بالوں اور جلد کے لیے کیسٹرآئل کے مختلف طریقہ استعمال

3,102

کیسٹر آئل بالوں کی افزائش کا ایک بہترین ذریعہ ہے ۔یہ پتلے بالوں کو گھنا کرتا ہے بالوں کو گرنے سے روکتا ہے اور بالوں کی افزائش کا سبب بھی بنتا ہے۔ اسی لیے اگر بھنوو¿ں اور پلکوں پر بھی بالوں کی افزائش کم ہویا باریک ہوں تو ایسی صورت میں کسٹر آئل کا مسلسل استعمال انہیں لمبا اور گھنا کردے گا۔

کیسٹر آئل بہت جلد اثر کرنے والی چیز ہے اور جس مقصد کے لیے اسے استعمال کیا جائے اس کے فوری نتائج سامنے آنا شروع ہوتے ہیں روس کے لوگ کیسٹر آئل کا استعمال ٹیکسٹائل انڈسٹری میں کرتے ہیں۔

بالوں کی نشونما

کیسٹر آئل کا وطن انڈیا ہے اس پودے میں صحت کے حوالے سے حیرت انگیز اجزائ پائے جاتے ہیں لیکن اسے کیسٹرپلانٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے پودے سے تیل بننے کے عمل تک اس میں ٹاکسک بالکل ختم ہوجاتا ہے اس کے بعد یہ کسی طرح سے بھی نقصان دہ نہیں رہتا اور اسے لگانے کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کسٹر آئل میں انگلیاں ڈبو کر سر کے بالوں اور آئی بروز میں جڑوں پر اچھی طرح سے مساجد کریں روزانہ یہ عمل کرنے سے جلد ہی آپ کو آپ کے مطلوبہ نتائج حاصل ہوسکتے ہیں پلکوں کے لیے کیسٹر آئل کو روٹی میں بھگو کر پلکوں کے کنارے پر اچھی طرح لگائیں اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ اس کے ڈراپس آنکھوں میں نہ گرے پائے۔

جلدی امراض میں مفید

کیسٹر آئل جلد سے متعلقہ امراض میں کافی مدد مددگار ثابت ہوتا ہے خاص طور پر سورج کی تمازت سے جھلسی ہوئی جلد ‘ ایکنی ‘ خشک جلد اور مختلف نشانات کے خاتمے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اس کے علاوہ یہ جلد پر ہونے والے مختلف قسم کے انفیکشن کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے روئی کو کیسٹر آئل میں ڈپ کریں اور متاثرہ حصہ پر لگائیں اور اسے ایک گھنٹہ کے لیے چھوڑدیں پھر سادہ شفاف پانی سے دھولیں یہ عمل صبح اور رات کو کریں تو جلد ہی مطلوبہ نتائج حاصل ہوں گے۔

کیسٹر آئل کو اسکن پر استعمال کرنے سے جلد ہموار‘ چمکدار اور فریش ہوجاتی ہے۔ اس کی مدد سے ہونٹوں اور آنکھوں کے گرد بننے والی لائنیں اور جھریوں کا خاتمہ ہوجاتا ہے اس کے لیے روزانہ رات کو چہرہ دھونے کے بعد کسٹر آئل لگالیں اور رات بھر لگا رہنے دیں صبح ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں اس کے متواتر استعمال سے جلد پر بننے والی جھریوں اور لائنوں کا خاتمہ ہوجائے گا ۔

بالکل اسی طرح چہرے پر ہونے والے دانوں یا ایکنی کے خاتمے کے لیے بھی کیسٹر آئل جادوئی کام کرتا ہے۔ سب سے پہلے چہرے کو ہلکے گرم پانی سے دھولیں پھر اس کے بعد کیسٹر آئل تھوڑا سا ہاتھوں میں لے کر چہرے پر گولائی کے انداز میں مساج کریں ۔اسے رات بھر لگا رہنے دیں اگلے دنصبح ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں بہت جلد دانوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...