امتحانوں کے دنوں میں اسکن پرابلمز اور ان کا حل

355

ہماری اسکن اور ذہنی تناؤ کا آپس میں اتنا ہی ربط ہے جتنا کہ خوبصورتی کا میک اپ سے۔ہماری جلد ہماری سوچ کی ترجمان ہوتی ہے اس کا اندازہ آپ امتحانوں میں آسانی سے لگا سکتے ہیں ۔سبق یاد ہونے کی خوشی ہو یا سوال سمجھ میں نہ آنے کی فکر ہماری جلد ان تمام سوچوں سے متاثر ہوتی ہے ۔
ٹیکسس یونیورسٹی کی پروفیسر لیسا گارنر کے مطابق ،جب جلد پر ایکنی موجود ہو تو امتحانوں کی وجہ سے بڑھنے والا ذہنی تناؤ ایکنی کو مزید بڑھا دیتا ہے ۔ لہذا یہ بات تو طے ہے کہ امتحانوں کے دنوں میں جلد کی حساسیت میں اضافہ ہوتا ہے جس سے جلد کے مسائل بڑھ سکتے ہیں اس لہذا کالج ،یونیورسٹی کے طلبہ کو امتحانوں کے دنوں میں جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کا بھی خاص خیال رکھنا چاہئے تاکہ جلد کو مرجھانے سے بچایا جا سکے ۔

ڈٹوکس باتھ

لیسا گارنر کے مطابق ،سیبم ایک ایسا جز ہے جو جلد کے مردہ خلیوں کے ساتھ مل کر ایکنی پیدا کرتا ہے اگر امتحان کے خوف سے آپ دن رات پڑھ رہے ہیں اور آپ کے پاس منہ دھونے یا نہانے کا بھی وقت نہیں ہے تو آپ اپنی جلد کے ساتھ نا انصافی کر رہے ہیں ۔ امتحانوں کے دنوں میں ذہنی تناؤ کم کرنے کا آسان حل ڈٹوکس باتھ ہے ۔ دن میں ایک دفعہ ڈٹوکس باتھ لیں جو ٹوکسنز کو باہرنکالے گا جس سے ایکنی پیدا ہونے کا امکان کم ہوگا ۔
ڈٹوکس باتھ لینے کے لئے ایک بالٹی پانی میں دو ،دو چمچ بیکنگ سوڈا ،سہاگہ ،سمندری نمک اور پسی ادرک ملا لیں ۔ اور آہستہ آہستہ اپنے اووپر پانی انڈیلیں ۔ پورے دن میں اگر آپ بیس منٹ ڈٹوکس باتھ کے لئے نکالیں گے تو پورا دن آپ خود کو تروتازہ محسوس کریں گے جس سے آپ کی جلد بھی صاف ہو گی ۔

ایکسفولئیٹ

چہرے کی صفائی یوں تو ہر دن ضروری ہے لیکن جب آپ کسی ڈپریشن کا سامنہ کرتے ہیں تو جلد بھی متاثر ہوتی ہے امتحانوں کے دنوں میں اگر آ پ کی جلد پر زائد تیل جمع ہو جاتا ہے جس سے دانے ہو رہے ہوں تو آپ ٹھنڈے پانی سے بار بار منہ دھوئیں یا عرق گلاب کا اسپرے کرتے رہیں ۔جلد کو ایکسفولئیٹ کرنے سے بھی جلد کے مسائل کم ہوتے ہیں ۔ پڑھائی کے قیمتی لمحات میں سے چند منٹ نکالیں اور جھٹ پٹ ایکسفولئیٹ کریں ۔ ایک چمچ بیکنگ سوڈا گیلے چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے ملتے ہئے منہ دھو لیں ۔ اس سے آپ کی جلدپر زائد تیل جمع نہیں ہو گا ۔

