رنگے ہوئے بالوں کے لئے شیمپو گھر میں تیار کریں

1,429

اکثر خواتین مہنگے مہنگے پارلر جا کر اپنے بالوں کو خوبصورت رنگ دیتی ہیں لیکن پھر اکثر اپنے بالوں کے رنگ کی حفاظت کرنے میں ناکام نظر آتی ہیں اور پھر بالوں کا رنگ اپنی مقررہ معیاد سے پہلے ہی اترنا شروع ہو جاتا ہے ۔رنگے ہوئے بالوں کا روکھا ہونا، رنگ کا جلدی اتر جانا اس لئے ہوتا ہے کیوں کہ ہم بالوں پر ہائی کیمکل شیمپو کا استعمال کرتے رہتے ہیں ۔ویسے تو رنگے ہوئے بالوں کے لئے مختلف کمپنیاں مخصوس شیمپو بناتی ہیں لیکن ان میں قدرتی اجزاء نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں جس کے باعث نہ صرف بالوں کا رنگ اڑ جاتا ہے بلکہ بعض اوقات بال دع منہ اور بے جان ہو جاتے ہیں ۔رنگے ہوئے بالوں کے لئے شیمپو گھر میں آسانی سے تیار کیا جا سکتا ہے جس سے نہ صرف بالوں کا رنگ برقرار رہتا ہے بلکہ بالوں میں چمک اور رونق بھی برقرار رہتی ہے ۔

رنگے ہوئے چکنے بالوں کے لئے شیمپو

ویسے تو بالوں کو رنگنے کے بعد بالوں میں روکھا پن آ ہی جاتا ہے جس کی ایک وجہ سے خواتین بلو ڈرائی اور کنڈیشنر کا سہارا لیتی ہیں ۔ لیکن اگر رنگے ہوئے بال زیادہ چکنے ہوں تو آپ بیکنگ سوڈ اسے بھی شیمپو بنا سکتے ہیں ۔

شیمپو بنانے کی ترکیب

ایک چوتھائی کپ بیکنگ سوڈا میں دو سے تین چمچ پانی ، دو قطرے لیوینڈر آئل اور ایک چوتھائی کپ ایلوویرا کا گودا ملا کر اتنا گاڑھا پیسٹ بنا لیں جیسے شیمپو ہوتا ہے ،اس پیسٹ کو صرف سر کی جلد پر اچھی طرح لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں تھوڑی دیر لگا رہنے دیں اور سر دھو لیں
اس شیمپو کو استعمال کرنے کے بعد اپنے بالوں کو کنڈیشننگ کرنے کے لئے ناریل کے پانی میں چند بوندیں ناریل کے تیل کی شامل کریں اور بالوں پر اچھی طرح لگائیں اس سے بال روکھے بھی نہیں لگیں گے اور بالوں میں وولیم بھی رہے گا ۔
اسکے علاوہ کارن اسٹارچ ،چاول کا آٹا ، اراروٹ کا آٹا دو دو چمچ لے کر اس میں ۶سے ۱۰ قطرے لیونڈر آئل شامل کرلیں اور سے بالوں کو دھوئیں تو بھی بالوں کی چکنائی کم ہو جائے گی۔

اسٹریکنگ والے بالوں کے لئے شیمپو

اکثر خواتین ہائی لائٹ اور لو لائٹ کرانے کے بعد اکثر اس بات کی شکایت کرتی ہیں کہ بالسفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ بالوں کا روکھا ہونا ہوتا ہے ۔ جب بال روکھے ہو جاتے ہیں تو اپنے قدرتی رنگ یا ڈائی رنگ بھی کھونے لگتے ہیں لہذا وہ خواتین جنھیں لویاہائی لائٹ کرانے کا شوق ہے انھیں اپنے گھر میں ہی شیمپو بنا کر استعمال کرنا چاہئے ۔

