۲۰۱۷ میں اسکن کو دھوپ سے بچانے کے نئے ٹوٹکے

703

دھوپ ہمارے جسم کے لئے بہت اہم ہے ۔بڑھے بوڑھوں کا کہنا ہے کہ صبح کی دھوپ ہمیں مختلف بیماریوں سے بچاتی ہے اور جراثیم کو ہمارے جسم سے دور کرتی ہے ۔لیکن دھوپ میں دیر تک رہنا نہ صرف ہمارے جسم سے ضروری نمکیات چھین لیتی ہے بلکہ جلد کو بھی براہ راست نقصان پہنچاتی ہے یہاں تک کہ جلد کا کینسر بھی ہو سکتا ہے ۔
قدرتی طور پر جب سورج کی شعائیں ہم پر پڑتی ہیں تو رد عمل کے طور پر ہمارا جسم ایک ہارمون پیدا کرتا ہے جسے وٹامن ڈی کہتے ہیں اور جب ہم دھوپ سے بچنے کیلئے کیمیکل والے مہنگے مہنگے سن بلاک لگاتے ہیں تو وٹامن ڈی کے حصول کا عمل رک جاتا ہے ،بلکہ دیر تک سن اسکرین لگائے رکھنے سے جلد کو کئی امراض لاحق ہو سکتے ہیں لہذا بہتر یہ ہے کہ ایسے سن اسکرین اور سن بلاک استعمال کئے جائیں جو ہربل یا قدرتی اشیاء سے تیار کئے گئے ہوں ۔

دھوپ سے متعلق چند غلط تصوارات کو دور کرنا ضروری ہے ۔

۔جب موسم ابر آلود ہو اور بادل چھائے ہوئے ہوں اس وقت ہم بے احتیاطی کرتے ہیں اور سن بلاک نہیں لگاتے ۔جب کہ اس وقت سورج کی شعائیں زیادہ خطرناک ہوسکتی ہیں ۔اسی طرح آپ اگر سمندر میں ہوں یا برف باری سے لطفاندوز ہو رہے ہوں اس وقت آپ کو دھوپ سے خاص طور پر بچنا چاہئے ۔صرف چہرے اور گردن پر سن اسکرین نہ لگائیں بلکہ پورے جسم پر سن اسکرین کی ہلکہ تہہ ضرور لگائیں بعض دفعہ ہونٹوں کی سیاہی دھوپ کی وجہ سے بھی ہوتی ہے اس لئے ہونٹوں پر سن اسکرین لگانا ہر گز نہ بھو لیں ۔

دھوپ میں چند احتیاطی تدابیر ضرور اپنائیں

۱۔جب سورج کی کرنیں براہ راست آپ پر پڑ رہی ہوں تو میک اپ ہر گز نہ کریں ۔۲، ڈیوڈرنٹ اسپرے اور پرفیوم نہ لگائیں ۔ اور اگر آپ دھوپ میں جانے سے پہلے سن بلاک لگانا بھول گئے ہوں تو گھر آ کر چہرے پر ٹھنڈی گرین ٹی کا اسپرے کریں یاایلوویرا جیل لگائیں ۔

