اسکن انفیکشن سے بچنے کے آسان طریقے

1,972

ہماری جلد ہماری صحت کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ہمارے جسم کو انفیکشن سے بچاتی ہے۔ لیکن بعض اوقات ہماری جلد ہی انفیکشن کا باعث بنتی ہے ۔ وائرس ، بیکٹیریا اور فنجائی انفیکشن کی اہم وجہ ہوتے ہیں۔
اسکن انفیکشن کے علاج کا دار و مدار بیماری کی شدت پر ہوتا ہے ۔ بعض انفیکشنزکا دوائوں سے بھی علاج مشکل ہوجاتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ انفیکشن سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

۱۔ ہاتھ بار بار اور اچھی طرح دھوئیں:

یوں تو ہاتھ دھونا ہر ایک کی عادت ہوتی ہے لیکن اکثر لوگ باتھ روم استعمال کرنے کے بعد صرف پانی سے ہاتھ دھولیتے ہیں جو جراثیم کو ختم کرنے کے لیے ناکافی ہوتا ہے ۔ اس لیے ضروری ہے کہ اگر ہوسکے تو نیم گرم پانی کے ساتھ اچھی طرح جھاگ بنائیںاور ہاتھوں کو اچھی طرح رگڑ کر دھوئیں ۔ پانی اور صابن سے ہاتھ دھونے کے بعد ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کریں اور پیپر ٹاول سے ہاتھ صاف کریں۔

۲۔پبلک پلیس پر چیزوں کو ہاتھ نہ لگائیں:

دروازوں کے ہینڈل ،بسوں کی سیٹیں ، ریلنگ وغیرہ جراثیم کی آماجگاہ ہوتے ہیں اور انھیں ہاتھ لگانا ہی پڑتا ہے ۔اس لیے انہیں ہاتھ لگانے کے بعد ہاتھ دھونا ضروری ہوجاتا ہے۔ ایسی جگہوں کے باتھ روم ٹاولز بیکٹیریا کی پسندیدہ جگہ ہوتے ہیں ۔ اس لیے بہتر ہوگا کہ انھیں استعمال نہ کیا جائے ۔ پبلک پلیس پر ممکن ہو تو پیپر ٹاول کی مدد سے دروازے کے ہینڈل اور نل کو کھولا اور بند کیا جائے۔

۳۔اپنی چیزیں دوسروں سے شیئر نہ کریں:

دوسرے لوگوں کے ساتھ تولیہ ، ریزر، ڈیوڈرنٹ اور صابن وغیرہ شیئر نہ کریں۔ اگر آپ کو کسی ایسی جگہ نہانا پڑے تو اپنا لکوئڈ سوپ استعمال کریں۔

۴۔ اپنی حفاظت کے لیے تولیہ استعمال کریں:

جب آپ جم جائیں تو صاف تولیہ بنچ پر بچھا کر ورزش کریں اور بعد مین تولیہ دھونے کے لیے گرم پانی اور بلیچ کا استعمال کریں۔

۵۔زخم اور چوٹ کو ڈھانک کر رکھیں:

اگر چوٹ لگ جائے تو زخم کو کھلا نہ چھوڑیں اس طرح زخم میں بیکٹیریا جمع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے جو انفیکشن کا باعث بنتے ہیں ۔ اس لیے زخم کو کھلا نہ چھوڑیں بلکہ ڈھانک کر رکھیں۔

۶۔ جلد کو خشک اور صاف رکھیں:

فنگل انفیکشن سے بچنے کے لیے انڈر گارمنٹس اور سوکس روزانہ تبدیل کریں۔ گیلے کپڑوں کو فوراً اتاریں۔ گھر مین جوتوں کو اتار دیں تاکہ جوتوں اور پیروں کو ہوا لگے۔ جم اور پولز کے پاس ننگے پیر نہ جائیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...