سن برن اورٹوٹون اسکن سے بچاؤ کے طریقے

1,808

گرمی آتے ہی سن برن اورٹوٹون اسکن کے مسائل نظر آنے لگتے ہیں۔گرمیوں میں کیونکہ سورج اپنے پورے آب وتاب سے چمکتاہے اورہماری جلد نہایت حساس ہوتی ہے۔ لہٰذ اجلد کے لئے سورج کی کرنوں کی چمک کی تاب لاناممکن نہیں رہتااوروہ جھلس جاتی ہے۔جسکے نتیجے میں سن برن اورٹوٹون جیسے مسائل کھڑے ہوجاتے ہیں۔ساتھ ہی اگر جلد کی بہترین حفاظت نہ کی جائے تو جلد کے کینسر کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔
جلد کوسورج سے پہنچنے والے نقصانات سے بچانے کے لئے سن بلاک کااستعمال نہایت ضروری ہے۔ کیونکہ سن بلاک نہ صرف سورج کی الٹراوائیلٹ شعاعوں سے آپ کی جلد کی بھرپور حفاظت کرتاہے بلکہ جلد کوپہنچنے والے پچھلے نقصانات کاازالہ بھی کرتاہے۔جلد کے لئے سن بلاک کی اہمیت اتنی ہی زیادہ ہے جتناجسم کے لئے پانی۔اسی لئے اگر آپ اسکن کوخوبصورت اورجوان رکھناچاہتے ہیں تو اپنی اسکن کی حفاظت بالکل ایسے کریں جیسے آپ اپنے نیوبورن بے بی کی کرتے ہیں ۔
اہم ہدایات
ڈرماٹولوجسٹ جلد کی حفاظت کے لئے سن بلاک کامشورہ دیتے ہیں اسی لئے
۱۔روزانہ اسکن کوصاف کرکے ہردوگھنٹے بعد سن بلاک کااستعمال کریں۔
۲۔صرف دھوپ میں باہر نکلنے سے پہلے ہی نہیں بلکہ گھرمیں رہتے ہوئے بھی اسکااستعمال ضرورکریں۔
۳۔دھوپ میں باہر نکلنے سے آدھے گھنٹے پہلے سن بلاک کااستعمال مناسب رہتاہے۔

سن برن اورٹوٹون سے بچاؤ کے گھریلوطریقے

۱۔سن برن
آدھاگلاس کچادودھ،اورنج کے چھلکے ایک چمچ،ایک گیندے کاپھول،بروکلی ایک چمچ،اورلیونڈر آئل چند قطرے بلینڈ کرکے مساج کریں ڈیڈا سکن ریموو ہوجائے گی اورسن برن ٹھیک ہونے لگے گا۔
۲۔ٹو ٹون اسکن
پسی چینی ایک چمچ،ادرک پسی ایک چمچ ،تھوڑاساپانی ،خالص شہد دوچمچ ملاکرپیسٹ بناکربیس منٹ لگاکرسادہ پانی سے دھولیں۔
۳۔ایک اسکن ٹون
بادام کاتیل دوچمچ،لیونڈر آئل ایک چمچ،جوجوباآئل دوچمچ، سمندری جھاگ ایک چمچ،ایک لیموں کارس ان سب کومکس کرکے رکھ لیں۔اوررات کولگائیں۔

لازماکا”سن لاک ” (ایس پی ایف ۶۰) فارمولا

بہترین نتائج کیلئے بائیولیب کاسن بلاک جو”Sunloc” ” کے نام سے بآسانی دستیاب ہے وہ استعمال کریں۔ کم خرچ میں نہایت اچھااوریہاں کے موسم کے حساب سے واٹر بیس سن بلاک ہے جو (ایس پی ایف ۶۰) فارمولے پرمشتمل ہے ۔یہ سورج کی الٹراوائیلٹ شعاعیں اے اوربی سے اسکن کی حفاظت کرکے سن برن ،ٹوٹون اسکن،دھوپ سے جلد کوہونے والے دیگر نقصانات اورقبل از وقت جلد پرعمر کے اثرات رونماہونے سے بچاتاہے ۔بائیولیب کا “Sunloc” ” حساس اورایکنی سے متاثرہ جلد کے لئے نہایت موزوں ہے۔کیونکہ اس میں موجود ہے ذنک آکسا ئیڈ ،وٹامن ای اوراینٹی آ کسیڈنٹ جوجلد کے لئے سودنگ اورہیلنگ ایجنٹ کاکام کرتاہے۔جسکے باعث جلد ایکنی سے محفوظ رہتی ہے۔لازماکریم

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...