سرسوں کے پتے لذت اور خوبصورتی ساتھ ساتھ

1,594

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ساتھ اس موسم کی سوغات ( سرسوں کے پتے ) ہر جگہ نظر آتے ہیں ،جو افراد اس کی اہمیت سے واقف ہیں وہ پوری سردیاں اس کے بھر پور مزہ لیتے ہیں ۔
آیوروید کے مطابق سرسوں کے بیج،تیل اور پتے نہ صرف مختلف بیماریوں اور تکالیف (جوڑوں کا درد ،پٹھوں کا کھنچاؤ کولیسٹرول کی زیادتی ،دانتوں کے درد ،مسوڑھوں کی سوزش ) میں آرام دیتے ہیں بلکہ خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتے ہیں ۔

جھائیاں

سرسوں کے پتے پیس کر ملنے سے بدن کا میل ،سیاہی اور چہرے کی جھائیاں صاف ہوتی ہیں ۔ اور چہرہ چمک اٹھتا ہے ۔سرسوں کو ابٹن میں بھی شامل کیا جاتا ہے ۔جس سے چہرے کی رنگت نکھرتی ہے ۔

برص

سرسوں کے پتوں کو برص اور بہق جیسے جلدی امراض میں بھی استعمال کیا جاتا ہے

خارش سے ہونے واے نشانات

سرسوں کے پتے اپنے اندر اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی رکھتے ہیں اس ئے جلد پر ہونے والی خارش یا داد میں فوری آرام دیتے ہیں۔سرسوں کے پتوں کو باریک پیس کر داد پر لگائیں اور چند منٹ بعد گرم پانی سے دھو لیں ۔اگر جلد پرخارش کے نشانات رہے جائیں تو بھی سرسوں کا پیسٹ لگایا جا سکتا ہے ۔

ایکنی

سرسوں کے پتوں میں وٹامن اے کثرت سے پایا جاتا ہے جو سیبم کو پیدا ہونے سے روکتا ہے جس سے ایکنی نہیں ہوتی ۔ سرسوں کے پتوں میں موجود وٹامن اے جلد کے ٹشوز کو مضبوط بناتا ہے ۔ایکنی روکنے کے لئے سرسوں کے پتوں کا جوس بھی بناکر پیا جاتا ہے اور ماسک بنا کر بھی چہرے پر لگایا جا سکتا ہے ۔

ڈٹوکسفائی

سرسوں کے پتوں میں فائیبر اور اینٹی آکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں جو جسم کو صاف کرتے ہیں جب جسم سے نقصان دہ ٹوکسنز ختم ہوتے ہیں تو چہرے پر شادابی آتی ہے ورنہ چہرہ بوجھل دکھتا ہے۔

صاف رنگت

سرسوں کے بیجوں کو توے پر بھون کرپیس لیں ۔اس میں سرسوں کے پتوں کا رس ملا کر پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر لگائیں ۔ہلکے ہاتھ سے مساج کریں اور نیم گرم پانی سے منہ دھو لیں
یہ ماسک چہرے کی رنگت صاف کرتا ہے ۔

گرین واٹر

سردی میں اکثر لوگوں کیانگلیوں میں سوزش آجاتی ہے ایسی حالت میں سرسوں کے پتوں کا پانی مفید ہوتا ہے۔سرسوں کا پانی پینے اور کلی کرنے سے دانتوں میں بھی چمک آتی ہے اور دانت مضبوط ہوتے ہیں ۔
۔سرسوں کے پتے کچے کھانے سے تھائرائڈ کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں اس لئے سرسوں کے پتوں کوہمیشہ ابال کر یا پکاکر استعمال کرنا چاہئے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...