رنگ گورا کرنے کے لئے ٹوٹکے

64,074

دلکش جلد اور اپنا قدرتی رنگ اور نکھارنے کے لئے لڑکیاں کئی طرح کے جتن کرتی ہیں لیکن زیادہ تر موسمی حالات، آب و ہوا اور جلد کو سرد، گرم موسم میں کھلا رکھنے بھی اس کی رنگت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ سورج کی کرنیں بھی جلد کو نقصان پہنچاتی ہیں جس سے جلد کی رنگت سیاہ پڑ سکتی ہے

ھمارے معاشرے میں خواتین ہوں یہ مرد حضرت ہر ایک کو گورے رنگ کی خواہش ہوتی ہے اور ایسے افراد بازار میں موجود مختلف اقسام کی کریموں کا استعمال کرتے ہیں جو جھٹ پٹ رنگ گورا کرنے کے دعوے کرتی ہوے دیکھی گئی ہیں لیکن انکا استعمال مختلف جلدی امراض کی صورت میں سامنے آتا ہے چند گھریلو ٹوٹکے ایسے ہیں جنکا استعمال آپکے رنگ کو گورا کر سکتا ہے اور انکا کوئی مضر اثر جلد پر نہیں ہوتا ہر جلد دوسری جلد سے مختلف ہوتی ہے اس لئے کسی جلد پر یہ ٹوٹکے جلد اثر کرتے ہیں اور کچھ جلدوں پر تھوڑے عرصے بعد انکا فائدہ نظر اتا ہے۔

۱ . دو چمچ دلیہ، سوکھا دودھ دو چمچ، دو چمچ آم کا گودہ اور ایک عدد کیری کی گٹھلی کو ایک ساتھ اچھی طرح پیس لیں اس کریم کا پورے جسم پر مساج کریں رنگ صاف ہو جائے گا اگر آپکے پاس سے پسینے کی بدبو اتی ہے تو وہ بھی ختم ہو جائے گی۔

۲. دہی، لیموں کا رس اور دلیا ملا کر ماسک بنائیں اور 15سے 20 منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں اسکے بعد دھو لیں۔

۳ . جَو کا آٹا‘ سوکھا دودھ اور سفید شکر دودھ میں مکس کرکے پورے جسم کا مساج کریں یہ قدرتی باڈی سکرب ہے۔

۴. برتن میں آلو کا رس نکال لیں اپنے چہرے پر اسے بلیچ کی طرح لگائیں۔ پندرہ منٹ سے آدھا گھنٹہ تک لگا رہنے دیں پھر منہ دھولیں۔ یہ عمل روزانہ کریں رنگ صاف ہو جائے گا۔

۵. دیہی ایک چمچ، شہد 2 چمچ لیکر اس کا ماسک 10 سے 15 منٹ کیلئے چہرے پر لگا کر دھولیں۔

۶.ٹماٹر بمعہ گودا لے کر اپنے چہرے پر لیپ کریں۔ یہ بھی چہرہ کی رنگت نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

۷. لیموں کا رس لیکر روئی کی مدد سے چہرے پر موجودہ سیاہ حصوں پر لگائیں اور 20 سے 30 منٹ کے بعد سادہ پانی سے دھو لیں۔ جلد پر موجود سیاہ نشانات آہستہ آہستہ ختم ہو جائیں گے۔

۸. دوعدد بادام تھوڑی سی گلاب کی پتیاں تازہ یا سوکھی ہوئی‘ دو سبز الائچی چٹکی بھر ہلدی ان سب کو اچھی طرح پیس لیں اور دو چمچ دہی ملالیں۔ (جلد خشک تو اس میں روغن بادام یا زیتون کا تیل بھی دو قطرے ڈال کر لگا سکتے ہیں) چہرے پر لگائیں ہلکا خشک ہونے کی صورت میں سادہ پانی سے دھو لیں صابن کا استعمال ہرگز نہ کریں ۔

۹. ایک چمچ خشک دودھ، لیمن کا جوس، بادام کا آئل لیکر ملالیں اور چہرہ پر لگائیں۔ پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں پھر منہ پانی سے صاف کرلیں۔

۱۰. پودینے کی پتیاں پانی میں ڈال کر اُبال لیں نہار منہ پتیاں نکال کے پانی پی لیں۔ یہ بھی رنگت بہتر کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔

۱۱. بیسن کو تھوڑے سے عرق گلاب میں ملا کر گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں اور اِسے چہرے اور گردن کی جلد پر لگائیں اور تھوڑی دیر کے لئے چھوڑ دیں۔ جب سارا پیسٹ خشک ہو جائے تو چہرے کو اچھی طرح ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اور نرم کپڑے سے خشک کر لیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...