خشک جلد والوں کو کیا کیا کھانا چاہئے؟

20,932

مشہور اسکن ایکسپرٹ (ارلین لمبا )کے مطابق ہم جو کھاتے ہیں ویسے ہی نظر آتے ہیں ۔یہ بات سو فیصد درست ہے ۔ہماری غذا ہماری جلد کی صحت پر براہ راست اثر اندازہوتی ہے ۔ وہ لوگ جو نمک (سوڈیم )کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کی جلد سوجی ہوئی دکھتی ہے ۔اسی طرح اپنی غذا میں سلیکا ،اینٹی آکسیڈنٹ اور اومیگا ۳ فیٹی ایسڈ کا استعمال جلد کو چمک اور لچک دیتا ہے ۔جلد کی تینوں قسموں (خشک ،چکنی اور ملی جلی )میں خشک جلد کا خیال رکھنا زیادہ مشکل ہوتا ہے اس لئے خشک جلد کا بیرونی خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ اندرونی طور پر موائسچرائز کرنا زیادہ ضروری ہے ۔ خشک جلد والے افراد کو ایسی غذا کا استعمال کرنا چاہئے جس سے ان کی جلد کو نمی مل سکے

۱۔میوے

خشک جلد کو نمی اور چکنائی والے عناصر کی ضرورت ہوتی ہے ،خشک جلدخاص طور سے گلے اور آنکھوں کے گرد جلدی خشک ہوجاتی ہے ،خشک جلد پر قدرتی تیل کم مقدار میں رستا ہے جس کے باعث چہرے پر جلدی جھریاں پڑ جاتی ہیں اسلئے خشک جلدکو ایسے کھانوں کی ضرورت ہوتی ہے جو جلدکے ٹشوز کو ٹوٹنے پھوٹنے سے بچائے ۔ایسے میں جلد کو وٹامن ای کی ضرورت ہوتی ہے جو جلد کے لئے حفاظتی شیلڈ کا کام کرتا ہے اور الٹرا وائلیٹ شعاؤں کے منفی اثرات سے جلد کو محفوظ رکھتا ہے ۔۔وٹامن ای کی بڑی مقدار میووں میں پائی جاتی ہے ۔خشک جلد والے افراد کو نہ صرف سردی بلکہ گرمی کے موسم میں بھی میوو ں کا استعمال کرنا چاہئے

۲۔ شکرقندی

خشک جلد کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہوتا ہے اس پر بڑھاپا اور جھریاں جلد جھلکتی ہیں ۔لہذا خشک جلد والوں کو بیٹا کیروٹین اور وٹامن اے کی ضرورت ہوتی ہے جو شکر قندی میں پائے جاتے ہیں ،شکرقندی کے استعمال سے وقت سے پہلے پڑنے والی جھریوں اور لکیروں کوکم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔

۳۔کھیرا

خشک جلد والے افراد کو رس والی سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہئے ۔کھیرے میں پانی کی مقدار کے ساتھ ساتھ وٹامن اے ،سلیکا اوروٹامن سی پایا جاتا ہے جو جلد کو ٹھنڈک دیتا ہے اور جلد کو اندرونی تہہ سے صحت دیتا ہے۔

۴۔ٹماٹر

ٹماٹر میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ۔ٹماٹر میں ایسی تیزابی خاصیت پائی جاتی ہے جو خون کو صاف کرتی ہے جس سے چہرہ پر تازگی آتی ہے اور جلد نرم ملائم ہوتی ہے ۔

۵۔گریپ فروٹ

گریپ فروٹ (چکوترا ) ایک منفرد پھل ہے ،انسانی جسم کا ۶۰ سے ۷۰ فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے ،پانی کی وجہ سے جسم کے خلیوں میں پروٹین اور فیٹ پہنچتا ہے ،پانی کی مدد سے فاضل مادوں کا جسم سے اخراج ممکن ہوتا ہے ۔ گریپ فروٹ خشک جلد والوں کے لئے بہترین غذا ہے

۶۔ دہی

دہی ۸۵ فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے اس میں موجود صحت کے لئے مفید جراثیم پرو باؤٹکس ہمیں ہر موسم میں بہت سی بیماریوں سے بچاتے ہیں دہی میں پروٹین ،وٹامن بی اور کیلشیم اور سیچورٹڈ فیٹ پایا جاتا ہے جسے پانی کا نعم البدل بھی کہا جا سکتا ہے روزانہ دہی کا استعمال جلد کی تہہ میں پروٹین پہنچاتا ہے جس سے جلد نرم ہوتی ہے

۷۔ لوبیا

خشک موسم میں خشک جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے جلد پر جلن ہوتی ہے ،جلد کی مرمت کے لئے زنک کی ضرورت ہوتی ہے جو لوبیا اور دالوں میں پایا جاتا ہے ۔

۸۔زیتون کا تیل ۔

خشک جلد پر ایگزیما اور داد کی شکایت زیادہ ہوتی ہے ،زیتون کا تیل ایک پاور ہاؤس ہے جس میں وٹامن ای ،مو نو سیچوریٹڈ فیٹ اور اومیگا ۳ فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہے جو جلد کو خشک ہونے سے بچاتا ہے اور ساتھ میں الٹر وائلیٹ شعاؤں سے بھی بچاتا ہے ۔

۹مچھلی ۔

جلد کو دیر تک موائسچرائز اور ہائڈریٹڈ رکھنے کیلئے مچھلی بڑی مفید ہے ۔السی کے بیج بھی مچھلی کا نعم البدل ہو سکتے ہیں جوجلد کے خلیوں کو مضبوط کرتے ہیں اور چہرے کی جھائیاں دور کرنے میں مد کرتے ہیں ۔

۱۰۔ڈیری پروڈکٹس

خواتین کی جلد کو مردوں کے مقابلے میں زیادہ وٹامن اے کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے ایسی خواتین جن کی جلد خشک ہو انھیں انڈہ ،دودھ گوشت ( کلیجی ) کھانی چاہئے ، ان غذاؤں کے علاوہ ہرے پٹے والی سبزیاں اور سیب میں بھی وٹامن اے پایا جا تا ہے ،وٹامن ایکے حصول کے لئے ہرے پتوں والی سبزیوں کا رس پینا بہت مفید ہوتا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...