آسانی سے وزن کم کرنے کے پندرہ طریقے

61,807

بڑھا ہوا وزن تقریباً ہر گھر کامسئلہ بن گیاہے ۔وزن میں کمی weight کیلئے آپ چند اقدامات پر عمل کریں توکچھ بھی کئے بغیر کامیاب ہوسکتے ہیں۔اگر ہم اپنے معمولات میں معمولی سی تبدیلیاں لے آئیں تو ہم اپنے آپ کو اضافی وزن کے خطرے سے بچانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ان تبدیلیوں کے بعد آپکو فا قہ کیے بغیر وزن میں نمایاں کمی محسوس ہوگی ۔زندگی کو انجوائے کریں ۔صحت بخش کھائیں پیئیں،ورزش کریں اور بس خوش رہیں۔ ساتھ ساتھ درج ذیل طریقوں پر عمل بھی کریں

۱۔سونے اور جاگنے کا صحیح وقت

وزن میں اضافہ کی بڑی وجہ ہماری غلط روٹین ہے ۔اگر آپ نارمل وزن رکھنے کے خواہشمند ہوں تو رات جلدی سوئیں اور صبح سویرے اٹھیں۔

۲۔باقاعدگی سے ورزش

باقاعدگی سے ورزش کریں ۔چاہے پیدل ہی چلیں۔ اپنے بچوں کے ساتھ خوب کھیلیں۔جتنا آپ فعال رہیں گے آپ کا وزن بڑھنے نہیں پائے گا۔

۳۔صحت سے بھرپور ناشتہ

انڈہ ،پراٹھا،رات کا سالن اور پاپے کھانے کے بجائے صحت بخش ناشتہ کریں۔یہ آپکا پیٹ بھرکر وزن میں اضافہ توکر دیں گے لیکن غذائیت نہیں دیں گے۔اپنے ناشتہ میں انڈا،کھجور،دودھ،دہی ،دلیا اور کوئی بھی پھل یاپھل کے جوس میں سے کم ازکم ایک چیز ضرور شامل کریں۔

۴۔پانی کی وافر مقدار

دن بھر خوب پانی پیئیں لیکن ٹھنڈا یخ نہیں بلکہ نارمل پانی پئیں۔وافر مقدار میں پانی پی کر آپ اپنے جسم کو اندرونی طور پر صاف رکھنے کے ساتھ ساتھ وزن میں کمی کرسکتے ہیں۔کھانے سے ایک یا آدھا گھنٹاقبل پانی کے ایک یا دوگلاس ضرور پئیں۔

۵۔ریشہ دار غذاؤں کے استعمال میں اضافہ

اگر وزن کم کرناہے تو اپنی غذامیں تبدیلی لانا بہت ضروری ہے ۔اپنی غذا میں ریشہ دار غذاؤں کااستعمال بڑھادیں ۔اگر الگ سے کچھ خریدنا مشکل ہوتو کم ازکم روزمرہ کی بنیاد پر اسپغول ضرورلیں۔

۶۔چکنائی سے پاک یا کم چکنائی والی غذاکا استعمال

وزن کے اضافے میں چکنائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔چکنائی سے بنی اشیاء سے پرہیز اور گھر میں پکنے والے کھانوں میں آہستہ آہستہ چکنائی کم کرکے آپ وزن میں نمایا کمی لاسکتے ہیں۔

۷۔میٹھاکم کردیں

میٹھاآپکی صحت کا سب سے بڑا دشمن اور موٹاپے کی وجہ ہے۔ناقص چینی آپکو بیماری اور وزن میں اضافے کے سِواکچھ نہیں دیتی ہے۔

۸۔گوشت کھانا کم کریں

گوشت میں موجود کولیسٹرول آپ کے وزن میں اضافے کاسبب بنتاہے۔زیادہ گوشت کھانے سے پرہیز اور گوشت کے ساتھ آنے والی دیگر اشیاء جیسے گائے کے پائے وغیرہ تو بالکل ہی ترک کردیں۔

۹۔چکنائی اور کیلوریز کے لئے لیبل چیک کریں

کسی بھی پیک غذا کے استعمال سے پہلے اسکا لیبل ضرور چیک کرلیں ۔لیبل پر موجود چکنائی اور کیلوریز کی مقدار آپکو غذا کے انتخاب میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

۱۰۔تھوڑا کھائیں مگر وقفے وقفے سے

ایک ساتھ بہت سار ا کھاناکھانے سے پرہیز کریں۔اگر آ پ وقفے وقفے سے کھائیں گے تو آپ زیادہ فعال رہ کربھوک کی شدت میں کمی کے باعث وزن میں اضافے سے بچ پائیں گے۔بے وقت بھوک میں پھل یاسلاد کھائیں۔

۱۱۔ذہنی دباؤ سے بچیں

ٹینشن کے باعث بھی وزن بڑھتاہے۔ذہنی دباؤ میں رہ کر بہت سے لوگ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کھو بیٹھتے ہیں۔کشیدگی کے باعث کھانے پینے کے اوقات اورکھانے کی مقدار پر بڑاگہرا اثر پڑتاہے۔

۱۲۔بیماریوں کونظر انداز نہ کریں

بہت سی بیماریاں ایسی ہیں جو وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہیں ۔اپنی صحت پر توجہ دیں اور اپنی جسمانی کیفیات پر نظر رکھیں اور اگر کوئی غیر معمولی تبدیلی محسوس ہو تو فوری ڈاکٹر سے رابطہ کریں ۔

۱۳۔لاپرواہی نہ برتیں

اگر آپ خود کو چھوڑ دیں گے کہ بس وزن بڑھ گیا تو کیا وہ تو بڑھ ہی جاتاہے ۔تو اسے کم کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوگا۔اپنے آپ پر توجہ دیں بڑھا ہوا وزن کسی اور کے لئے نہیں بلکہ خود آپکے لئے نقصان دہ ہے۔

۱۴۔مضر صحت غذاؤں کا استعمال ترک کردیں

وزن کے مسائل پیداکرنے والی غذاؤں کا داخلہ اپنے گھر میں بند کردیں۔یہ غذائیں نہ صر ف موٹاپے کی وجہ ہیں بلکہ آپکے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں کی صحت کے لئے بھی نقصان دہ ہیں۔

۱۵۔ ایک ڈائری مرتب کریں

روزمرہ کے استعمال میں آنے والی غذاؤں اور ورزش کے بارے میں ریکارڈ رکھنے کے لئے ایک ڈائری رکھیں۔کیاکھایا،کب کھایا،اگلاکھاناکب کھاناہے،فٹنس کے حصول کیلئے کتنی چہل قدمی کی ،ورزش کی یانہیں کی وغیر ہ وغیرہ


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...