بلیک ہیڈز صاف کرنے کے ٹوٹکے

24,770

چہرے پر ہونے والے بلیک اور وائٹ ہیڈز چہرے کو بدنما بناتے ہیں۔ یہ اس صورت میں بنتے ہیں جب چہرے کے کھلے مساموں میں آئل یا گندگی وغیرہ جم جائے۔ چہرے سے نکلنے والا آئل (جوکہ خاص طور پر گرمیوں کے موسم میں جلد سے خارج ہوتا ہے) بلیک ہیڈز بننے کی سب سے بڑی وجہ سمجھاجاتا ہے۔نہ صرف یہ بلکہ ڈیڈاسکن سیل یعنی جلد کے مردہ خلیات بھی اس کی افزائش کا سبب بن سکتے ہیں۔ بلیک اور سفید ہیڈز میں واضح طور پر فرق محسوس کیا جاسکتا ہے۔ اگر چہرے کے مسام بہت کھلے ہوئے ہیں تو ہوا میں موجود ڈسٹ یا گندگی مسلسل ان مساموں میں جمع ہوتی رہتی ہے جس سے بعد ازاں وہ سیاہ نقطے کی شکل اختیار کرلیتی ہے یہ سیاہ نقطہ بلیک ہیڈز ہوتا ہے۔

مٹی کا ماسک

اس ضمن میں ملتانی مٹی میں قدرتی معدنیات کا خزانہ پایا جاتا ہے۔ مٹی کے ماسک کو پانی یا سیب کے سرکہ کے ساتھ مکس کرکے لگایا جاتا ہے اگر آپ کی اسکن خشک یا حساس ہے تو ماسک کی پتلی تہہ لگائیں اس ماسک کو لگانے کے بعد آپ کو یہ احساس ہوگا کہ آپ کے چہرے کی جلد ٹائٹ اور کھچی ہوئی ہے۔ اسے مکمل طور پر خشک ہونے کے بعد ہی صاف کرنا مطلوبہ نتائج دے سکتا ہے۔ صاف کرنے کے بعد چہرہ پر کوئی اچھا موئسچرائزر لگالیں۔کچھ خواتین کو اس ماسک سے خارش یا الرجی کی شکایت ہوسکتی ہے ایسا محسوس ہونے کی صورت میں اسے پانی سے فوراً صاف کرلیں۔

انڈے کی سفیدی کا ماسک

انڈے کی سفیدی کا ماسک سب سے آسان ماسک کہلاتا ہے۔یہ ماسک وقتی طور پر نہ صرف کھلے مساموں کو ٹائٹ کرتا ہے بلکہ ان کی اندرونی صفائی بھی کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے بلیک ہیڈز کا دھیرے دھیرے خاتمہ ہوتا ہے اور نئے بلیک ہیڈز بننے کا عمل سست ہوکر ختم ہوجاتا ہے۔ یہ بات یاد رکھیں کہ انڈے کی سفیدی کو جب ماسک کے طور پر لگائیں تو اس کی انتہائی پتلی یا باریک تہہ چہرے پر لگائیں۔

شہد اور دودھ کا ماسک

دودھ اور شہد دونوں ہی قدرتی اجزاءپر مشتمل بہترین اشیاءہیں۔ ان کا استعمال چہرے کی جلد کے لیے ہر طرح سے مفید ہے۔ شہد میں اینٹی بیکٹیریل کے اجزائ پائے جائے ہیں جبکہ دودھ میں شامل لیکٹک ایسڈاسکن کو نرم اور تازہ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ بلیک ہیڈز کے خاتمہ کے لیے بھی ان دونوں چیزوں کا استعمال فائدہ مند رہتا ہے۔اس کے لیے ایک ٹیبل اسپون شہد میں ایک ٹی اسپون دودھ ملا کر پیسٹ بنالیں اس پیسٹ کو پانچ سے دس سیکنڈ تک مائیکرویو میں رکھ کر ہلکا گرم کرلیں پھر دوبارہ سے اچھی طرح مکس کریں۔ جب اتنا گرم رہ جائے کہ آپ اسے چہرے پر برداشت کر سکیں تب اسے استعمال کریں اور بیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں تاوقت کہ خشک ہوجائے۔ اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھوکر موئسچرائزر لگالیں۔ ماسک اترنے کے ساتھ ساتھ بلیک ہیڈز بھی نکل آتے ہیں۔

دارچینی اور شہد کا ماسک

دارچینی پاوؤڈراور شہد کا مکسچر بلیک ہیڈز کے خاتمے کے لیے حیرت انگیز کام کرتا ہے۔ شہد جو کہ اینٹی بیکٹیریل صلاحیت ایکنی اور آپ کو بیکٹیریا سے دور رکھتا ہے جو چہرے پر دانوں یا ایکنی کا سبب بنتے ہیں جبکہ دارچینی پاو¿ڈر چہرے کی جلد کو شگفتگی اور تازگی بخشتا ہے۔ اس ماسک کی تیاری کے لیے ایک ٹیبل اسپون دارچینی پاو¿ڈر میں ایک ٹیبل اسپون شہد ملا لیں اور چہرے پر جہاں جہاں بلیک ہیڈز ہیں وہاں اس کی پتلی تہہ لگائیں اس پر صاف کاٹن کے کپڑے کی پٹی رکھیں اور 3سے 5پانچ منٹ کے بعد اس پٹی کی مدد سے ماسک کھینچ کرا±تار لیں بلیک ہیڈز نکل جائیں گے۔ موئسچرائزر کا استعمال کرنا کبھی مت بھولیں۔

لیموں کا استعمال
بلیک ہیڈز کے خاتمے کے لیے لیموں حیرت انگیز کام کرتا ہے۔ چہرہ کو اچھی طرح دھونے کے بعد متاثرہ جگہوں پر کاٹن بال کی مدد سے صرف لیموں کا رس لگائیں اور دس سے پندرہ منٹ تک کے لیے چھوڑ دیں اس عمل کو ہفتہ میں تین سے چار بار کریں خاص طور سے رات کو سونے سے قبل اسے لگا لیا جائے اور صبح ٹھنڈے پانی سے منہ دھوکر موئسچرائزر لگالیں۔ اس کا مسلسل استعمال بلیک ہیڈز کا ختمہ کردے گا۔

بیکنگ سوڈا

ایک ٹیبل اسپون بیکنگ سوڈا تھوڑے سے پانی میں اچھی طرح مکس کرلیں کہ ایک پتلا سا آمیزہ بن جائے۔ اس پیسٹ کا چہرے پر مساج کریں یہ مساج گولائی شیپ میں ہونا چاہئے یہ مساج کم از کم دس منٹ تک جاری رکھیں اور پھر سادہ پانی سے دھو کر موئسچرائزر لگالیں۔

بھاپ لینے کا عمل

بلیک ہیڈز کے خاتمہ کے لیے اس طریقہ استعمال کو سب سے موثر سمجھا جاتا ہے۔ دس سے پندرہ منٹ تک گرم پانی کی بھاپ لیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں اس عمل سے مسام کھل جائیں گے اور ان میں پھرا میل اور گندگی باہر نکل جائیں گے جس سے چہرہ صاف ہوکر نکھرجائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...