پکنک میں رنگ جلنے سے بچانے کے جھٹ پٹ ٹوٹکے

1,198

گرمی کے موسم میں اکثر لوگ ساحل سمندر کا رخ کرتے ہیں ۔ پکنک پر جانے سے یوں تو چھٹی کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے لیکن پکنک سے واپس آنے کے بعد رنگت کاجوحال ہوتاہے اسے ٹھیک کرنے میں مہینوں لگ جاتے ہیں ۔

اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ پکنک پرجانے سے پہلے جلد کے حفاظتی اقدامات نہیں کئے جاتے اسی وجہ سے رنگت متاثر ہوتی ہے۔مندرجہ ذیل آسان ٹوٹکوں سے آپ اپنی رنگت کم ہونے سے بچا سکتی ہیں:

سن بلاک

sunblock

رنگت کوجلنے سے بچانے اوراس کی حفاظت کے لئے ضروری ہے کہ آپ سن بلاک کااستعمال کریں۔یہ جلد کونقصان پہنچانے والے اثرات سے محفوظ رکھتی ہے۔

مزید جانیں: گھر پر سن بلاک تیار کرنے کے طریقے

پکنک پرجانے سے قبل آپ سن بلاک لگائیں اورساتھ ہی سن بلاک اورچھوٹانرم ساٹاول اپنے بیگ میں رکھیں تاکہ ہردوگھنٹے بعد چہرے کوٹاول سے صاف کرکے آپ دوبارہ سن بلاک بآسانی لگاسکیں۔

پیٹرولیم جیلی

petroleum jelly

ساحل سمندر پرجانے سے جونقصان رنگت کوپہنچتاہے اس سے بچاؤ کے لئے پیٹرولیم جیلی کاکردار بھی نمایاں ہے۔

یہ آزمودہ طریقہ ہے کہ اگر آپ پکنک پرجانے سے پہلے چہرے پراچھی طرح پٹرولیم جیلی لگاکرٹشوسے صاف کرکے پاؤڈر لگالیں تو آپ کی رنگت میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوتی اورآپ جیسے جاتے ہیں ویسے ہی واپس آجاتے ہیں۔

اگرپکنک پرجانے سے رنگ جل جائے تو

اگر پھربھی رنگ جل جائے توپریشان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ تھوڑی سی محنت اورکوشش سے آپ اپنی رنگت کی خوبصورتی کودوبارہ بحال کرسکتی ہیں۔
نیچے دیئے گئے طریقوں میں سے کسی بھی ایک طریقہ پراپنی سہولت کے مطابق عمل کریں اورجلد کی رنگت کوبحال کریں۔

۱۔آدھاگلاس کچادودھ،مالٹاکے چھلکے ایک چمچ پسے ہوئے،گیندے کاپھول ایک عدد ،بروکلی ایک چمچ پسی ہوئی اورلیونڈر آئل چند قطرے تمام اجزاء کوبلینڈ کرکے چہرے پرلگائیں۔مساج کریں۔ڈیڈ اسکن ریموو ہوجائے گی۔

۲۔صندل پاؤڈر،دہی،بادام کاپیسٹ ایک ایک چمچ اورلیموں کارس چند قطرے مکس کرکے چہرے پرلگاکرپندرہ منٹ بعد دھولیں۔

۳۔جوکاآٹا دوچمچ،کوکونٹ ملک،ایلوویراجیل اورعرق گلاب ایک ایک چمچ مکس کرکے چہرے پرلگالیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...