6 پیک ایبس کے لیے 6غذائی مشورے

2,773

آجکل ہر شخص ایک دوسرے سے جسامت کے اعتبار سے بہتر نظر آنا چاہتا ہے اور خود کو فٹ رکھنے کیلئے مختلف قسم کے حربوں کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ مردوں میں پائے جانے والا یہ شوق انکو صحت مند رکھتا ہے اور بڑھتی ہوئی عمر میں بڑھاپے کے احساس کو بھی کرتا ہے۔ لیکن آپ واقعی اپنی جسامت بہتر کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام صفر سے شروع کرنا ہوگا ۔

6 پیک ایبس بنانے کیلئے ورزش کرنا جتنا لازمی ہے ویسے ہی اسکے لئے موثر غذا کا استعمال بھی ناگزیر ہے۔6 پیک ایبس بنانے کیلئے آپکو روزانہ کچھ گھنٹے ورزش اور اسکے ساتھ کھانے پینے کا معاملہ درست کرنا ہوگا۔ دوران ورزش جو غذائیں زیادہ کھانی چاہیئے وہ مندرجہ ذیل ہیں۔

1۔ پروٹین والی غذائیں کھائیں

گوشت پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے اور اس میں امینو نام کا ایسڈ پایا جاتا ہے جو انسانی جسم کیلئے نہایت مفید ہے۔ امینو ایسڈ جسم کے تمام اعضاء کو فعال بنانے میں مدد دیتا ہے۔ اسکے علاوہ چکن، انڈا، مچھلی، گائے کا گوشت اور ترکی آپکی غذا کا حصہ ہونا چاہیئے۔ 6 پیک ایبس بنانے کے لیے پروٹین پاؤڈرسپلیمنٹ کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔

2۔ ورزش سے پہلے اور بعد کی غذا

اگر آپ ورزش کرنے کے بہتر نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ورزش کرنے سے قبل اور بعد میں کھانے پینے کے معاملات کو بہتر کرنا ہوگا۔ کیونکہ اکثر ایسا دیکھا گیا ہے کہ ورزش کرنے والے حضرات غذا پر ٹھیک سے توجہ نہیں دیتے جسکے باعث وہ ورزش کے بہتر نتائج حاصل نہیں کرپاتے۔ ورزش سے قبل مناسب غذا کا ستعمال کریں اور کوشش کریں کہ پروٹین اور کارب سے بھرپور غذا کھائی جائے۔

3۔ کارب زیادہ کھائیں

کارب غذا سے مراد وہ اجزاء ہیں جس میں کیلوریز اور فیٹ کم پایا جاتا ہے اور دوران ورزش انکا استعمال بہتر سمجھا جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اسطرح کے اجزاء کا استعمال وزن کو کم کرنے اور 6 پیک ایبس بنانیمیں مدد دیتے ہیں۔ ان اجزاء میں آپ آلو، چاول، پاستا اور ہری سبزیوں کا استعمال کرسکتے ہیں۔ کیونکہ ہری سبزیوں میں کیلیوریز کی مقدار کم پائی جاتی ہے اور کھانا ہاضم کرنے کیلئے بہتر ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق انسان کو اپنے وزن کو دیکھتے ہوئے دو یا تین سے زیادہ گرام کے کارب والی غذائیں نہیں کھانی چاہیئے۔

4۔ کھانا صحیح وقت پر کھائیں

بیشتر افراد کھانے کے بیحد شوقین ہوتے ہیں اور دن میں دو سے تین مرتبہ کھانا سیر ہوکر کھاتے ہیں، جبکہ بعض افراد دن میں کئی مرتبہ کھانا کھاتے ہیں۔ اسطرح کھانا کھانے سے جسم کے بڑھتے وزن اور فیٹ کو کم تو کیا جاسکتا ہے لیکن آپ اپنے جسم کو موثر انداز میں فیٹ کم کرنا نہیں سکھا سکتے جوکہ جسم کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ اسلئے کوشش کریں کہ مناسب وقت میں کھانا کھائیں اور جب بھوک زیادہ لگے تب کھانا کھا لیں۔

5۔ پانی کا زیادہ استعمال کریں:

پانی ایک بڑی نعمت ہے اور انسان اسکے بنا زندہ نہیں رہ سکتا۔ پانی کا استعمال جسم میں فیٹ کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ 6 پیک ایبس کے لیے کیئے جانے والے ٹریننگ سیشن (ورزش) سے پہلے اور درمیان میں پانی ضرور پینا چاہیئے، جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق دن میں کم از کم پانی کے دس گلاس پینے چاہیئے۔

6۔صبح زیادہ رات میں کم کھائیں

ماہرین کہتے ہیں کہ صبح کے وقت کا ناشتہ پیٹ بھر کر اور پروٹین سے بھرپور کرنا چاہیئے کیونکہ جب ہم صبح اٹھتے ہیں تب ہمارا پیٹ خالی ہوتا ہے اور جسم کو موثر توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن دن کے درمیان اور آخری وقت کا کھانا مناسب مقدار میں لینا چاہیئے اور کوشش کرنی چاہیئے کہ زیادہ تر انحصار ہری سبزیوں پر کیا جائے تاکہ جسم کو صیح غذا پہنچ سکے اور 6 پیک ایبس آسانی سے بن جائیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...