پلکیں اور بھنویں خوبصورت بنائیں دلکش نظرآئیں

24,430

سجنا سورنا اور اچھا دکھنا تو ہر لڑکی کی ہی خواہش ہوتی ہے ۔ لمبی گھنی خوبصورت پلکیں اور بھنویں آنکھوں کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں ۔ لمبی اور گھنی پلکوں کا حصول اب خواب نہیں رہا آنکھوں کی پلکوں کو خوبصورت اور جاذبِ نظر بنانے کے لئے ان قدرتی طریقوں پر عمل کیا جا سکتا ہے۔

۱. تھوڑا کیسٹرآئل اپنی ہتیلی پر ڈالیں انگلیوں کی مدد سے پلکوں اور بھووں پر لگائیں یہ عمل نہ صرف آپکی پلکوں کو خوبصورت اور گھانا بنا? گا بلکے گرتی پلکوں کو بھی روک دیگا۔

۲. تازہ اور ٹھنڈے پانی کا استعمال پلکوں کے لئے نہایت مفید ہے جو انہیں صحت مند اور گھنا رکھنے کے ساتھ ساتھ ترو تازگی بھی بخشتا ہے۔

۳. سیب کا سرکہ روئی کی مدد سے دن میں دو بار پلکوں پر لگائیں پلکیں لمبی اور گھنی ہو جائیں گی۔

۴. خوبصورت اور لمبی پلکوں کے لئے اپنی غذاؤں میں ڈیری مصنوعات مثلا دودھ، مکھن، کو شامل کریں ۔

۵. اپنی غذاؤں میں تازہ پھل اور سبزیوں کے استعمال کو بڑھائیں یہ نہ صرف پلکوں اور بھنووں بلکے آپکی مجموئی صحت کے لئے بھی نہایت فائدے مند ہے۔

۶. رات کو سونے سے پہلے زیتون کا تیل روئی کی مدد سے پلکوں پر لگائیں یہ پلکوں کو مظبوط بنا? گا۔

۷. آٹھ سے دس گھنٹوں کی مناسب نیند نا صرف ہماری پلکوں بلکہ ہماری چمکدار آنکھوں کیلئے بھی نہایت ضروری ہے۔

چند کارآمد نسخے

نسخہ نمبر ۱

لیموں کے چھلکے: ایک عدد لیموں کے چھلکے اتار لیں
زیتون کا تیل /کیسٹر آئل: ایک کپ

ترکیب اور طریقہ استعمال

لیموں کے چھلکوں کو ایک کپ زیتون کے تیل یا کیسٹر آئل میں بھگودیں اور اسے ایک ہفتے تک اسی حالت میں پڑا رہنے دیں پھر جب لیموں کی خوشبو تیل میں محسوس ہونے لگے تو اس تیل کو بوتل میں ڈال کر رکھ دیں اور روزانہ رات کے وقت سونے سے پہلے روئی کی مدد سے اس تیل کو اپنی پلکوں پر لگائیں۔ پلکوں کی افزائش اور بہترین نتائج کیلئے یہ نسخہ قابلِ
ذکر ہے۔

نسخہ نمبر ۲

کیسٹر آئل: دس گرام
کافورکا تیل: دس گرام

ترکیب اور طریقہ استعمال

کیسٹر آئل اور کافور کا تیل برابر مقدار میں ایک بوتل میں ڈال لیں مسکارا سٹک کو تیل میں بھگو کے ہلکا سا جھٹک کر رات کو سونے سے پہلے پلکوں اور بھنووں پر لگا لیں صبح ٹھنڈے پانی سے دھو لیں کافور کا تیل دستیاب نہ ہو تو کیسٹر آئل شامل کر سکتے ہیں خوبصورت اور لمبی پلکوں کے لئے نہایت فائدے مند ہے۔

نسخہ نمبر ۳

شہد : دو چائے کے چمچ
کیسٹر آئل: دو چائے کے چمچ

ترکیب اور طریقہ استعمال

اصلی شہد اورکیسٹر آئل دونوں برابرمقدار میں لیں اور کسی شیشی میں اچھی طرح مکس کر کے رکھ دیں۔ روزانہ رات کو سونے سے پہلے پلکوں پر لگائیں۔ پندرہ دنوں کے استعمال سے پلکیں لمبی ہوجائیں گی اور آنکھیں بے حد حسین اور پرکشش نظر آئیں گی۔

نسخہ نمبر۴

پانی: ایک کپ
لینولین کریم: دو چائے کے چمچ
بادام کا تیل: ڈیڑھ کھانے کا چمچ
لیسیتھین پاؤڈر: ایک کھانے کا چمچ
عرق گلاب: حسب ضرورت

ترکیب اور طریقہ استعمال

ایک کپ پانی ابالیں دو چائے کے چمچ لینولین کریم شامل کریں اور پکنے کے لیے رکھیں، جب ایک ابال آجائے توڈیڑھ کھانے کے چمچ میٹھے بادام کا تیل ڈالیں اور مکس کر کے ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ پھر 1کھانے کا چمچ لیسیتھین پاؤڈر ڈال کر مکس کریں اور چولہے سے اتار کر دو منٹ کے لیے ٹھنڈا ہونے دیں۔ حسب ضرورت عرق گلاب ملا کر پلکوں اوربھنووں پر لگائیں۔آپ کی پلکوں کو خوبصورتی اور آنکھوں کو جاذب نظر بنانے کے لیے بے حد موثر نسخہ ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...