کورین فیشل ماسک سے متعلق ضروری معلومات

751

آج کل فیس شیٹ ماسک جسے کورین فیشل ماسک بھی کہا جاتا ہے تیزی سے مقبول ہورہا ہے خاص طور پر مشہور شخصیات ، ماڈلز اور اداکارائیں اسے شوق سے استعمال کررہی ہیں ۔

یہ ماسک باریک کاٹن شیٹ سے بنایا گیا ہے اور اسے لکوڈ بیسڈ فارمولے میں بھگویا جاتا ہے ۔ کمپنی کے مطابق یہ ماسک جلدکو نمی بخشنے کے ساتھ چمکدار بناتا ہے ۔ اور بڑھتی عمر کی وجہ سے چہرے پر پڑ جانے والی لکیروں کو ختم کرتا ہے ۔ اس کا استعمال بھی نہایت آسان ہے۔ اس میں موجود سیرم خصوصیات کی وجہ سے اسے عام ماسک پر ترجیح دی جاتی ہے۔

کورین فیشل ماسک کے فائدے:

آسان استعمال:

کورین ماسک کا استعمال نہایت آسان ہے۔ اس ماسک پر آنکھوں اور ناک کی جگہ سوراخ بنے ہوئے ہیں۔ اس طرح اسے چہرے پر لگانا آسان ہے۔ اسے اتارنے کے لیے کسی خاص صفائی کی بھی ضرورت نہیں صرف اسے کھینچ کر اتار دیا جاتا ہے اور چہرے پر کچھ لگا نہیں رہتا ۔

فوری نتائج:

کورین ماسک کا استعمال خاص موقعوں اور ہوائی سفر کے لیے بھی بہترین ہے جبکہ چہرے کی جلد بہت خشک ہوجاتی ہے۔ ایسے میں یہ ماسک فوری طور پر نمی فراہم کر کے جلد کو ترو تازہ اور چمکدار بناتا ہے۔

فیشل سے سستا ہے:

کچھ برانڈز کافی مہنگے شیٹ ماسک بنارہے ہیں لیکن ان کے علاوہ ایسے کورین ماسک بھی دستیاب ہوتے ہیں جو عام فیشل سے بھی سستے ہوتے ہیں ۔ ان شیٹ ماسک کی بدولت اب آپ کو پارلر جانے کی ضرورت نہیں۔

مختلف اقسام میں دستیاب ہیں:

ہر ایک کی جلد مختلف ہوتی ہے ہر جلد کے مطابق الگ الگ شیٹ ماسک بنائے گئے ہیں۔ نارمل ، ڈرائی ، چکنی اور مہاسوں والی جلد کے لیے بھی شیٹ ماسک موجود ہیں۔

استعمال سے پہلے کچھ باتیں ذہن میں رکھیں:

ایک ماہر جلد کے مطابق کورین ماسک کا استعمال کرنے سے پہلے چند باتوں کا جاننا ضروری ہے۔

یہ روایتی ماسک جیسا نہیں ہے:

کورین ماسک کو صرف ماسک سے مشابہت کی بناء پر یہ نام دیا گیا ہے لیکن اس کے نتائج اصل ماسک جیسے نہیں ہوتے ۔ کاٹن کورین ماسک سیرم بیسڈ فارمولے میں بھیگے ہوئے ہوتے ہیں اور جلد کی گہرائی تک صفائی نہیں کرتے لیکن ان میں موجود وٹامنز ،امائنو ایسڈز اور منرلز جلد کے لیے بہت مفید ہیں ۔ اس کے علاوہ یہ جلد کو کلے ماسک کی طرح خشک بھی نہیں کرتے۔

ان کا استعمال دیر پا نہیں ہے:

یہ ماسک خاص موقعوں کے لیے بہترین ہیں ۔ ان کے استعمال سے جلد تروتازہ ہوجاتی ہے لیکن یہ نمی ایک دن سے زیادہ برقرار نہیں رہتی ۔ اس ماسک کا روزانہ استعمال مہنگا ثابت ہوگا اس لیے یہ ماسک صرف خاص موقعوں کے لیے استعمال کریں ۔

جلد کی نمی بڑھانے کے لیے بہترین ہیں:

مارکیٹ میں کئی اقسام کے شیٹ ماسک موجود ہیں جو مختلف نتائج کا دعویٰ کرتے ہیں جس میں جلد میں تازگی پیدا کرنا ، مہاسوں اور بڑھتی عمر کی وجہ سے چہرے پر نمودار ہونے والی لکیروں کا خاتمہ بھی شامل ہے۔ لیکن ماہر جلد کے مطابق اس کا کام صرف جلد کو نمی فراہم کرنا ہے ۔ کیونکہ جب ماسک لگایا جاتا ہے تو جلد کی نمی برقرار رہتی ہے لیکن ساتھ ہی جلد کا درجہ حرارت بھی بڑھ جاتا ہے ۔

مہاسوں والی جلد کے لیے صحیح نہیں:

جلد کا درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے جلد میں موجود بیکٹیریا کو تقویت ملتی ہے اور افزائش تیز ہوجاتی ہے جو مہاسوں کا باعث بنتے ہیں ۔ اگر آپ کی جلد پر مہاسے نکلتے ہیں یا چکنی جلد ہے تو یہ ماسک استعمال کرنے سے پہلے چہرے کے ایک چھوٹے سے حصے پر لگا کر دیکھیں کہ اسے لگانے سے اگلے روز کوئی نیا دانہ تو نہیں نکلا ۔اس کے بعد پورا ماسک استعمال کریں۔جلد پر کیل مہاسوں کے نشانات رہ جائیں تو لازما کریم کا استعمال کریں۔

صحیح طریقے سے لگائیں:

کیونکہ ماسک کا سائز ایک ہی ہوتا ہے اور یہ ہر چہرے پر فٹ ہوجاتا ہے لیکن ہر چہرہ ایک ہی سائز کا نہیں ہوتا اس لیے ضروی ہے کہ ماسک اس طرح لگایا جائے کہ پورا چہرہ ڈھانپ لے۔ماسک کو ماتھے سے لگانا شروع کریں آنکھوں پر لا کر گالوں پر پھیلائیں اور پھر تھوڑھی کے نیچے تک لے جائیں ۔ جتنی اچھی طرح ماسک چہرے پر لگے گا اتنے ہی اچھے نتائج حاصل ہونگے۔

ان کی صفائی آسان ہے:

عام ماسک کے استعمال کے بعد چہرہ اور اکثر بالوں کو بھی دھونا پڑتا ہے جبکہ شیٹ ماسک اتارنے کے بعد چہرے کو دھونے کی بھی ضرورت نہیں اس پر لگا سیرم جلد کو دن بھر تروتازہ رکھتا ہے۔لازما کریم

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...