موسمِ گرما میں جلد کی حفاظت کے لئے

845

بدلتے موسم کے ساتھ ساتھ ہماری جلد میں بھی کچھ تبدیلیاں رونما ہوتی رہتی جلد کی ہر موسم میں الگ طرح سے حفاظت کی جاتی ہے۔ گرمی کے موسم میں جلد میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہو جاتی ہیں چمکتی اور تیز دھوپ ہماری جلدکو جھلسا دیتی ہے۔ جلد کا خیال رکھنے کے لئے ان ہدایات پر عمل کریں۔

پانی کا استعمال

گرمیوں کے موسم میں جسم میں پانی کی کمی ایک معمولی بات ہے اس کمی سے بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں اور یہ ہماری جلد پر بھی اثر انداز ہوتی ہے .پانی کا استعمال گرمیوں میں زیادہ سے زیادہ کریں باہر نکلتے وقت پانی اپنے ساتھ رکھیں اور ہر تھوڑی دیر بعد پانی پیں۔

براہراست دھوپ لگنا

اپنی جلد کو دھوپ کے اثرات سے بچانے کے لئے سکن پر براہراست دھوپ لگنے سے بچائیں براہراست دھوپ لگنے سے سکن جھلس سکتی ہے پوری آستینوں والے کپڑے پہنے ایک کپڑے کو گیلا کر کے اپنے ساتھ رکھیں اگر ممکن ہو تو سایا دار جگا پے کھڑے ہوں باہر نکلتے وقت کیپ پہنیں یہ چھتری ساتھ لے کر باہر نکلیں ۔

نہانے کی عادت

جسم کی صفائی رکھنا ہم سب کا فرض ہے جسمانی صفائی اور جلد کی حفاظت کے لئے دن میں دو بار نہانے کی عادت بنائیں لیکن نہانے کے لئے ہمیشہ کسی اچھے اور مستند صابن کا استعمال کریں. چہرے کی جلد کی حفاظت کے لئے دن میں چار بار سادہ پانی سے چہرا دھویں۔

غذائیں

غذائیں جلد کے لئے بہت اہمیت کی حمل ہیں موسمے گرما کے دوران تربوزہ، بیری، انناس، لیموں، کھیرا، ٹماٹر اور ایسے غذاؤں کا استعمال کریں جن میں پانی کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہو ایسے غذائیں موسمے گرما میں صحت کے لئے بھی نہایت مفید ہیں اور آپکی جلد کو بھی تروتازہ رکھ کے موسمی اثرات کو اثر انداز ہونے سے بچاتی ہیں.۔

صابن اور فیس واش

موسمے گرما میں جلد بہت حساس ہو جاتی ہے گرمی سے جلد کے مسام کھل جاتے ہیں اس لئے لوکل صابن یہ فیس واش سے دور رہنا بہتر ہے اس لئے کبھی بھی ایسی اشیا خریدنے سے پہلے اس بات کی تسلی کر لیں کے ان میں کسی ایسے کیمکل کا استعمال نہ ہوا وا ہو جو جلد کے لئے نقصان کا سبب بنے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...