چاول کا پانی جلد اور بالوں کیلئے مفید

18,228

چاول کا پانی آپکی جلد اور بالوں کیلئے کسطرح مفید ہے؟یہ سوال اکثریت کے لئے یقیناً تعجب کا باعث ہوگا لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ چاول کے پانی سے آپ اپنی جلد اور بال خوبصورت بناسکتی ہیں۔ بالوں کا درست اسٹائل آپ کے حسن اور شخصیت میں چار چاند لگا دیتا ہے ۔ یہ ہی وجہ ہے کہ اکثر خواتین کے بال انکے لئے فخرکا باعث ہوتے ہیں۔اس خواہش کو پورا کرنے کیلئے آپ چاول کا استعمال کرسکتی ہیں ۔اسمیں آپکے لئے کوئی مشکل نہیں کیونکہ یہ اناج ہر گھر میں موجود ہوتاہے۔

چاول کا پانی ایشیاء میں صاف جلد ،لمبے اور خوبصورت بالوں کیلئے استعمال کیا جاتاہے ۔جنوبی چین کے ایک گاؤں Huangluo میں اقلیتی النسلی خواتین نے گنیز بُک آف ورلڈ میں “دنیا کے سب سے لمبے بالوں والی خواتین کا گاؤں” ہونے کا ریکارڈ قائم کیا ۔انکے بالوں کی اوسط لمبائی چھ فٹ ہوتی ہے اور اسکے ساتھ ساتھ ان خواتین کے بال ۸۰ سال کی عمر تک پہنچنے کے باوجود کالے رہتے ہیں ۔ انکے لمبے بالوں کاراز چاول کا پانی ہے جس سے وہ بالوں کو دھوتی ہیں۔

چاول کا پانی بنانے کا طریقہ

اسکے بنانے کا طریقہ بے حد آسان ہے اور یہ بآسانی کئی دنوں تک اسٹور بھی کیا جا سکتاہے:
سب سے پہلے آدھا کپ چاول لیں۔
پہلے چاولوں کو اچھی طرح دھو لیں تاکہ دھول مٹی صاف ہوجائے۔
اب آدھا کپ کچے چاولوں کو دو کپ پانی میں پندرہ منٹ کیلئے بھگودیں تاکہ چاول کے تمام وٹامنز اور منرلز پانی میں آجائیں۔
اسکے بعد چاول کا پانی کسی پیالے میں چھان لیں اس پیالے کو پلاسٹک سے ریپ کرکے ایک دن کیلئے کمرے میں نارمل درجہء حرارت پر چھوڑدیں ۔اسمیں سے تھوڑی سی کھٹی خوشبو محسوس ہونے لگے گی۔
اسکے بعد اس پانی کو ابال لیں۔
ٹھنڈا ہونے پر (روز میری یا لیونڈر آئل) کے چند قطرے ملالیں۔(اگر نہ ملانا چاہیں تو نہ ملائیں)
ایئر ٹائٹ جار میں ایک ہفتے تک آپ اسے فرج میں اسٹور کرسکتی ہیں۔

چاول کا پانی استعمال کرنے کا طریقہ

جلد کیلئے

چاول اینٹی آکسیڈنٹ ، منرلز، وٹامن ای سے مالا مال ہوتاہے ان غذائی اجزاء کی مدد سے آپ داغ دھبے ، جھریوں اور سوزش کا خاتمہ کرکے اپنی جلد کو صحت مند اور چمکدار بنا سکتی ہیں۔اسکے لئے آپکو کچھ خرچ بھی نہیں کرنا پڑے گاکیونکہ چاول تو ہر گھر میں ہی موجودہوتے ہیں۔آپ چاول پکانے سے پہلے اسے بھگو کر اسکا پانی استعمال کرسکتی ہیں۔
روئی کی بال بنا کر اسے چاول کے پانی میں ڈپ کرکے آپ چہرے کی کلینزنگ کر سکتی ہیں۔
خون کے بہاؤ کو بہتر کرنے کے لئے دو منٹ جلد پر مساج کریں۔ اسکے بعدجلد کو ہوا میں خشک ہونے دیں تاکہ تمام اجزاء آپکی جلد میں جذب ہوجائیں۔
اسے آپ قدرتی موئسچرائزر کے طور پر استعمال کرسکتی ہیں۔

بالوں کیلئے

چاول میں موجود آئرن ، ذنک ، وٹامن بی کمپلیکس بالوں کے بڑھنے میں مدد دیتے ہیں۔ لمبے بالوں کی خواہشمند خواتین اسے بآسانی استعمال کر سکتی ہیں۔
اپنے سر کی جڑوں میں آہستہ آہستہ چاول کا پانی ڈالیں اور جڑوں کا مساج کریں۔بالوں کےِ سروں کو آپ اس پانی میں ڈپ کرسکتی ہیں۔
اسکے بعد شاور کیپ پہن کر تیس منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
ایک دفعہ کے استعمال سے کچھ نہیں ہوگااسکے لئے آپکو صبر کی ضرورت ہوگی۔
ہفتے میں ایک بار استعمال کریں یہ آپکے بالوں کے تیزی سے بڑھنے میں معاون ثابت ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...