میک اپ کا سامان اب گھر پر تیار!

1,589

میک اپ ہر عورت کی ضرورت اور پسند ہوتی ہے ۔ اسے استعمال کرکے خواتین اپنے حسن میں مزید اضافہ کرتی ہیں اور مزیدپر کشش دکھائی دیتی ہیں ۔ البتہ بازار میں ملنے والے میک اپ کے سامان میں موجود کیمیکلز زیادہ استعمال کی وجہ سے چہرے کو نقصان پہنچانے لگتے ہیں ۔ ایسے میں میک اپ کرنا چھوڑنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں بچتا۔ تاہم اب آپ کو ایسا کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ مندرجہ ذیل تراکیب سے آپ اپنے میک اپ کا سامان گھر میں ہی تیار کرسکتی ہیں ۔ یہ میک اپ نہ ہی آپ کی جلد کو نقصان پہنچائے گا اور نہ جیب پر بھاری ہوگا ۔

فیس پاؤڈر

کارن فلور 1/4کپ
جو پسی ہوئی 2بڑے چمچ
دارچینی ، کافی یا کوکو پاؤڈر 1/2چھوٹا چمچ
گلیسرین 10قطرے
لیونڈرآئل چند قطرے

سب سے پہلے دارچینی(کافی یا کوکو پاؤڈر)کے علاوہ سارے سوکھے اجزا کو ملا لیں ۔ پھر دارچینی، کافی یا کوکو پاوڈر اپنی رنگت کے حساب سے شامل کریں ۔ جیسے کے گندمی رنگت والی خواتین کم پاوڈر جبکہ گوری رنگت والی خواتین تھوڑا زیادہ پاوڈر شامل کرکے مکسچر کو گہرا سا رنگ دیں ۔ اب بادام کا تیل تھوڑا تھوڑا کرکے شامل کریں۔ اسے اچھی طرح مکس کریں کہ پاوڈر میں گٹھلی نہ پڑے ۔ اب لیونڈر آئل شامل کرلیں۔ اس پاؤڈر کو ایک پھیلے ہوئے ڈبے میں ڈال دیں اور برش کی مد دسے چہرے پر لگائیں ۔چہرے پر لگا کر اسے اچھی طرح بلینڈ ضرور کریں۔

فاؤنڈیشن

زیتون کا تیل
جوجوبا آئل
میٹھے باداموں کا تیل
لوشن

ان سب چیزوں کوہم وزن اچھی طرح مکس کرکے کسی چھوٹے ڈبے میں رکھ لیں اور کسی بھی عام فاؤنڈیشن کی طرح استعمال کریں۔ اس فاؤنڈیشن کو زیادہ مقدار میں نہ بنائیں۔ تیار کرنے کے بعد کچھ وقت کے لیے کسی ٹھنڈی جگہ پر رکھ دیں۔ سب سے پہلے ہاتھ پر تھوڑی مقدار میں لگا کر دیکھیں۔ اگر آپ کو سوٹ کرے تو ہی چہرے پر استعمال کریں ۔

لپ گلوس

مو م 2بڑے چمچ
ناریل کا تیل 2بڑے چمچ
بادام کا تیل 2چھوٹے چمچ
سرخ لپ اسٹک چھوٹا سا ٹکڑا
شمری آئی شیڈ 1/2چمچ
زیتون کا تیل 10قطرے

کسی بوائلر میں ان تمام اجزا کو پگھلا لیں ۔ جب موم پوری طرح سے پگھل جائے چولہے سے اتار لیں ۔ زیتون کا تیل ڈال کر کسی چھوٹے ڈبے میں بھر لیں۔اس ڈبے کو فرج میں رکھ کر جمنے دیں۔ آپ کا لپ بام تیارہے۔ لپ اسٹک اتنی ہی ڈالیں جتنا گہرا رنگ آپ چاہتی ہوں۔ آئی شیڈ سے لپ بام میں چمک آجائے گی ۔

آئی لائینر

ناریل کا تیل 3چھوٹے چمچ
ایلو ویراجیل 4چھوٹے چمچ
کوکو پاؤڈر 1/2چھوٹاچمچ

تمام اجزا کو مکس کر لیں اور ایک ایئر ٹائیٹ جار میں اسٹور کر لیں ۔ کسی صاف برش کی مدد سے آنکھوں پر لگائیں ۔

ڈیوڈرنٹ

ناریل کا تیل 1/2کپ
بیکنگ سوڈا 1/4کپ
کارن فلور 1/4کپ
لیونڈر آئل 1/2چھوٹا چمچ

تمام اجزا کو ملا کر ایک جار میں بھر لیں۔ کچھ وقت کے لیے اسے سیٹ ہونے کے لیے چھوڑ دیں۔ اس دوران یہ تھوڑا گاڑھا ہو جائے گا ۔ جب کہیں جانا ہو تھوڑا سا ہاتھ میں لے کر جسم پر لگالیں۔ اس میں آپ لیونڈر کے بجائے آپ اپنی پسند کاکوئی اور خوشبو والا تیل شامل کر سکتی ہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...