ترو تازہ جلد کے لئے ٹونر کریں گھر پر تیار

841

گھر پر تیار شدہ ٹونر نا صرف سستے ہوتے ہیں بلکہ زیادہ بہتر انداز میں جلد کی حفاظت کرتے ہیں جلد کی زائد چکنائی کو ختم کرنے کے ساتھ جلد کو تر و تازہ بناتے ہیں۔ گھر میں تیار کردہ ٹونر جلد کو ٹون کرنے کے ساتھ جھائیوں سے بھی بچاتے ہیں ۔
بازار سے خریدے گئے ٹونر مہنگے بھی ہوتے ہیں اور ان میں شامل اجزاء ہرجلد کے لیے موزوں نہیں ہوتے ۔ اس لیے بہتر ہے کہ قدرتی اجزاء سے گھر پر ٹونر تیار کیا جائے تاکہ جلد کسی نقصان سے محفوظ رہے۔

ٹونرتیار کرنے کے طریقے:

۱۔پودینے کا ٹونر:

mint toner

ایک لٹر پانی ابال کر اس میں مٹھی بھر پودینے کی پتیاں ڈال دیں اور دس منٹ تک پکائیں پھر چھان کر ٹھنڈا کرلیں ۔ فریج میں رکھیں ۔ ضرورت کے وقت روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں۔

۲۔ کافور اور عرق گلاب کا ٹونر:

rose water tonner

ایک بوتل عرق گلاب میں تھوڑا سا کافور پیس کر ملا لیں ایسی جلد جس پر مہاسے نکل آتے ہیں دن میں کئی مرتبہ لگائیں۔

۳۔ ٹماٹر اور لیموں کا ٹونر:

ایک چمچ ٹماٹر کے رس میں چند قطرے لیموں کا رس ملا لیں۔ چہرے کے کھلے مہاسوں کو چھوٹا کرنے کے لیے ٹونر کے طورپر لگائیں۔

۴۔ گرین ٹی ٹونر:

پانی میں گرین ٹی ڈال کر دس منٹ ابالیں ۔ چھان کر ٹھنڈا کرلیں ۔ صاف اور نرم ملائم جلد کے لیے ٹونر کے طور پر استعمال کریں۔

۵۔ لیموں کے رس کا ٹونر:

lemon toner

دو چمچ پانی میں ایک چمچ لیموں کا رس ملا کر ٹونر تیار کریں۔ جلد کی زائد چکنائی کو ختم کرنے کے ساتھ رنگ بھی گورا کرتا ہے۔

۶۔ گلیسرین اور پھٹکری کا ٹونر:

۱۰۰ گرام گلیسرین میں ایک چٹکی پھٹکری شامل کریں اس میں چار چمچ ؑ عرق گلاب ملا لیں ۔ اچھی طرح حل کر کے فریج میں رکھیں ۔ روزانہ استعمال کے لیے خاص طور پر خشک جلد والے لوگوں کے لیے بہترین ہے۔

۷۔ سرکہ اور عرق گلاب:

ایک چمچ سرکہ اور ایک چمچ عرق گلاب اچھی طرح مکس کر کے ٹونر کے طور پر استعمال کریں ۔ چکنی جلد کے لیے بہترین ہے۔

cider toner

۸۔ ناریل کے پانی کا ٹونر:

اس ٹونر کے لیے کسی تیاری کی ضرورت نہیں ۔ ناریل کا پانی لے کر چہرے کو صاف کریں۔ جلد کو ٹون کرنے کے ساتھ دھبوں کو بھی صاف کر تا ہے اور جلد کو توانائی بخشتا ہے۔

۹۔ سیب کے سرکے اور کھیرے کا ٹونر:

آدھا کپ سرکے میں کھیرے کا جوس شامل کر کے چہرے پر روئی کی مدد سے لگائیں اور جلد کو ترو تازہ اور چمکدار بنائیں۔

۱۰۔ تلسی کے پتوں کا ٹونر:

دو چمچ تلسی کے پتوں کو ایک کپ پانی میں جوش دیں اور پھر ٹھنڈا کرلیں ۔ بہتر نتائج کے لیے دن میں دو مرتبہ استعمال کریں۔
گھر میں تیار شدہ یہ ٹونر جلد کی حفاظت کو اور آسان بنادیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...