گھر بیٹھے رنگ گورا کرنے کے ٹوٹکے

51,991

خوبصورت اور دلکش چہرہ اور گورا رنگ پانا ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے۔ بس تھوڑی سی توجہ دینے سے ہر کوئی اپنی شخصیت کو پرکشش بنا سکتاہے۔ جلد کو بنیادی طور پر صاف ستھر ارکھنابے حد ضروری ہے کیونکہ آپکی جلد آپکی عمر کی عکاسی کرتی ہے۔ اسی طرح ہروقت غصے میں رہنے سے نہ صر ف آپکے اعصاب بلکہ آپکی جلد بھی متاثر ہوتی ہے آپکے رویے کی شائستگی اور نرمی آپکی جلد پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے اور آپ کی جلد گوری ہوتی جاتی ہے ۔ذیل میں رنگت کو گورا کرنے کے ٹوٹکے بیان ہیں جنھیں آپ اپنی جلد کی مطابقت اور پابندی سے استعمال کریں فرق آپ خود محسوس کریں گی۔

۱۔ٹماٹر ،مولی ،کھیر ایا ککڑی کا رس اور گلاب کا پانی،آدھا آدھا چمچ اورچند قطرے لیموں کارس ملا کر اسمیں ایک ایک چائے کاچمچ مکھن اور ہلدی ملا کر چہرے پر لگائیں اور جب خشک ہوجائے تو نیم گرم پانی سے دھو لیں اسکے بعد تھوڑی سی گلیسرین اور اور عرق گلاب چہرے پر لگالیں جلد چکنی،ملائم،صاف اور چمکدار ہوجائے گی۔
۲۔پانچ بادام رات میں بھگو کر صبح چھلکا اتار کر باریک پیس لیں اسمیں تھوڑا سا عرق گلاب اور پانچ قطر ے چندن کا عطر ملالیں جہاں کہیں چہرے پر دھبے ہوں روزانہ تین بار لگائیں اور جہاں گہرے دھبے ہوں وہاں زیادہ دیر لگارہنے دیں۔
۳۔ناریل کا پانی روزانہ چہرے پر دو بار لگانے سے چہرے کے داغ دھبے،مہاسے وغیرہ دور ہوجاتے ہیں۔
۴۔دوچمچ بیسن،ایک چمچ گلیسرین،آدھا چمچ چندن پسا ہوا، ہلدی آدھا چمچ، عرق گلاب ایک چمچ،دودھ آدھاچمچ،اور لیموں کارس چند قطرے ملالیں ۔اس ابٹن کو چہرے پر ملیں ۔اس سے آپکے حسن میں اضافہ ہوگا۔
۵۔روزانہ صبح وشام چہرے پر کسی بھی اچھے تیل سے مالش کریں۔رات کو ایک شیشے کے گلاس میں دوچمچ پسا ہوا آنولہ بھگودیں اور صبح چھان کر اس پانی سے منہ دھولیں اس سے چہرے کی جھریاں دور ہوجائیں گی۔
۶۔کالے تل اور ہلدی چوتھائی ،چوتھائی چمچ،لے کرگرم دودھ کے ساتھ پیس لیں اور چہرے پر لگائیں اس سے جھائیاں دور ہوجاتی ہیں۔
۷۔نیم کے تازہ پتے پیس کر رات میں چہرے پر لگالیں اور جب سوکھ جائیں تو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں لگاتار پچاس دن کرنے سے چہرے کے داغ دھبے دور ہوجائیں گے۔
۸۔چاولوں کو بھگوکر اس پانی سے منہ دھونے سے چہرے کی جھائیاں دور اور رنگ صاف ہوتاہے۔
۹۔رات سونے سے پہلے چہرے پر ہلکے ہلکے گھی سے مساج کریں چہرے کے سیاہ داغ دور ہوجائیں گے۔
۱۰۔چنے کے آٹے میں ا رنڈ کا تیل ملاکر چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھ سے رگڑکر دھو لیں جھائیاں وغیرہ دور اور چہرہ خوبصورت ہوجاتاہے۔
۱۱۔جائفل پیس کر دودھ میں ملا کر لگانے سے چہرہ نکھر جاتاہے۔
۱۲۔تلسی کے پتے اور لیموں کارس برابر مقدار میں ملاکر لگانے سے جھائیاں،چھائیاں،مہاسے اور سیاہ دھبے ٹھیک ہوجاتے ہیں۔
۱۳۔پودینہ پیس کراسکا رس نکال کر صبح آدھے گھنٹے کے لئے چہرے پر لگائیں اور شام میں تلسی کے پتے پیس کر آدھے گھنٹے تک لگائیں اسکے بعد پانی سے دھو لیں تین مہینے پابندی سے کرنے سے چہرے پر موجود سیاہ جھائیاں دور ہوجائیں گی۔
۱۴۔دودھ سے چہرے پرمساج کریں اور آدھے گھنٹے بعد صاف پانی سے دھولیں اس سے آپکی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔
۱۵۔جلد کی خوبصورتی کے لئے خوب پانی پیئیں پانی اندرنی صفائی کے لئے بے حد ضروری ہے۔
۱۶۔دہی پھینٹ کر پورے چہرے پل لگالیں سوکھ جانے کے بعد ہلکے ہاتھ سے مل کر صاف کرلیں اور ٹھنڈے پانی سے دھولیں ۔
۱۷۔بالائی میں چند قطرے لیموں کارس ملاکر لگانے سے جلد چکنی اور ملائم ہوتی ہے۔
۱۸۔آدھا کپ جو کے آٹے میں ایک چمچ بالائی اور آدھا لیموں نچوڑ کر تھوڑا ساپانی ملاکر پیسٹ بنالیں اسے چہرے ،گردن پر مل کر پندرہ منٹ بعد دھولیں روزانہ کریں ،چہرہ خوبصورت لگے گا۔
۱۹۔ایک بڑاچمچ بیسن اور ایک چھوٹا چمچ ہلدی اور تھوڑا سا تیل شامل کرکے پیسٹ بنالیں اور جہاں روئیں ہوں وہاں ملیں دور ہوجائیں گے۔
۲۰۔ایک بڑاچمچ ملتانی مٹی،تین بڑے چمچ دہی،ایک چمچ شہد ملاکر چہرے پر لگائیں یہ جلد کی اندرونی صفائی کرتاہے بند مسام کھولتاہے اور جلد کی اندرونی گندگی دور کرکے اسے صاف ستھرا بناتاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...