شیمپو بنانے کی ترکیب

کیمومائل ( گل بابونہ ) فلیور کے ٹی بیگ ( آسانی سے ہر شہر میں دستیاب ہیں )۔ ۴ عدد
خالص چربی سے بننے والا صابن ۔ چار کھانے کے چمچ
گلیسرین ۔ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
ڈیڑھ کپ پانی میں ٹی بیگ ڈال کر ابالنے ک لئے رکھ دیں ،۲۰ منٹ بعد ٹی بیگ نکال کر اس میں خالص صابن کے باریک چپس ڈال کر اتنا پکائیں کہ صابن گھل جائے ٹھنڈا کر کے اس میں گلیسرین شامل کریں اور اچھی طرح سے بلینڈ کر لیں ۔ ٹھنڈا ہونے پر کسی گہری رنگ کی شیشی میں ڈال کر ٹھنڈی جگہ رکھیں۔ یہ شیمپو قدرتی طور پر بالوں کو لائٹ براؤن رنگ دیتا ہے اور ہائی لائٹ اور لو لائٹ بھی دیر تک قائم رہتی ہیں ۔

رنگے ہوئے بالوں کے لئے موائسچرائزنگ شیمپو

شیمپوبناے کی ترکیب

سیج ( خشک بابا )(جو ایک خاص قسم کاپودا ہوتا ہے آسانی سے پنساری کی دوکان پر دستیاب ہوتا ہے) ۔ آدھا کپ
روزمیری ۔ آدھا کپ
گرم پانی ۔ دو کپ
خالص صابن پگھلا ہوا ۔ آدھا کپ
ایسنشل آئل ۔ دو قطرے
حشیش کا تیل ۔ دو قطرے
گرم پانی میں روز میری اور سیج کو ڈال کر اتنا پکائیں کہ پانی آدھا رہے جائے اب اس میں باقی اجزاء ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔یہ شیمپو بالوں کو دیر تک موائسچرائز کرے گا اور بالوں کو روکھا ہونے سے بھی بچائے گا

سرخ بالوں کے لئے شیمپو

شیمپو بنانے کی ترکیب

گل بابونہ آدھا کپ ایواکاڈو تیل ایک چمچ کیسٹر آئل آدھا چمچ لکوئڈ سوپ آدھا کپ ایسنشل آئل بارہ قطرے پکی ہوئی کافی آدھاکپ پانی دو کپ
پانی میں گل بابونہ کو پکا لیں اب اس میں تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں ی شیمپو بالوں کو ڈارک براؤن اور سرخ رنگ دے گا ۔

پی ایچ لیول بیلنس کرنا کا شیمپو

ایک کپ کوکونٹ ملک میں ایک چمچ جو جوبا آئل ،ایک چمچ سرکہ ،دو چمچ شہد ملا کراچھی طرح مکس کریں اور پیسٹ بنا کر بالوں پر دس منٹ لگا کر بال دھو لیں یہ شیمپو بالوں کا پی ایچ لیول برقرار رکھنے میں مدد کرے گا۔
مائلڈ شیمپومیں گلیسرین ،پانی اور لیوینڈر آئل مال کر بھی سر دھونے سے بالوں کاپی ایچ لیول قائم رہتا ہے۔
تربوز کے پانے سے بھی بالوں کو دھونے سے بال صحت مند ہوتے ہیں اور رنگ برقرار رہتا ہے ،ناریل کا دودھ بھی رنگے ہوئے بالوں کیلئے بہترین موائسچرائزنگ شیمپو ہے

نوٹ

رنگے ہوئے بالوں کو ہمیشہ ٹھنڈے پانی سے دھوئیں
اگر آپ کمرشل شیشمپو کااستعمال بند کر کے قدرتی شیمپواستعمال کر رہی ہیں تو اس دوران کمرشل شیمپوکا استعمال ہر گزنہ کریں
رنگے ہوئے بالوں پر پرمنگ ، بلو ڈرائی اور دیگر ٹریٹمنٹ کم سے کم کرنا چاہئے ۔
رنگے ہوئے بالوں کو دھوپ سے بچانا چاہئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...