2016؛ مردوں میں فیشن کے نئے انداز

2,748

دنیا میں چاہے کتنے ہی ایونٹ آکر گزر جائیں لیکن فیشن کے حوالے سے مرد و خواتین کا مزاج عموما یکساں ہی رہا ہے۔ یہ بات درست ہے کہ خواتین میں فیشن کا رجحان سب سے ذیادہ رہتا ہے مگر فیشن کی دنیا میں اب مرد بھی کافی پیش پیش رہنے لگے ہیں۔ ہرسال کی طرح 2015 میں بھی مردانہ کپڑوں کو مارکیٹ میں کافی پذیرائی حاصل ہوئی، اور اس حوالے سے نئے ڈیزائن متعارف کروائے گئے۔سال 2015 میں مردوں کے پانچ سرفہرست فیشن کون کون سے رہے اور اسکی مسابقت سے 2016 میں کیا تبدیلیاں متوقع ہیں یہ جاننے کے لیے آیئے نظر ڈالتے ہیں دو ہزار پندرہ کے فیشن ویکس سے اپنائے گئے دو ہزار سولہ کے فیشن ٹرینڈز پر:

1۔ شروانی کالر شرٹ

1(10)

شروانی کالر کرتوں میں تو نظر آتا ہی تھا اب یہ کالر مغربی طرز کی شرٹوں میں نظر آئے گا ۔ کئی ڈیزائنرز دو ہزار سولہ کی کلیکشن میں ایسی شرٹوں کا اضافہ کر رہے ہیں ۔ شروانی کالرز استعمال کرکے مشرق اور مغرب کا فیوژن دکھانے کی کوشش کی گئی ہے ۔

2۔ خاکی سوٹس

2(9)

گزشتہ سال مردوں کے فیشن میں خاکی سوٹس کا نام متعارف کروایا گیا، جس میں ہلکے اور گہرے رنگ کا استعمال کیا گیا۔ خاکی رنگ کے پینٹ کوٹ کے ساتھ ساتھ نیلی، لال، بلیک اور آسمانی رنگ کی شرٹس کا استعمال کیا گیا۔ ان سوٹس کیساتھ مختلف رنگ کے جوتے بھی پہنے گئے۔

3۔ کاٹن کلب کیساتھ ٹائیز کا استعمال

3(9)

مردوں کے سوٹس میں ٹائیز کا استعمال بھی آجکل ضروری سمجھا جاتا ہے۔ کپڑوں کیساتھ ٹائیز کا استعمال انسان کی شخصیت کو ابھارتا ہے اور دفتر جانے والے مرد حضرات اسکا استعمال کثرت سے کرتے ہیں۔ گزشتہ سال ذیادہ تر مکس رنگ کی ٹائیز کا استعمال دیکھنے میں آیا

4۔سفیدرنگ کا استعمال

4(9)

مردوں کے کپڑوں میں سفید رنگ کا استعمال بے تہاشا دیکھنے میں آیا۔ کئی لوگوں نے سیفد رنگ کے سوٹس، کرتے ، شرٹس اور پینٹس زیب تن کرکے ریمپ پر واک کی ۔ یہ فیشن دو ہزار سولہ میں بھی جاری رہنے کی توقع کی جارہی ہے ۔

5۔ آرمی اسٹائل کی ہینڈ واچ

5(7)

مرد حضرات جہاں کپڑوں کے بہترین ڈیزائن پہننا پسند کرتے ہیں وہیں ہینڈ واچ کا استعمال بھی انکی پسند ہوتی ہے۔ سال دوہزار پندرہ میں مردوں نے آرمی اسٹائل کی ہینڈ واچ کو بیحد پسند کیا اور کپڑوں کیساتھ مختلف رنگ کی گھڑیوں کا استعمال بھی کیا۔ دوہزار سولہ میں اسی ٹرینڈ کے چلنے کی توقع ہے۔

6۔ روک اینڈ رول بوٹ

6(7)

سال دوہزار پندرہ میں ‘روک اینڈ رول بوٹ’ کے نام سے نئے جوتے متعارف کروائے گئے جوکہ پیروں کیلئے کافی آرام دہ ثابت ہوئے۔ فیشن کی دنیا میں روک اینڈ رول بوٹ کا کافی چرچہ رہا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...