میڈیا شخصیات جو نظر کا چشمہ لگاتے ہیں

1,031

ہمارے ہاں کچھ چیزیں بڑی عام ہیں جیسے جب بھی کسی کوچشمہ لگائے دیکھاجاتاہے تو اس سے یہ سوال ضرورکیاجاتاہے کہ ٹی وی بہت دیکھتے ہوگے ؟یاپھراسے پڑھاکواورچشمش جیسے القابات سے نوازاجاتاہے۔حالانکہ آج کل چشمہ ایک عام سی بات اوروقت کی ضرورت بن چکاہے ۔
ہماری فلم اورڈرامہ انڈسٹری کے بہت سے قابل فخر چہرے ایسے ہیں جو چشمہ لگاتے ہیں ۔کچھ اداکاروں میں تو ان کے کردار کی ڈیمانڈ اورکچھ کی ضرورت بھی ہے ۔جس سے ان کی شخصیت مزید نکھرجاتی ہے اورچشمہ لگانے کے باوجودوہ بہت پیارے لگتے ہیں۔

۱۔ندیم بیگ

 

nadeem baig

فلم انڈسٹری کابڑانام ندیم بیگ جونہایت معصوم اوربھولی صورت کے مالک ہیں ۔ان کے چہرے پرلگاچشمہ ان کی شخصیت کونکھارنے اورباوقار بنانے میں اہم کرداراداکرتاہے۔

۲۔فضیلہ قیصر

fuzaila qaisar

فضیلہ قیصر جوعرصہ دراز سے ڈرامہ انڈسٹری پرراج کررہی ہیں وہ بھی چشمہ لگاکرمزید پرکشش نظرآتی ہیں۔چشمہ لگانے سے ان کے اسٹائل اورخوبصورتی میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

۳۔طلعت حسین

طلعت حسین کی اداکاری ہی نہیں بلکہ ان کی آواز کے بھی لوگ دیوانے ہیں۔ان کی اداکاری اورشخصیت میں ایسااثرہے کہ لوگ ان کے سحر میں گرفتارہوجاتے ہیں۔چشمہ کے ساتھ ان کی دبی دبی مسکراہٹ دل موہ لینے کے لئے کافی ہے۔

۴۔نبیلہ

ورسٹائل نبیلہ جونت نئے گلیمر متعارف کرواتیں ہیں اورخود بھی مختلف اورجدید انداز اپناتی نظرآتی ہیں۔ان کی شخصیت اوران کے انداز اوراس پران کے نت نئے اسٹائلش گلاسز ان کومزید ورسٹائل بناتے ہیں۔

۵۔فرحان علی آغا

فرحان علی آغاجنھوں نے آغاز کیااداکاری سے اوردکھائے میزبانی کے بھی جوہر۔چشمہ نے دی ان کی شخصیت کومزید کامیابی اوردیاانھیں ایک ایسامقام جس کے تھے وہ واقعی حقدار۔

۶۔نادیہ حسین

nadia hussain

نادیہ حسین جوایک ماڈل ،اداکارہ اوربیوٹیشن بھی ہیںچشمہ لگانے سے نہیں گھبراتی ۔چشمہ ان کے لمبے قد میں مزید اضافہ کردیتاہے اوران کی شخصیت چشمہ کے ساتھ مزید دلکش معلوم ہوتی ہے۔

۷۔دانش تیمور

دانش تیمورفلم انڈسٹری میں آنے کے باوجود چشمہ کااستعمال کچھ اس انداز سے کرتے ہیں کہ ان کی شخصیت مزید نکھرجاتی ہے اوریہ کہناغلط نہ ہوگاکہ چشمہ ان کی شخصیت کے نکھارمیں مزید چارچاند لگادیتاہے۔

۸۔نعمان اعجاز

ٹی وی انڈسٹری کابڑانام نعمان اعجاز جواپنی باکمال اداکاری کے باعث شہرت کی بلندیوں پرہیں۔چشمہ ان کی شخصیت پرسوٹ کرتاہے اوران کی بارعب شخصیت کومزید پراثربنادیتاہے۔

۹۔عظمٰی گیلانی

عظمٰی گیلانی جوکسی تعارف کی محتاج نہیں ۔ان کی اداکاری آج تک لوگ بھول نہیں پائے ہیں۔وہ نہایت سادہ اورپروقار شخصیت کی مالک ہیں اورچشمہ ان کی شخصیت پربہت اچھالگتاہے۔

۱۰۔عامرلیاقت حسین

عامرلیاقت حسین ایک ایسانام ہے جوآئے دن خبروں میں اِن رہتاہے۔ان کی شخصیت کی خاص بات یہ ہے کہ وہ ہمیشہ ایک ہی اسٹائل کے چشمہ کے ساتھ نظرآتے ہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...