دبلا ہونے کے 10 ٹوٹکے جو پہلے نہیں سنے

ٹیم ایچ ٹی وی Aug 05 2016
آئیے ہم آپ کو دبلا ہونے کے چند ایسے ٹوٹکے بتاتے ہیں جن کے بارے میں شاید آپ نے پہلے کبھی نہیں سوچا ہوگا :
1۔ کبھی زیادہ بھوک نہ لگنے دیں
جب بھوک قابو سے باہر ہو جاتی ہے تو متوازن غذا لینا یا خود کو قابو کرنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ پورے دن کا ڈائٹ پلان بنائیں۔ صھت بخش اسنیکس ہمیشہ اپنے پاس رکھیں جب ذرا بھوک لگے کوئی پھل ، تھوڑے پستے ،ابلا انڈا یا دہی وغیرہ کچھ کھا لیں ۔
2۔ سرخ ، نارنجی اور سبز فورمولا یاد رکھیں
اپنے ہر کھانے میں ان میں سے کوئی ایک رنگ ضرور شامل کریں ۔ آپ کی پلیٹ میں جتنے رنگ ہونگے اس سے نہ صرف آپ کا وزن کم ہوگا بلکہ آپ کی جلد بھی صحت مند اور ملائم ہو جائے گی ۔
3۔ ہر بار ایک لقمہ کم کھائیں
اس طرح کرنے سے آپ ایک دن میں 75کیلریز بچا سکتے ہیں جس کا مطلب ہے ایک سال میں وزن میں 8پاؤنڈ کمی ۔
4۔ کھانے میں نمک کی مقدار کم کردیں
آپ کو شاید معلوم نہ ہو کہ دبلا نہ ہونے کی ایک وجہ نمک کا زیادہ استعمال ہے ۔ ہم میں سے اکثر لوگ اپنی ضرورت سے دوگنا نمک کھاتے ہیں جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ آپ کو بھوک پیاس زیادہ لگتی ہے۔ اس کے علاوہ زیادہ نمک لینے سے چہرے اور پیٹ پر سوجن بھی آجاتی ہے ۔
5۔ کھانے کی ڈش اپنی پلیٹ سے دور رکھیں
کھانے کی چیزیں آپ کے جتنے قریب ہونگی آپ اتنا زیادہ کھائیں گے اور دبلا ہونے اتنا ہی مشکل ہوجائے گا ۔ کھانے کی چیزوں کو کچن میں ہی رکھیں تاکہ اس کو لینے جانے کی کاہلی میں شاید آپ غیر ضروری کھانا نہ کھائیں ۔
6۔ کھانے کا آغاز سوپ سے کریں
وہ لوگ جو کھانے سے پہلے سبزیوں کا سوپ یا یخنی پیتے ہیں انہیں کھانے سے دوسروں کے مقابلے 20فی صد کم کیلریز ملتی ہیں ۔ دعوتوں وغیرہ میں بھی کھانے سے پہلے سوپ ضرور پئیں تاکہ آپ بنا بھوکے رہے اپنا وزن کم کر سکیں ۔
7۔ آپ جب چاہے کھا سکتے ہیں
خود کو کھانے کے لیے ترسانا صحیح نہیں ۔ خود کو یقین دلائیں کے آپ پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ یہ بات بھی غلط ہے کہ رات سات بجے کے بعد کھانا کھانے سے آپ موٹے ہو جائیں گے ۔ رات کا کھانا بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنا ناشتا۔ ہاں دبلے ہونے کے لیے یہ ضروری ہے کہ اپنی ستر فی صد غذا دن کے وقت لے لیں جب کہ تیس فیصد رات کے کھانے میں لیں ۔
8۔ زیادہ ڈھیلے کپڑے نہ پہنیں
یہ انسانی نفسیات ہے کہ اسے جتنی جگہ ملتی ہے وہ اتنی زیادہ ٹانگیں پھیلاتا جاتا ہے ۔ زیادہ ڈھیلے کپڑے پہننے سے آپ کو یہ احساس نہیں ہوتا کہ آپ کا وزن کتنا بڑھ رہا ہے ۔ فٹ کپڑے اگر پھنسنا شروع ہو جائیں تو آپ کو احساس شرمندگی ہوتا ہے اور آپ وزن کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
9۔ٹی وی دیکھنا کم کریں
اکثر لوگوں کو اپنی پسندیدہ فلم یا ٹی وی شو دیکھتے ہوئے کچھ نہ کچھ کھاتے رہنے کی عادت ہوتی ہے جس کی وجہ سے اوور ایٹنگ ہو جاتی ہے ۔ ایک ساتھ طویل وقت کے لیے ٹی سی دیکھنے کے بجائے تھوڑی تھوڑی دیر میں اٹھ کر ٹہلیں یا کوئی جسمانی کثرت والا کام کر لیں ۔
10۔ وزن بڑھانے والی چیز ذرا رک رک کر!
اگر کبھی پیسٹری یا براٹھا کھانے کا دل چاہے تو جلدی جلدی پورا ختم کرنے کے بجائے تحمل کے ساتھ اسے کھائیں ۔ جیسے ایک دو منٹ تک صرف اسے دیکھیں۔ پھر تھوڑا سے منہ میں ڈال کر خوب چبائیں۔ اچھی طرح ذائقے کو محسوس کریں ۔ پھر خود سے پوچھیں اگر اور کھانے کی طلب ہو توکھائیں ورنہ رہنے دیں ۔

Image Credits: google

ٹیم ایچ ٹی وی

ٹیم ایچ ٹی وی:

ایچ ٹی وی قابل اعتماد صحت اور دیکھ بھال کی خبروں، اپ ڈیٹس، مضامین اور تجاویز کا پورٹل ہے۔ جو عوام الناس کو پڑھنے اور سمجھنے کی طرف راغب کرتا ہے اور لوگوں کو اس بات سے باور کراتا ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کا خیال کتنا ضروری ہے ہمارے پورٹل میں ہر اپ ڈیٹ، مضمون اور ٹپ کو پڑھ کے اور اچھی طرح چھان بین کر کے شایع کیا جاتا ہے تاکہ آپ اس سے اپنی پوری فیملی کے ساتھ استفادہ حاصل کرسکیں۔