ایس۔پی ۔ایف ۲۰ سن اسکرین گھر میں ہی تیار کریں ۔

۱۔مارکیٹ میں کئی طرح کے ہوممیڈ سن اسکرین دستیاب ہیں جومہنگے ہونے کے ساتھ ساتھ جلدکو چکنا کر دیتی ہیں جس سے ایکنی پیدا ہوتی ہے اب آپ گھر میں ہی سن اسکرین تیار کر سکتے ہیں جو آپ کی جلد کو تحفظ بھی دے گا اور ساتھ ہی جلد کی تازگی بھی بر قرار رکھے گا ۔
ایک چوتھائی کپ بادام کے تیل میں ۵ چمچ زنک آکسائڈ ،ایک چمچ شہد کی مکھی کے چھتے سے حاصل ہونے والا موم ،تین چمچ ایلو ویرا جیل،تین کیپسول وٹامن آئلاور چند قطرے ایسنشل آئل ڈالکرتماماجزاء کو ہلکاگرم کر لیں تاکہ تماماجزاء مکس ہو کر کریم کی صورت میں آجائیں۔ اس کریم میں وٹامن سی ایکسٹریکٹ (لیموں یا کینو کا رس )شامل نہ کریں ۔
اس کریم میں موجودتماماجزاء قدرتی ہیں اسلئے اس کریم کا استعمال کسی بھی وقت آسانی سے کیا جا سکتا ہے ۔ اب ہوم میڈ سن اسکرین کے استعمال سے آپ بغیر کسی خوف کے سورج کی کرنوں کو خوش آمدید کہے سکتے ہیں ۔
۲۔ تحقیق نے یہ بات ثابت کی ہے کہ ہلدی اور ادرک میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو ہر قسم کے موسمی اثرات اور فنگس سے جلد کو تحفظ فراہم کرتی ہیں ۔دھوپ میں نکلنے سے پہلے آپ زرا سی ہلدی کو آدھا چمچ ادرک کے عرق میں ملائیں اور من پسند اسنشل آئل ملا کر جلدپر اچھی طرح لگائیں ۔ دھوپ میں جانے سے قبل ادرک کاپانی پینے سے بھی جلد پر دھوپ کے مضر اثرات رونما نہیں ہوتے ۔
۳۔ سردیوں میں سن اسکرین جلد میں دیر سے جذب ہوتی ہے اور چہرہ خشک رہتا ہے ایسے میں جلد کو دھوپ سے بچانے کے لئے السی کا تیل استعمال کیا جا سکتا ہے ،چند قطرے السی کے تیل میں چند قطرے ایسنشل آئل ملا کر جلد پر اچھی طرح مل لیں ۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق السی کے بیج نہ صرف یو وی شعاؤں سے محفوظ رکھتے ہیں بلکہ جلد کو نمی بھی پہنچاتے ہیں۔
۴۔ ٹماٹر ایکایسا پھل ہے جسمیں لایسو پین کی مقدار پائی جاتی ہے جو جلد کو الٹرا وائلٹ اے شعاؤں اور الٹرا وائلٹ بی شعاؤں سے بچاتا ہے ،آرگینک ٹماٹر کے رس میں ہم وزن ایلو ویرا جیل ملاکر پورے جسم پر مل لیں اور دھوپ سے ڈرنا چھوڑ دیں

غذا کے ذریعے دھوپ سے بچیں

جو لوگ غذاؤں کے ذریعے اپنی جلد کو دھوپ سے بچانا چاہتے ہیں انھیں یہ غذائیں استعمال کرنی چاہئیں
۱۔ ٹھنڈا اور تازہ تربوز کھانے سے نہ صرف نمکیات کیکمی پوری ہوتی ہے بلکہ دھوپ کے مضر اثرات کے خلاف جلد کو حفاظت ملتی ہے اس میں ٹماٹر کی طرح لائسوپین ہوتا ہے جو الٹرا وائلیٹ شعاؤں سے بچاتا ہے ۔
دھوپ سے آنے کے بعد تربوز کے بیجوں کا سکرب کرنے سے سن برن بھی
نہیں ہوتا
۲۔ انار میں موجود( ایلجک ایسڈ ) جلدکے خلیوں کے لئے ایس پی ایف کی طرح کام کرتا ہے دھوپ میں کام کرنے والوں کو انار کا رس یا انار کا قہوہ زیادہ سے زیادپپینا چاہئے
۳۔ رازانہ بیس بادام کھانے سے وٹامن ای کیمناسب مقدار ملتی ہے جو جلد کو سن برن سے بچاتی ہے اور خشک جلد پر پڑنے والی جھریوں اور چھائیوں سے محفوظ رکھتی ہے
۴۔ گرین ٹی میں ٹینک ایسڈ ہوتا ہے جو جلد کو دھوپ کے مضر اثرات سے بچاتا ہے اس لئے دن میں دو کپ گرین ٹی پینا چاہئے ۔

جلد پر چھائیاں اور ڈارک اسپاٹس

دھوپ کی وجہ سے جلد پر اکژر چھائیاں اور سیاہ دھبے بھی رونما ہونے لگتے ہیں۔ ان دھبوں سے نجات پانے کے لیے پرانے نسخے اپنانے کے بجائے نئے زمانے کی نئی کریم لازما استعمال کریں ۔ دو ہفتوں تک لازما کریم کا استعمال جلد پر سیاہ دھبوں اور چھائیوں کا مکمل خاتمہ کردے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...