ورکنگ وومن کے لیے کچھ کارآمد ٹپس

721

فیشن کے متعلق معلومات کا اب نوکری پیشہ خواتین میں اضافہ ہوتا چلاجارہا ہے جاب کرنے والی خواتین اب اس بات پر بھی توجہ دینے لگی ہیں کہ انہیں اپنے دفتری اوقات میں کس قسم کی ڈریسنگ کرنی چاہئے۔ کپڑوں کا رنگ، ساخت اور بناوٹ کیسی ہونی چاہئے، بالوں کے اسٹائل کے ساتھ ساتھ جوتوں ،بیگز اور جیولری کا انتخاب کس نوعیت کا کرنا چاہئے۔ لیکن اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا ہے معلومات میں یہ اضافہ صرف ہائی لیول یا پوزیشن پر کام کرنے والی خواتین میں ہی پایا جاتا ہے کسی دوسرے اداروں میں کم اجرت پر معمولی عہدوں پر کام کرنے والی خواتین یا لڑکیاں ایسی معلومات پر توجہ نہیں دیتی یہ ایک غلط تاثر ہے۔ ایک لیڈی ورکر کو خواہ اس کی پوزیشن یا عہدہ یا جاب کی نوعیت کیسی ہی کیوں نہ ہو اس بات کا ہمیشہ خیال رکھنا چاہئے کہ اسے باہر کی دنیا میں اپنا امیج مثبت اور اچھا بناکر پیش کرنا ہے اس ضمن میں اسے اس بات کی آگاہی ہونی چاہئے کہ وہ کس قسم کا فیشن یا اسٹائل اختیار کرتی ہے۔ درج ذیل میں ورکنگ وومن کے لیے بیوٹی اور فیشن ٹپس بتائی گئی ہیں ایک ویل ڈریس خاتون لوگوں پر متاثر کن اثرات مرتب کرتی ہے۔

لباس کا انتخاب

اپنے لباس کو کسی ماہر ٹیلر سے سلوائیں یا پھر کسی اچھے بوتیک کا انتخاب کریں جہاں آپ کی پسندکے معیاری لیکن جدید ملبوسات ہوں۔ یہ ضروری نہیں کہ بہت ہی زیادہ ڈیزائنگ والے ڈریس پر توجہ دی جائے ایک صاف لیکن اچھا سلاہوا جدید تراش خراش کا لباس دیکھنے والوں پر اچھا تاثرچھوڑتا ہے۔ شلوار قمیض سے ہٹ کر ورکنگ وومن کے لیے کاٹن ٹراؤزراور لانگ شرٹس خوبصورت معلوم ہوتی ہیں۔

رنگوں کا انتخاب:۔

لباس کے انتخاب میں رنگوں کا چناؤ بہت اہمیت رکھتا ہے ایک ورکنگ وومن کو ہلکے رنگوں کے ساتھ ساتھ ہلکے پرنٹ کے کپڑوں کا انتخاب کرنا چاہئے یا پھر تھوڑ ے سے برائٹ کلرز کنٹراسٹ یا میچنگ کے ساتھ اپنائے جائے جاسکتے ہیں جیسے بھورا ، سرمئی، سیاہ، نیلا، گلابی وغیرہ۔

بالوں کے انداز :۔

ایک ورکنگ وومن کو اس بات کا بہ خوبی اندازہ ہونا چاہئے کہ پارٹی ہئیر اسٹائل اور آفس ہئیر اسٹائل میں کیا فرق ہے! اس ضمن میں پونی ٹیل کے علاوہ بالوں کو کیچر میں بھی ہلکے پھلکے انداز میں باندھا جاسکتا ہے۔ ورکنگ وومن کو بالوں کو کلرکرنے سے اجتناب برتنا چاہئے لیکن اگر بہت ضروری ہے تو بالوں کو لائٹ یا ڈارک براؤن کلر میں ڈائی کیا جاسکتا ہے۔

میک اپ اور جیولری

ایک ورکنگ لیڈی کو میک اپ کے نام پر ایک موئسچرائزر، لپ گلوس، آئی پنسل اور مسکارا کے علاوہ کچھ اور استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہئے تاکہ چہرے پر قدرتی لک قائم رہے۔ جیولری کے نام پر بھاری بھرکم زیورات سے اجتناب برتیں اور ہلکے ائیررنگ، گھڑی اور ایک رنگ کے علاوہ کسی اور چیز کو استعمال نہ کریں۔

بیگز کا انتخاب

ایک ورکنگ وومن کو ایک نسبتاً بڑے بیگ کی ضرورت ہو تی ہے جس میں اس کی پو رے دن کی اہم ضروریات کا سامان آ سکے ۔ایسے میں سوبر کلرز میں اسٹائلش لیکن سوبر بیگز کا انتخاب آپ کی پہلی ترجیح ہو نی چاہیے۔موتیوں والے نگوں والے یا اسی طرح چمک دمک والے بیگ ورکنگ وومنز کو بالکل سوٹ نہیں کرتے۔

سینڈل یا جوتے کا انتخاب

ایک ملازمت پیشہ خاتون کو ایسے جوتے یا فلیٹ سینڈل کا انتخاب کرنا چاہیے جو اس کو پاؤں کو سارا دن آرام دہ حالت میں رکھیں اس میں تکلیف یا بے آرامی کا احساس نہ ہو ۔بند جوتے بھی تھوڑی دیر کے بعد بے آرامی کا احساس دینے لگتے ہیں ،اس لئے اگر کھلے سینڈل یا چپل کا انتخاب کیا جائے تو سارا دن پاؤں زیادہ آرام دہ حالت میں رہے گا۔سردیوں کے موسم میں ضرور آپ بند جوتوں کا انتخاب کر سکتی ہیں ،یہ آپ کو سردی سے بچا آپ کے پیروں کو خشکی سے بھی بچاتے ہیں ۔جوتے دیکھنے میں تو آپ کو ایک اسمارٹ لُک دیتے ہیں لیکن ،اگر آپ کی جاب سارا دن کی ہے تو پھر یہ بند جوتے آپ کو اور تھکا دیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...