک اسی *پوزیشن میں رہیں،پھر آہستہ آہستہ سر کو سیدھا کر لیں۔
*یہی عمل دائیں جانب دہرائیں۔

پیر کا درد

پیروں کے درد کے لئے یہ مشق ننگے پاؤں کریں:

*پیر کو اٹھا کر پنجے کی مدد سے ایک سے دس تک گنتی لکھئے۔دوسرے پیر سے یہی عمل دہرائیں۔
*کرسی پر بیٹھ جائیں پیر اٹھائیں اور پنجوں کو موڑیں۔
*پنجوں کی مدد سے زمین سے کپڑے کا چھوٹا ٹکڑا اٹھائیں۔
*پیر کو اٹھا کر سیدھا کریں پنجہ اوپر کی جانب ہو،ٹخنے کو کلاک وائس ڈائریکشن میں گھمائیں۔یہی عمل دوسرے پیر سے دہرائیں۔
*کھڑے ہو کر پانچ سیکنڈ پنجوں کے بل چلیں۔
*یہ ورزشیں آپ کام کے دوران بھی کر سکتے ہیں۔اس کے لئے آپ کو خاص وقت نکالنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ان ورزشوں سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لئے چند باتوں کا خیال رکھیں :

*ہر ورزش کو پانچ مرتبہ دہرائیں،اور اس تعداد کو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھاتے جائیں۔
*ورزش میں تعداد سے زیادہ اس حصے پر دھیان دیجئے جس کے لئے آپ ورزش کر رہے ہیں۔
*جلدی کرنے کے بجائے آہستہ آہستہ جسم کے حصوں کو حرکت دیں۔
*بلا شبہ یہ مشقیں آپ کو ضرور فائدہ پہنچائیں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...