5فوائد جو ہمیں اسٹریچنگ سے حاصل ہوتے ہیں

1,475

دیگر ورزشوں کی طرح اسٹریچنگ کی مشقیں بھی جسم کو لچکدار بنانے،چوٹ سے بچنے اور متحرک رہنے کے لئے بے حد ضروری ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ اسٹریچنگ سے جسم کو صحت اور باقاعدہ طورپر کام کرنے میں مدد ملتی ہے۔جسم میں خون کے بہاؤ کی فراہمی میں مدد ملتی ہے جو جسمانی اعضاء کے نظام اور نئے خلیات کی صحت کے لئے ضروری ہے۔

۱۔توانائی کی سطح میں اضافہ

کبھی بھی جب آپ تھکاوٹ محسوس کریں تو چند اسٹریچنگ مشقوں کی مدد سے آپ اپنی توانائی بحال کرسکتے ہیں۔اس کی مدد سے نہ صرف آپکا جسم بلکہ دماغ بھی زیادہ فعال ہوسکتاہے۔اسٹریچنگ مشقیں تیز اور موثر طریقے سے توانائی کی سطح کو بحال رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔

۲۔ذہنی دباؤ سے نجات

ذہنی کشیدگی میں اضافے کے سبب آپ پریشانی اور بے چینی محسوس کرتے ہیں۔اس کشیدگی کے منفی اثرات نہ صرف آپکے ذہن بلکہ جسم پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔اسٹریچنگ کی مشقوں میں کشیدگی کو ختم کرنے کی طاقتور صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں۔اس سے پٹھوں میں آرام اور خون کے بہاؤمیں اضافہ ہوتاہے۔سونے سے قبل اسٹریچنگ بہتر نیند میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

۳۔مضبوط اور فعال جسم

اسٹریچنگ سے آپکے جسم کے جو حصے ڈھیلے پڑنے لگنے ہیں انھیں درست کرنے میں یقینی مدد ملتی ہے۔پٹھوں،کمر،سینے اورکندھوں کی اسٹیرچنگ ریڑھ کی ہڈی کو صحیح پوزیشن میں رکھنے کے ساتھ ساتھ جسمانی درد سے بھی نجات دلاتی ہے۔اسکی مدد سے جسم مضبوط اور متحرک رہتاہے۔

۴۔چوٹ کے خطرات سے بچاؤ

اسٹریچنگ سے پٹھوں کو آرام ملتاہے۔خون کے بہاؤ اور غذائیت کی فراہمی میں مددکرتاہے۔جس سے پٹھوں کے درد اور پٹھوں اور جوڑوں کی چوٹ سے محفوظ رہاجاسکتاہے۔

۵۔کولیسٹرول کم کرتاہے

اسٹریچنگ کی مشقیں اورمتوازن غذا کے ملاپ کی مدد سے جسم سے کولیسٹرول گھٹانے میں مدد ملتی ہے۔جس سے دل کی بیماریوں کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...