اس سنہری پراڈکٹ سے کریں خوبصورتی میں اضافہ

1,725

شہد کا روزانہ غذاؤں میں استعمال صحت مند طرز زندگی کے اصولوں میں شامل ہے۔شہد کی افادیت سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا تاہم اسکے بے پناہ فوائد سے بہت سے لوگ لا علم ہیں۔
قدرتی طور پر معدنیات، وٹامن، گلوکوس اور انٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور شہد ماہرین غذایت کی پسندیدہ غذاؤں میں سے ایک ہے حال اور ماضی میں اسے بہت سی ادویات میں بھی شامل کیا جاتا ہے۔
اگر خوبصورتی کی بات کی جائے تو شہد کا استعمال خوبصورتی کے لئے بھی کیا جاتا رہا ہے خوبصورتی میں اضافے کے لئے بہت سی مصنوعات شہد سے تیار کی جاتی ہیں شہد سے آپ کس طرح اپنے حسن میں اضافہ کر سکتے ہیں ذیل میں اسکی تفصیلات موجود ہیں ۔

 

صاف اور ملائم جلد

دو عدد بادام گرینڈ کر لیں اس میں چند قطرے لیموں کا رس اور ایک چمچ شہد ملا کے چہرے پر لگائیں چند منٹ لگا رہنے دیں اسکے بعد کسی معیاری فیس واش سے چہرہ دھو لیں جلد صاف اور نرم و ملائم ہو جائے گی۔

 

داغ دھبوں کا خاتمہ

دوچائے کے چمچ خالص شہد میں آدھا چائے کاچمچ لیموں کا رس شامل کریں ان دونوں کو اچھی طرح مکس کر کے چہرے پر لگائیں آدھے گھنٹے تک لگا رہنے دیں اسکے بعد پھر صاف پانی سے دھو لیں۔ ہفتے میں دو سے تین بار اس ترکیب کا استعمال کریں اس ماسک میں موجود لیموں کا رس چہرے پر موجود داغ دھبوں کو ہلکا کرتا ہے اور شہد جلد کو نکھارتا ہے ۔

 

جراثیم سے تحفظ

 

داغ دھبوں کے لئے بتائی گئی ترکیب کے استعمال کے بعد ہلکی سی شہد کی لئیر اپنے چہرے پر بنا لیں اور دس سے پندرہ منٹ بعد اسے ٹھنڈے پانی سے دھو لیں شہد کا براہراست جلد پر استعمال جلد کو جلد کو جراثیم سے پاک رکھتا ہے، جلد پر ہونے والی الرجی کی شکایات کو دور کرتا ہے اور جلد کے کینسر سے بچاتا ہے۔

 

چمکدار آنکھیں

 

حیرت انگیز طور پر شہد کو آنکھوں کی مختلف بیماریوں کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے اگر سرما لگانے والی سلائی کی مدد سے آنکھوں میں شہد لگایا جائے تو یہ آنکھوں کو مختلف بیماریوں سے تحفظ فراہم کر کے آنکھوں کو چمکدار بناتا ہے۔

 

مضبوط اور صحت مند بال

 

ایک پیاز کا رس نکال کے اس میں ایک چمچ شہد شامل کریں اور چند قطرے لوینڈر آئل کے بھی شامل کر لیں اچھی طرح مکس کر کے بالوں پر ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں ایک گھنٹے کے لئے سر کو کیپ یہ دوپٹے سے ڈھانپ لیں اسکے بعد پہلے صاف پانی سے دھو کے شیمپو استعمال کریں بہترین نتائج کے لئے ہفتے میں دو بار استعمال کریں۔

 

سن برن

 

سورج کی مضر شوواؤں سے جلد کو پہچنے والے نقصان کے خاتمے کے لئے ایک چمچ شہد میں دو چمچ ایلو ویرا جیل شامل کر کے متاثرہ حصے پر لگائیں کچھ دائر بعد صاف پانی سے دھو لیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...