فلیٹ فیٹ ہونے کی وجوہات،ورزش سے علاج

7,174

جب آپ کھڑے ہوں اورآپ کے پاؤں کی نارمل آرچ شیپ نہ بنے تو اس کامطلب آپ کے پاؤں فلیٹ یعنی سیدھے ہیں ۔ پاؤںسیدھے ہونے کی وجہ سے جب آپ زیادہ کام کریں تو یہ آپ کے لئے تکلیف کاباعث بن سکتے ہیں۔نوزائیدہ بچوں میں یہ عام سی بات ہے جودوسے تین سال کی عمرتک نارمل ہوجاتاہے۔
فلیٹ فیٹ کوپیس پلانیس اور فالین آرچیز بھی کہاجاتاہے۔بہت سے کیسز میں فلیٹ فیٹ کی وجہ پیدائشی، انجری یابیماری بھی ہوتی ہےجس کے باعث زیادہ چلنے،دوڑنے اورکھڑے ہونے میں پیروں میں تکلیف ہوتی ہے۔فلیٹ فیٹ کاتعلق آپ کے پاؤں کے نچلے حصے کی ہڈیوں اورٹشوز سے ہوتاہے۔موٹاپا،ذیابیطس،عمرمیںاضافہ اورپریگننسی اس مسئلہ کی شدت میں اضافہ کاسبب بن سکتی ہے۔پیروں میںجلد دردہونا،تلووں کی سوجن اوردرد،کھڑے ہونے کے بعد پیروں کوحرکت دینے میں مشکلات،کمر اورپیر کادرد اس کی عام علامات ہیں۔

فلیٹ فیٹ کی شناخت

اگرآپ چاہیں تو آپ خود جانچ سکتے ہیں کہ آیاآپ فلیٹ فیٹ کے مالک ہیں یانہیں؟
آپ اپنے پاؤں گیلے کریں اورزمین پرچند قدم چلیں اگرتو آپ کے فوٹ پرنٹ نامکمل ہیں انمیںآرچ شیپ نمایاں ہے تو اسکامطلب آپ کے پاؤ ں فلیٹ نہیں ہیں۔

پاؤں کوسپورٹ دیں

اگرآپ کے پاؤں فلیٹ ہیں تو آپ اس کوسپورٹ دیں یہ اس کے ٹریٹمنٹ کاپہلاقدم ہے۔آپ کامعالج اس سلسلے میں آپ کومشورہ دے سکتاہے کہ آپ آرتھوٹکس پہن لیں۔اس سے آپکے پاؤں کوسپورٹ ملے گی۔بچوں کے لئے ڈاکٹر اس وقت تک اسپیشل جوتے یاہیل کپ کامشورہ نہیں دیتے جب تک انکے پاؤں مکمل طورپرفارم میں نہیں آجاتے۔

لائف اسٹائل میں تبدیلی

فلیٹ فیٹ کے باعث ہونے والی تکلیف سے چھٹکاراپانے کے لئے آپ کواپنی ڈیلی روٹین میں تبدیلی کی ضرورت ہوتی ہے۔مثال کے طورپرآپ کے ڈاکٹر آپ کے پیروں کواضافی وزن سے بچانے کے لئے آپکوجوتجاویز جیسے ڈائیٹ پلان یاورزش تجویز کرتے ہیں ان پرعمل کریں۔ایسی صورت میں ڈاکٹر زیادہ چلنے اورکھڑے رہنے کوبھی منع کرتے ہیں۔

ادویات کااستعمال

فلیٹ فیٹ کے باعث درد اورسوزش ہوسکتی ہے۔تکلیف کم کرنے کے لئے ڈاکٹر آپ کے لئے جودوا تجویز کرے آپ اسے لے سکتے ہیں۔اس سلسلے میں ڈاکٹرنان سٹیرائیڈل اینٹی انفلیمنٹری ادویات تجویز کرتے ہیں جودرد اورسوجن میں کمی کرتی ہیں۔

سرجری

اگر کیس زیادہ سیریس ہواورفائدہ نہ ہوتو اس کاآخری حل سرجری ہوسکتا ہے۔آرتھوپیڈک سرجن سرجری کی مدد سے پیروں میں آرچ شیپ بنادیتے ہیں۔اس علاج سے سرجن درد میں کمی کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

فلیٹ فیٹ کے لئے ورزش

ان مشقوں کی مدد سے آپ فلیٹ فیٹ کوآرچ شیپ میں لاسکتے ہیں۔ان مشقوں سے پیروں کی طاقت اورلچک میں اضافہ ہوتاہے۔

۱۔شارٹ فوٹ

یہ مشق پیروں کومضبوط بنانے کے لئے بہترین ہے۔یہ ورزش ان چھوٹے پٹھوں کااحاطہ کرتی ہے جوپاؤں کے نیچے آرچ شیپ کی طرف ہوتے ہیں۔یہ ورزش کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنی ایڑھی اورپاؤں کی انگلیوں کوزمین سے اٹھنے نہ دیںپیر کوزمین پرسیدھا رکھیں اورپیرکی آرچ شیپ بنانے کی کوشش کریں یہ پوزیشن پانچ سے دس سیکنڈ تک رکھیں۔

۲۔کالف اسٹریچ

ٹخنے کی لچک پاؤں کوکنٹرول کرنے کے لئے ضروری ہے۔پنڈلی ان پٹھوں کاگروپ ہے جوایڑھی اورپاؤں کے نچلے حصے سے منسلک ہوتاہے۔کسی دیوار کے سامنے کھڑے ہوکردونوں ہاتھ اس پررکھیں اوربائیں پاؤں کوپیچھے کی طرف اسٹریچ کریں اورتیس سے ساٹھ سیکنڈ تک ہولڈ کریں پھریہی عمل دوسرے پاؤں پربھی دہرائیں۔

۳۔ہیل ریزز

ایڑھی کی مدد سے پیروں کے پٹھوں کومضبوط بنانے میں بہت مدد ملتی ہے جوآرچ شیپ کوسپورٹ کرتے ہیں۔دیوار کے سامنے کھڑے ہوکردونوں ہاتھ دیوار پررکھیں تاکہ توازن برقرار رہے۔اورپنجوں کے بل کھڑے ہوجائیں۔جتناآپ اپنی ایڑھی کواوپراٹھاسکتے ہیں اٹھائیں اس سے آپ کے پیروں کاکافی سپورٹ ملے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...