گھر پر شیمپو تیار کرنے کے ٹوٹکے

2,821

خوبصورت اور چمکدار بال پانا کس کی خواہش نہیں ہوتی ۔ بعض لوگ بالوں کو پر رونق دیکھنے کے لیے روزانہ شیمپو سے بال دھو تے ہیں۔ بازار سے ملنے والے اس کمیکل والے شیمپو میں کئی اقسام کے مصنوئی اجزا موجود ہوتے ہیں جو بالوں کی ساخت اور سر کی جلد دونوں کو متاثر کرتے ہیں ۔ بازار کے شیمپو کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ کسی ڈٹرجنٹ کی طرح کام کرتے ہیں ۔ اس میں پائے جانے والے کیمیکلز بالوں میں موجود تیل کو نکال دیتے ہیں ، جس سے سر پر خشکی اور سر میں خون کی گردش متاثر ہوتی ہے ۔ کیا یہ اچھا نہ ہو کہ آپ بازار میں ملنے والے نقصان دہ شیمپو کے بجائے گھر میں موجود چیزوں سے سر دھوئیں ؟اس طرح آپ کے پیسے بھی بچیں گے اور بال بھی محفوظ رہیں گے ۔

گھر پر شیمپو تیار کرنے کے مندرجہ ذیل ٹوٹکے آپ کے بالوں کو حسین ، صحت منداور چمکدار بنا دیں گے :

بیکنگ سوڈا

یہ سر کی خشکی اور بالوں میں سے اضافی تیل کم کرنے کے لیے بے حد مفید ہے ۔ ایک بڑا چمچ بیکنگ سوڈا ایک سے دو کپ پانی میں گھولیں اور اسے اپنے نارمل شیمپو کی طرح استعمال کریں ۔

لیمبو اور کھیرا

یہ دونوں چیزیں بالوں کی کلینزنگ کرتی ہیں اور بالوں میں سے گرد و غبار صاف کردیتی ہیں ۔ لیمبو اور کھیرا چھیل کر بلینڈ کریں ۔ دونوں کی مقدار اتنی ہونی چاہیے کہ ایک گاڑھا سا پیسٹ بن جائے ۔ خیال رکھیں کہ شیمپو کے بعد بال اچھی طرح سے دھل جائیں تاکہ لیمبو کے قطرات بالوں میں نہ رہ جائیں ۔

سیب کا سرکہ

سیب کا سرکہ بالوں کی صحت کے لیے بے حد مفید ہے ۔ اگر اس میں ایک انڈا ، لیمبو کا عرق اور زیتون کا تیل شامل کر دیا جائے تویہ بالوں کوپر رونق تو بنائے گا ہی ساتھ ساتھ گرنے سے بھی روکے گا ۔

ریٹھا اور سیکا کائی

سو گرام ریٹھے کو رات بھر پانی میں بھگو دیں۔ صبح بلینڈ کرکے اس میں ایک سے دو چھوٹے چمچ سیکا کائی پاؤڈر ڈال کر بلینڈ کرلیں اور شیمپو کی طرح کا پیسٹ تیار کر لیں ۔

انڈین ہربل شیمپو

پانچ سو گرام سیکا کائی ، ڈھائی سو گرام میتھی، ڈھائی سو گرام مونگ کی دال، ایک گڈھی تلسی کے پتے اور سو گرام ریٹھا ایک کپڑے یا کاغذکے ٹکڑے پر بچھا دیں اور دو دن کے لیے دھوپ میں سکھانے کے لیے رکھ دیں ۔ جب یہ اچھی طرح سے سوکھ جائیں انھیں پیس کر پاؤڈر بنا لیں اور ایک جار میں محفوظ کرلیں ۔ جب بال دھونے ہوں اس میں سے تھوڑا پاؤڈر نکال کر اس میں پانی ملا لیں اور شیمپو کی طرح اس سے بال دھو لیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...