10 ورزشیں سردیوں میں فعال رہنے کے لئے ضروری

10,153

سردی ہویاگرمی فعال اور فٹ رہنے کے لئے ورزش exercises بہت ضروری ہے۔سردیوں میں عموماً جِم جانا ذرا مشکل ہوجاتاہے۔البتہ ذیل میں دی گئی مشقوں کی مدد سے آپ گھر میں رہتے ہوئے بھی فٹ اورفعال رہ سکتے ہیں۔

۱۔چہل قدمی

جسم کو فٹ اور توانارکھنے کیلئے چہل قدمی بہترین طریقہ ہے۔اس سے نہ صرف چربی گھلتی ہے بلکہ یہ دل کے لیے بھی بہترین ورزش ہے۔اس ورزش کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ دن کے کسی بھی حصہ میں بآسانی کی جاسکتی ہے۔

۲۔ان ڈور اور آؤٹ ڈورگیمز

صبح اور رات میں آپ انڈور اور دن کے وقت آپ آؤٹ ڈور گیمز کھیل کے چست اور ایکٹورہ سکتے ہیں۔دن کے وقت آؤٹ ڈور گیمز کی مدد سے آپ دھوپ سے وٹامن ڈی بھی حاصل کر سکتے ہیں جس سے آپکے جسم کو مزید توانائی ملے گی۔

۳۔سیڑھیوں کا استعمال

سیڑھیاں چڑھنا اترناایک بہترین کارڈیواور ٹانگوں کی ورزش ہے ۔اگرسیڑھی چڑھنے کے دوران آپ تھک جائیں تو وقفے کے طور پرچہل قدمی بھی کر سکتے ہیں۔

۴۔رسی کودیں

رسی کودنے سے آپکی کیلوریز تیزی سے جلتی ہوتی ہیں۔یہ پٹھوں کو مضبوط اور دل کو صحت مند رکھتی ہے۔

۵۔سائیکلنگ

سائیکلنگ فٹ اور فعال رہنے کی بہترین ورزش سمجھی جاتی ہے۔اس سے کیلوریز بہت تیزی سے گھلتی ہیں ۔ یہ ایک بہرین آؤٹ ڈور ایکٹیوٹی ہے۔

۶۔اسٹریچنگ

اسٹریچنگ جسم میں لچک پیدا کرتی ہے اور ہڈیوں کو کمزور ہونے سے بچاتی ہے۔یہ نہ صرف بڑھتی عمر کے اثرات کو ظاہر ہونے سے روکتی ہے بلکہ ہڈی ٹوٹنے کے خطرے کو کم کرتی ہے۔سردیوں میں جب زیادہ سستی محسوس ہو تو کچھ دیر اسٹریچنگ ضرور کریں۔اس سے جسم میں گرمی پیدا ہوگی۔

۷۔سانس لیں پرسکون رہیں

سانس لینے سے جسم میں آکسیجن داخل ہوتی ہے جواسے تونائی مہیا کرتی ہے۔صاف آب و ہوا میں لمبی لمبی سانسیں لینے سے ذہنی و جسمانی دباؤ کی وجہ سے پیدا ہونے والے ہارمون کارٹی سول کو خون سے خارج کرسکتے ہیں۔

۸۔جمپ کریں

جمپ کرنے سے آپکے جسم میں انرجی کی سطح میں اضافہ ہوتاہے۔کیلوریز تیزی سے جلتی ہیں۔یہ جسم کے ان عضلات پر بھی کام کرتی ہیں جو واک میں نظر انداز ہوجاتے ہیں۔

۹۔ویٹ لفٹنگ

ویٹ لفٹنگ سے نہ صرف کیلوریز جلتی ہیں بلکہ اس سے پٹھوں کی طاقت کو برقرار رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔اس سے جسم مضبوط اورطاقتورہوتا ہے۔

۱۰۔فارغ وقت میں جاگنگ کریں

ٹی وی دیکھنے یا دیگر فارغ اوقات میں آپ جاگنگ یا اسٹریچنگ کرسکتے ہیں۔جس سے آپ تھکے بغیر انجوائے کرتے ہوئے کیلوریز جلاکر توانائی اور فٹنس پاسکتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...