اسکن پگمنٹیشن یعنی جلد پر سیاح دھبوں کا علاج

104,430

اسکن پگمنٹیشن میں جلد کا رنگ ایک جیسا نہیں رہتا،اور جگہ جگہ سیاح دھبے پڑ جاتے ہیں ۔ہائیپر پگمنٹیشن جسم کے کسی بھی حصے پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔جس میں چہرہ، گردن، ہاتھ ،بازو اور ٹانگیں شامل ہیں ۔اس کی وجہ میلانن کی بہت ذیادہ پیداوار ہے۔جس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں اس میں ہارمون کی تبدیلی،حمل اور صحت کے مختلف مسائل شامل ہیں۔

جلد کی خرابی کی بیرونی وجوہات بہت ذیادہ دھوپ میں رہنا ،جلد کا زخمی ہونا ،جلنا ،ذہنی دباؤ یا کیمیکل سے بہت ذیادہ واسطہ پڑنا ہے۔
کچھ گھریلو نسخے اپنا کر آپ اسکن پگمینٹیشن سے نجات حاصل کر سکتے ہیں ۔

لیموں

لیموں میں سٹرک ایسڈ ہوتا ہے جو جلد کو بلیچ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس خاصیت کی بناء پر اسے اسکن پگمنٹیشن کے علاج کے لئے بہت مقبولیت حاصل ہے۔

۔لیموں کا رس نکال کر روئی کے ذریعے جلد پر ملیں ،دس سے پندرہ منٹ کے لئے لگا چھوڑ دیں اور پھر پانی سے دھو لیں ۔دن میں دو دفعہ یہ عمل کریں ۔چند مہینوں میں واضح فرق نظر آئے گا۔
۔اس کے علاوہ لیموں اور شہد کی برابر مقدار ملا کر ماسک بھی بنا سکتے ہیں۔دونوں چیزوں کو اچھی طرح ملا کرمتاثرہ حصے پر ملیں ۔جلد کو پندرہ منٹ کے لئے گرم تولئے سے ڈھانپ لیں ،پھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔ہفتے میں ایک مرتبہ کئی ماہ تک کریں۔
نوٹ:نازک جلد والے افراد لیموں کے رس میں پانی ملا کراستعمال کریں ۔

کچا آلو

آلو بھی جلد کے نشانات اور رنگت کو صاف کرتا ہے۔
۔ایک آلو چھیل کر موٹے سلائس کاٹ لیں ۔آلو پر چند قطرے پانی ڈال کر پانچ سے دس منٹ تک جلد پر ملیں پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔دن میں تین سے چار مرتبہ ایک ماہ تک کریں ۔
۔آلو کو کدوکش کرکے نچوڑ لیں ۔رس کے برابر لیموں کا رس ملائیں اس مکسچر کو جلد پر مل کر بیس سے تیس منٹ کے لئے چھوڑ دیں پھر دھولیں ۔دن میں دو دفع ایک ماہ تک کریں ۔

سیب کا سرکہ

سیب کا سرکہ بھی ہائر پگمنٹیشن کی وجہ سے جلد کے سیاح دھبوں کو ختم کرتا ہے۔اس میں جلد کو چمکدار بنانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔اس کے علاوہ جلد کی قدرتی رنگت بھی بحال کرنے میں مدد دیتا ہے۔

۔سیب کے سرکے اور پانی کوبرابر مقدار ملائیں ۔اس کو جلد کے متاثرہ حصے پر لگائیں ۔دو تین منٹ کے لئے لگا چھوڑ دیں ۔اور پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں ۔دن میں دو دفع ایک ہفتے تک استعمال کریں ۔
۔اس کے علاوہ دو چائے کا چمچ سیب کا سرکہ آدھا گلاس نیم گرم پانی میں ڈالیں پھر ایک چائے کا چمچ شہد شامل کریں ۔دن میں دو دفعہ صبح شام پیءں اور دوہفتے یا فرق محسوس ہونے تک استعمال کریں۔

وٹامن ای

وٹامن ای اسکن پگمنٹیشن کے علاج کے لئے مفید ہے یہ الٹرا وائلٹ ریز کے اثرات کو ختم کرکے جلد کو بہتر بناتا ہے۔

وٹامن ای کا ایک کیپسول توڑ کر اسکا آمیزہ پیالے میں ڈالیں اس میں تین چار قطرے کیسٹر آئل ملائیں رات کو سونے سے پہلے یہ مکسچر جلد پر لگائیں اور اگلے دن صبح دھو لیں۔روزانہ دو تین ہفتے تک کریں ۔
۔روزانہ دن میں دو مرتبہ وٹامن ای آئل سے جلد پر دس منٹ تک مساج کریں۔

ہلدی

ہلدی بھی رنگ صاف کرتی ہے۔

۔ایک چائے کا چمچ ہلد ی اورایک چائے کاچمچ لیموں کا رس ملا کر متاثرہ حصے پر لگائیں ۔۲۰ منٹ تک لگا رہنے دیں ۔پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں دھونے کے بعد ایک گھنٹے تک دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں ۔روزانہ دن میں ایک دفعہ نہانے سے پہلے استعمال کریں۔
۔دس کھانے کے چمچ ہلدی کو دس کھانے کے چمچ دودھ کے ساتھ ملاکر پیسٹ بنا لیں متاثرہ حصے پر پیسٹ لگا کر پانچ منٹ تک مساج کریں ۔بیس منٹ تک لگا چھوڑ دیں پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

ایلو ویرا

ایلو ویرا بھی اسکن پگمنٹیشن کے علاج کے لئے بہترین ہے۔

۔سونے سے پہلے ایلو ویرا کا جیل متاثرہ جلد پر لگائیں اور رات بھر کے لئے لگا چھوڑ دیں صبح اٹھ کر دھو لیں کچھ ہفتوں تک روزانہ لگائیں ۔
۔دو کھانے کے چمچ ایلو ویرا کے ساتھ آدھا کھانے کا چمچ شہد ملائیں اچھی طرح مکس کرکے دس منٹ کے لئے رکھ دیں اب اس مکسچر کو جلد پر لگائیں اورسوکھنے کے لئے چھوڑ دیں ۔بیس منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں روزانہ ایک مرتبہ دو ہفتوں تک لگائیں ۔

کینو کے چھلکے

کینو کے چھلکے سکھا کر پیس لیں ۔چھلکوں میں سٹرک ایسڈہوتا ہے جو جلد کو صاف کرنے میں مدد دیتا ہے۔

۔ایک ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس، شہد اور دودھ ایک چائے کا چمچ چھلکوں کے پاؤڈر میں ملا لیں۔اچھی طرح حل کرلیں ۔متاثرو حصے پر لگائیں ۔بیس منٹ کے لئے لگا چھوڑ دیں اور پھر آرام سے مساج کریں نیم گرم پانی سے دھو لیں ۔ہفتے میں تین یا چار مرتبہ کریں ۔
ان ٹوٹکوں کے ساتھ کچھ احتیاط بھی رکھیں ۔تیز دھوپ میں نہ نکلیں ۔اگر نکلنا پڑے تو سن اسکرین استعمال کریں جس کا ایس پی ایف کم از کم ۳۰ ہو۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...