زبردست آئی کریم گھر پر تیار کریں

16,556

اکثر خشک موسم خاص کر سردیوں میں آنکھوں کی جلد مزید خشک اور سوجی ہوئی نظر آتی ہے ۔آنکھوں کو تازگی بخشنے کے لیے آئی کریم کا استعمال کیا جاتا ہے جو آپ گھر پر بھی تیار کر سکتے ہیں۔
آنکھوں کے گرد جھریوں کو ختم کرنے کے لیے گھر میں تیار کردہ یہ کریم بہت کارآمد ہے کریم بنانے کے لیے ناریل کا تیل اور وٹامن ای کا کیپسول استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ کریم چند ہی ہفتوں میں آنکھوں کو خوبصورت بنادے گی۔

آئی کریم نمبر۲

اشیاء:

۔کھوپرے کا تیل جو موائسچرائزر کے طور پر کام کرتا ہے ۔ اس میں اینٹی بائیوٹک ، ملٹی وٹامن ، اینٹی اوکسی ڈنٹ اور توانائی بخش اجزاء شامل ہیں۔
۔وٹامن ای کے کیپسول ۔ وٹامن ای آئل میں اینٹی اوکسی ڈنٹ شامل ہے جو وقت سے پہلے پڑنے والی جھریوں کو ختم کرتا ہے۔
۔ ۱ عدد پن جس سے کیپسول میں سوراخ کیے جاسکے۔
۔ایک چھوٹا باؤل جو مائکرو ویو میں رکھا جاسکے یا چھوٹا ساس پین جو چولہے پر رکھ کر گرم کیا جاسکے۔
۔ لوبان کا تیل چاہے تو استعمال کرلیں ۔ یہ بھی جھریوں کو ختم کرتا ہے۔

بنانے کا طریقہ:

اگر کھوپرے کا تیل جما ہوا ہے تواسے چھوٹے باؤل میں ڈالکر ۱۵ سیکنڈز کے لیے مائکرو ویو کرلیں ٰٓ ٰٓ یا سوس پین میں ڈالکرچولہے پر رکھ کر پگھلالیں۔
۔ پگھلا ہوا تیل دوسرے باؤل میں ڈال دیں۔
۔ وٹامن ای کے کیپسول میں پن سے سوراخ کریں اور تیل میں نچوڑ کر اچھی طرح ملائیں ۔
۔ چاہیں تو لوبان کے تیل کے ۱۰ قطرے بھی شامل کرلیں ۔
۔ اب اس برتن کو تقریباً ایک گھنٹے کے لیے ریفریجریٹر میں رکھ دیں تاکہ تیل دوبارہ جم جائے ، بعد میں اس کریم کو دوبارہ فریج میں رکھنے کی ضرورت نہیں۔

آئی کریم نمبر۲

اشیاء:

لوبان کا تیل ۱۰ قطرے
ایلوویرا جیل ۱ اونس
شیاء بٹر ا اونس
ناریل کا تیل ا اونس
وٹامن ای آدھا چائے کا چمچ

بنانے کا طریقہ:

۔ایک چھوٹے باؤل میں تمام اجزاء حل کرلیں۔
۔ اگر ناریل کا تیل جما ہوا ہے تو پہلے ناریل کا تیل اور شیاء بٹر کو ہلکا سا گرم کرلیں اس کے بعد باقی اشیاء ملائیں اس طرح یہ سب آسانی سے حل ہوجائیں گی۔
۔اچھی طرح بلینڈ کرنے کے بعد شیشے کی بوتل میں بھر لیں۔
۔روزانہ صبح اور رات کو آنکھوں کے گرد لگائیں۔

استعمال کرنے کا طریقہ:

۔ رات کو سونے سے پہلے تھوڑی سی مقدار میں آئی کریم آنکھوں کے نیچے لگائیں ۔ صبح اٹھ کر آپ کی آنکھیں بہت بہتر دکھائی دیں گی۔
۔ صبح کے وقت بھی تھوڑی مقدار میں آئی کریم ۱۰ منٹ یا جلد میں جذب ہوجانے تک لگائیں ۔ پھر اس کے بعد میک اپ کریں
۔ یہ کریم آنکھوں کا میک اپ صاف کرنے کے لیے بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔

مزید جانئے :پھل اورسبزیوں کے چھلکوں سے کریں جلد کے مسائل حل

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...