سردیوں میں اسکن کئیرکے لیے شہد کا استعمال

1,852

اللہ تعالی نے شہد میں شفارکھی ہے۔ یہ ایک صحت بخش میٹھا ہے جو بہت سی بیماریوں کے علاج میں استعمال ہوتا ہے۔ شہد کا استعمال جلد کے لیے بہت مفید ہے ۔ شہد کے قوت بخش اجزاء اور اینٹی اوکسی ڈنٹ جلد کو نمی بخشے اور تر و تازہ رکھتے ہیں اور بیکٹیریا کو ختم کرتے ہیں ۔
شہد کو اسکن کئیر میں استعمال کرنے کے طریقے۔

۱۔ موائسچرائزنگ ماسک:

شہد نمی فراہم کرنے کا قدرتی ذریعہ ہے یہ ہوا کی نمی کو جلد کی سطح میں جذب کرتا ہے اور یہ نمی زیادہ دیر تک جلد میں محفوظ رہتی ہے۔
۔ ایک چائے کا چمچ خام شہد ( جو پکایا نہ گیا ہو) صاف خشک جلد پر لگائیں اور ۱۵ سے ۲۰ منٹ تک لگا رہنے دیں ۔ پھر سادے پانی سے دھولیں۔

۲۔ مساموں کی صفائی کے لیے:

خام شہد میں موجود انزائم مساموں کی صفائی کر کے جلد کو صاف رکھتے ہیں ۔ جبکہ شہد اور ناریل کے تیل میں موجود اینٹی بیکٹیریل خصوصیات جلد کو بیکٹیریا سے پاک کرتی ہے جو ناہموار جلد اور مہاسوں کا باعث بنتے ہیں ۔
۔ ایک کھانے کا چمچ شہد دو کھانے کے چمچ ناریل کا تیل کے ساتھ شامل کریں۔
۔ اس مکسچر کو اچھی طرح حل کریں۔
۔ صاف اور خشک جلد پر اس مکسچر سے دائرے کی شکل میں مساج کریں ۔ آنکھوں سے دور رکھیں ۔
۔ تھوڑی دیر مساج کرنے کے بعد سادہ پانی سے منہ دھولیں۔

۳۔ ایکس فولی ایٹ کریں:

شہد میں موجود اینٹی اوکسی ڈنٹ ، انزائم اور صحت بخش اجزاء جلد کو صاف کرنے کے ساتھ توانائی اور نمی فراہم کرتے ہیں ۔ جبکہ بیکنگ سوڈا ایک قدرتی ایکس فولی ایٹر ہے۔ جو جلد سے مردہ خلیوں کو صاف کر کے نئے خلیوں کو جگہ دیتا ہے جس سے جلد خوبصورت دکھائی دیتی ہے۔
۔ دو کھانے کے چمچ شہد میں ایک کھانے کا چمچ بیکنگ پاؤڈر شامل کریں ۔
۔ جلد کو گیلا کر کے اس مرکب کو جسم یا چہرے پر دائرے کی صورت میں ملیں ۔
۔ پھر پانی سے اچھی طرح دھولیں ۔

۴۔ جلد پر پڑے نشان کم کرنے کے لیے:

شہد میں جلد کو صاف کرنے کی صلاحیت ہے جس کی بنا پر یہ جلد پر پڑے نشانات کو ہلکا کرتاہے ۔ زخموں کے نشان بھرنے کے لیے نئے ٹشوز بنانے میں مدد دیتا ہے ۔ شہد اور ناریل یا زیتون کا تیل مل کر نئے سیل بنانے میں مدد دیتے ہیں ۔ ان کا باقاعدہ مساج جلد کو بہتر بناتا ہے۔
۔ ایک چائے کا چمچ خام شہد ایک چائے کا چمچ ناریل یا زیتون کے تیل کے ساتھ ملا کر متاثرہ جگہ پر لگائیں اور انگلیوں کے پوروں سے دائرے کی شکل میں مساج کریں ۔
۔ ایک دو منٹ تک مساج کرنے کے بعد اس جگہ گرم کپڑا رکھیں جب کپڑا ٹھنڈا ہوجائے تو ہٹالیں ۔
۔ روزانہ یہی عمل کریں۔

۵۔ ایکنی کا علاج:

شہد میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات موجود ہیں جو جلد کے بیکٹیریا کو ختم کرتی ہیں ۔ یہ بیکٹیریا مہاسوں کا باعث بنتے ہیں ۔اس کے علا وہ شہد جلد کی سوزش اور سرخی کو بھی کم کرتا ہے۔
۔ ایکنی والی جگہ پر شہد لگا کر ۱۰ سے ۱۵ منٹ کے لیے چھوڑ دیں ۔ پھر پانی سے دھولیں۔

۶۔ نہاتے وقت استعمال کریں:

شہد نا صرف جلد کو نمی فراہم کرتا ہے بلکہ اسکے اینٹی اوکسی ڈنٹ جلد کو بہتر بنانے کے ساتھ ماحول سے پہنچنے والے نقصان سے بھی جلد کی حفاظت کرتے ہیں۔
۔ دو کھانے کے چمچ شہد ایک کپ گرم پانی میں اچھی طرح ملا کر نیم گرم پانی کے ٹب میں ڈال کر اس میں بیٹھیں ۔

۷۔ سخت جلد کے لیے:

خام شہد میں صحت بخش اجزاء اور انزائم جلد کو بہتر بنانے کے ساتھ توانائی بخشتے ہیں ۔ شہد جلد کو نمی پہنچاتا ہے۔ ناریل کا تیل جلد کی حفاظت کرتا ہے جبکہ سیب کا سرکہ سخت جلد کو نرم کر کے اس کی نشونما میں مدد کرتا ہے۔
۔ ایک چائے کا چمچ شہد ، ایک چائے کا چمچ ناریل کا تیل اور ایک چائے کا چمچ سرکے کے ساتھ ملا کر سخت جلد پر ملیں ۱۰ منٹ تک لگا رہنے دیں ۔

۸۔ دھوپ سے جھلسنے والی جلد کے لیے:

دھوپ سے جل جانے والی جلد کی گہرائی تک شہد نمی کو برقرار رکھتا ہے۔ شہد اور ایلوویرا دونوں مل کر جلی ہوئی جلد کو سکون بخشنے کے ساتھ بہتر بناتے ہیں۔
۔ ایک حصہ شہد اور دو حصے خالص ایلوویرا جیل ملا کر دھوپ سے جلی جلد پر لگائیں۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...