اچھے جوتے کا انتخاب کسی محاذ سے کم نہیں

1,896

رمضان کا پہلا عشرہ ختم ہوا اب تو ہر گھر میں ہی عید کی شاپنگ کا آغاز ہو چکا ہوگا۔کئی لوگ تو رمضان سے پہلے ہی عید کے کپڑے تیار کر لیتے ہیں۔ البتہ جوتوں کی شاپنگ اکثر آخری کے دنوں کے لیے بچا لی جاتی ہے ۔ گرمیوں کے دنوں میں کھلے فلیٹ جوتے یا چپل سے زیادہ کوئی آرام دہ چیز نہیں ہوتی۔ اکثر خواتین کے خیال میں فلیٹ جوتا یا چپل پہن کر ان کی شخصیت اتنی پر وقار نہیں لگتی۔ یہ صحیح ہے کہ ہیل والے جوتے زیادہ اچھے لگتے ہیں اور آپ کی شخصیت کو چار چاند لگادیتے ہیں۔ لیکن اب بہت سی کمپنیاں ہیل والے جوتوں سے زیادہ فلیٹ چپل/ جوتے بنا رہی ہیں جو آرام دہ ہونے کے ساتھ ساتھ خوبصورت بھی لگتے ہیں ۔

1۔آرام دہ مگر خوبصورت جوتے چنیں

shoes 01

جیسا کہ میں نے اوپر ذکر کیا کہ ضروری نہیں آرام دہ جوتا دکھنے میں اچھا نہ ہو۔ بہت سے فلیٹ جوتے پیر پر بڑے خوشنما لگتے ہیں۔ ساتھ ہی اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ انہیں کس طرح کے کپڑوں کے ساتھ پہننا چاہتے ہیں۔ تاکہ آپ کا جوتا آپ کے لباس کی بناوٹ کے لحاظ سے ہو اور آپ کی شخصیت کو خوبصورت بنانے میں مدد دے۔

2۔صحیح ناپ کا جوتا لیں

shoes 02

عمر کے ساتھ ساتھ کچھ خواتین کے جوتے کا سائز ایک آدھ نمبر بڑھ جاتا ہے۔ اس لیے ضروری نہیں کہ آپ ہمیشہ ایک ہی نمبر کا جوتا یا چپل لیتی رہیں۔ اس کے علاوہ جوتے کے ناپ کا انحصار اس کی بناوٹ پر بھی ہوتا ہے۔

3۔جوتے کی کوالٹی کبھی نظر انداز نہ کریں

shoes 3

آرام کے آگے کوئی قیمت معنی نہیں رکھتی ۔ جہاں تک ممکن ہو اچھی کوالٹی کا جوتا منتخب کریں تاکہ وہ آپ کے لیے آرام دہ ثابت ہو۔ ایسےجوتے کا انتخاب کریں جو زیادہ چلنے میں تکلیف دہ نہ ہو۔اس سے یہ بھی فائدہ ہوگا کہ جوتے زیادہ عرصے تک چلیں گے اور بار بار نئے جوتے خریدنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

4۔لباس کے لحاظ سے جوتا خریدیں

shoes 04

اگر آپ کا لباس سادہ ہے تو ذرا شوخ اچھی وضع کے جوتے کا انتخاب کریں ۔ یہ آپ کے لباس کو پر کشش بنادے گا۔ اور اگر آپ کا لباس بہت زیادہ شوخ ہے تو اس کے لیے ذرا سادہ جوتے کا انتخاب کریں تاکہ آپ کی شخصیت متوازن نظر آئے۔

5۔صحیح رنگ کا انتخاب کریں

shoes 05

زیادہ تر خواتین کپڑوں کی رنگت سے میچ کرکے جوتے لینا چاہتی ہیں اور میچنگ کے چکر میں اچھا جوتا نہیں لے پاتیں۔ اس لیے ضروری نہیں کہ آپ لباس کے رنگ کا جوتا لیں ۔ آپ کالا ، سفید، براؤن یا فان کلر کا جوتا بھی منتخب کر سکتی ہیں جو شوخ رنگوں کے لباس کے ساتھ بھی خوبصورت لگیں گے۔

6۔جوتا اندر سے سخت نہ ہو

خیال رکھیں کہ جوتا اندر سے نرم ہو ۔ سخت جوتا پیر اور ایڑھیوں کے لیے تکلیف کا باعث بنتا ہے اور بہت جلد تھکا دیتا ہے۔ساتھ ہی یہ یاد رکھین کہ عموماًموٹے سول کے جوتے چلنے کے لحاظ سے زیادہ آرام دہ ہوتے ہیں ۔

7۔جوتا خریدنے کا صحیح وقت

جوتا خریدنے کا سب سے بہترین وقت سہ پہر یا شام کے شروع ہونے کا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دن میں پیر سوجنا شروع ہوجاتے ہیں اور سہ پہر یا شام تک یہ پوری طرح سوج چکے ہوتے ہیں ایسا جوتا جو آپ کوصبح کے وقت بالکل صحیح آئے گا وہ شام کے وقت پیر میں تنگ ہوسکتا ہے۔ خاص طور پر ایسے جوتے خریدتے ہوئے اس بات کا ضرور خیال رکھیں جو آپ کو پورے دن پہننے ہوتے ہیں۔

8۔ضرورت کے مطابق جوتا لیں

اپنی روز مرہ مصروفیات کو ملحوظ رکھتے ہوئے جوتے کا انتخاب کریں۔ اگر آپ ک کام اس طرح کا ہے کہ آپ کو ہر وقت چلتے رہنا ہے آپ اس کے لیے آرام دہ جوتے کا انتخاب کریں ۔ اگر آپ اونچی ہیل بھی لیتی ہیں تو خیال رکھیں کہ جوتا نیچے سے ایک جیسے لیول پر ہو اور اونچا نیچا نہ ہو۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...