ڈیپ کلینزنگ

اگر امتحان کے دنوں میں آپ کا سارا وقت لائبریری میں گزرتا ہے تو ایسے میں آپ کی جلد گرے رنگ کی یا سیاہ مائل ہو جائے گی ایسے میں ایمرجنسی کلینزنگ ماسک چہرے پر ضرور لگائیں ،جیسے (ملتانی مٹی اور لیموں کا ماسک )یا (صندل پاؤڈر اور حسن یوسف کا ماسک) اور (بیسن اور دہی کا ماسک ) یہ تمام اشیاء گھر میں آسانی سے دستیاب ہوتی ہیں اور یہ ماسک ہر قسم کی جلد کے لئے موزوں ہیں اس ماسک کے استعمال کے لئے آپ کو دس منٹ لگیں گے اور دس منٹ بعد آپ کو فیشل ٹریٹمنٹ کا احساس ہو گا ۔
اگر آپ صابن سے منہ دھوتے ہیں تو امتحانوں کے دنوں میں ڈیپ کلین فیس واش کا استعمال کریں تاکہ دانے نہ نکلیں ۔منہ پونچھنے کے لئے تولیہ کا استعمال نہیں کریں
ساتھ ہی اگر کلینزنگ نہ کرنے اور دھوپ میں باہر نکلنے کی وجہ سے اسکن پر داغ دھبے پڑجائیں تو لازما کریم کا استعمال کریں۔

آکسیجن لیں

امتحان کے دنوں میں طلبہ ذہنی تناؤ کی وجہ سے اپنے دانوں کو نوچتے ہیں جس سے دانے اور پھیلتے ہیں اور نشانات بھی رہے جاتے ہیں ۔امتحان کے دنوں میں طلبہ کو صبح کا آغاز عام دنوں کے مقابلے میں تھوڑا جلدی کرنا چاہئے ۔صبح کی تازہ ہوا سے نہ صرف زہن کو بلکہ جلد کو فوری آکسیجن ملتی ہے جس سے جلد کے مسائل پر قابو پانا آسان ہوتا ہے اور پورے دن ذہنی تناؤ بھی کم رہتا ہے

لباس کا خیال

فائنل امتحان سخت گرمی کے دنوں میں ہوتے ہیں اور سورج کی تپش عروج پر ہوتی ہے ایسے میں گرمی دانے اور سن برن کی شکایت عام ہوتی ہیں ایسے میں ٹھنڈے اور ڈھیلے اور ہلکے رنگ کے لباس پہننا چاہئے گرمیوں میں ایک ہی نشست پر زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے سے پسینہ خشک نہیں ہوتا اور جلد پر دانے نکل سکتے ہیں لہذا نہانے کے پانی میں نیم کے پتے ڈال کر نہانا چاہئے اور کپڑوں میں بھی نیم کے پتے رکھنے چاہئیں ۔

خود سے پیار کریں

امتحان کے پریشر سے آپ کو خود باہر آنا ہے لہذاا محنت کے ساتھ ساتھ اپنی محنت کو خود سراہیں ۔ اپنی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے خود کا خیال رکھیں زر ا سی دیر کے لئے کتابوں کو آنکھوں کے سامنے سے ہٹا کر آنکھوں پر کھیرا کھ لیں ،کوئی بیوٹی ٹپ آزمائیں ،ڈٹوکسفائنگ ڈرنک پی لیں ،امتحانوں کے دنوں میں کیلشیم ،وٹامن ڈی اور اومیگا ۳ سپلیمنٹ کا خاص طور پر استعمال کریں ۔

ہنسیں

ہنسنا ایک ورزشہے جو ذہنی تناؤ کوکم کرنے کے ساتھ ساتھ جلد پر بھی چمک لاتی ہے ۔ چندمنٹ کا وقفہ لے کر کوئی سٹ کام دیکھیں یا کسی بچہ کے ساتھ وقت گزاریں ۔ یا ماؤتھ ورزش کریں جس سے جلد پر خون کا بہاؤ مسلسل رہتا ہے اور زہنی تناؤ بھی کم ہوتا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...