جسمانی خطوط کو توازن میں لانے کی5 مشقیں

2,601

صحت و تندرستی (health and wellness) کے لئے ورزش جسم کا فطری طریقہ ہے ۔ آگر آپ اپنے جسم کو متوازن اور خوب صورت بنانا چاہتے ہیں تو ہلکی پھلکی ورزش ضروری ہے ۔ یہ جسم کے اعضا ء کو تقویت اور عمر کی پرچھا یوں کو دور کردیتی ہے۔ ایسی ورزش جو آپ گھر میں با آسانی کر سکتے ہیں ضرور کریں ۔ روزانہ آدھے گھنٹے کی ورزش سے جسمانی خطوط کو توازن میں لایاجاسکتا ہے۔

۱۔ سانس کی ورزش

1(2)

کھلی جگہ آلتی پالتی مار کر بیٹھ جائیں اور سینہ کو خوب تان لیں۔ پھر آہستہ آہستہ سانس اور کھینچیں ، حتٰی کہ چھاتی خوب پھول جائے اور سانس لینا دشوار ہوجائے پھر جتنی دیر تک روک سکیں سانس کو اندر روکے رہیں۔اس کے بعد آہستہ آہستہ سانس باہر نکالتا شروع کریں حتیٰ کہ ساری ہوا باہر نکل جائے اس طرح چالس پچاس سانس لیں۔ صبح و شام دونوں وقت خالی پیٹ یہ ورزش کرنے سے صحت میں نمایاں بہتری آتی ہے

۲۔ ہاتھ اور ٹانگوں کی ورزش

2(2)
فرش پر سیدھے کھڑی ہوجائیں۔ اس انداز سے کہ ٹانگیں درمیان سے با آسانی کھل سکیں۔ دونوں بازوؤں کو اٹھائیں اور کندھے کے برابر اٹھا کر ہوا میں پھیلادیں۔ اب آہستہ آہستہ دائیں جانب جھکیں۔ پہلے ہاتھ سے گھٹنے کو پکڑیں۔ پھر آہستہ آہستہ ہاتھ آگے کی جانب بڑھاتی جائیں۔ پنڈلی اور پھر ٹخنہ کو پکڑنے کی کوشش کریں۔دوسرا بازو فضا میں بلند کریں۔ اس پوزیشن میں دس سیکنڈ تک رہیں پھر یہ ہی عمل با ئیں جانب جھک کر کریں۔اس عمل کو باری باری 5سے 7بار کریں۔

۳۔آنکھوں کی ورزش

3(2)
آنکھوں کو گول گول گھمائیںآنکھوں کو پہلے بائیں طرف اور پھر دائیں طرف گھمائیں پھر آنکھوں کو ہتھیلی سے دبائیں اور کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں۔ اس سے انہیں آرام ملے گا۔دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو کٹوری جیسا بنا کر آنکھوں کو ڈھانپ لیں ۔ اس سے آنکھوں کے چاروں طرف اندھیرا ہوجائے گا۔ پھر انکھیں کھول کر ایک منٹ اس اندھیرے کو دیکھیں۔ اس سے آنکھوں کی تھکان ، اینٹھن، درد، سرخی دور ہوتی ہے۔

۴۔گردن کو سڈول بنانے کی ورزش

4(1)

فرش پر آلتی پالتی مار کر بیٹھ جائیں ۔ لیکن بیٹھنے کے بعد کمر کو بلکل سیدھا رکھیں۔ اس میں خم نہیں ہونا چائیے۔ اب اپنے ہاتھ گردن کی پچھلی طرف سے سر کے عقب میں لے کر انگلیوں کو ایک دوسرے میں پیوست کریں۔
اس پوزیشن میں آکر بالائی دھڑ کو بائیں جانب موڑیں۔ اب بائیں کہنی آہستہ آہستہ گھٹنے کے قریب لائیں۔ جہاں تک ممکن ہو سکے کوئی کو قریب لائیں۔ اب یہ ہی عمل دائیں طرف دہرائیں۔ اس ورزش کو تقریباً سات آٹھ مرتبہ باری باری مکمل کریں۔ اس سے آپ کی گردن خوبصورت ہوگی اور درد میں کمی آئے گی۔

۵۔ مو ٹاپا کم کرنے کی ورزش

5(1)

آج کل خواتین و مرد حضرات موٹا پا کم کرنے کی طرح طرح کی ورزش کرتے ہیں ۔ جن سے بعض اوقات فائدہ ہونے کے بجائے اعضاء میں درد پیدا ہوجاتا ہے۔ لہذا موٹے افراد کو وزن کم کرنے کے لئے شروع میں سادہ ، آسان ورزش کرنی چاہئیے۔ پھر بتدریج پیچیدہ ورزش کی کوشش کرنی چاہئیے۔

*دیوار کے سہارے کھڑے ہو کر ایک ٹانگ آگے کی جانب اٹھائیں اور بتدریج اوپر کی جانب اُٹھاتے جائیں اس پوزیشن میں ہاتھ سیدھے سامنے کی جانب ہوں اور ان میں خم نہیں ہونا چائیے ۔ یہ عمل جتنی آسانی سے کیا جا سکے کرنے سے پیٹ اور کولہے کا زائد گوشت کم ہوگا۔
*کسی سخت چیز یا زمین پر بیٹھ جائیں اور ٹانگیں سیدھی کریں۔ پھر اپنے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو ایک دوسرے میں پیوست کر کے پاؤں کے انگوٹھوں کو چھونے کی کوشش کریں۔ پھر آہستہ آہستہ ہاتھوں سے چکی چلانے کے انداز میں پاؤں کے انگوٹھوں سے ملا ئیں۔ اس عمل سے ٹانگوں کے پھٹوں کو مضبوطی ملے گی اور پیٹ بھی کم ہوگا۔

یاد رکھیے کہ کسی ورزش کا انتخاب اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق کریں۔ اس ورزش کو جو باآسانی گھر میں کرسکتی ہیں ضرور کریں۔ لیکن یہ بات زمین تین کرلیں کہ ورزش کے لیے گھر کا ایک حصہ جو با آسانی دستیاب ہو مخصوص کرلیں۔ جہاں تازہ ہوا بھی مل سکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...