ہونٹوں کو خوبصورت بنائیں

ہونٹوں کو محفوظ و خوبصورت بنانا ہے تو پھریہ" دس" نسخے اپنانے ہیں

2,757

ہونٹ ہمارے چہرے کا ایک اہم جز ہے ۔ ا س کی خوبصورتی ھمارے چہرے کومزیددلکش بناتی ہے۔ سردی کا موسم ہماری جلد سے نمی کو ختم کر کے جلد کو خشک بنا دیتا ہے اور یہی وجہ ہے کے ھمارے ہونٹوں میں سے نمی ختم ہو جاتی ہے اور ہونٹ خشک ہو کے پھٹنے لگتے ہیں اور بھدے نظر آتے ہیں۔

بہت سے لوگ ہونٹ خشک ہو جانے کی صورت میں بار بار ہونٹ پر زبان لگاتے ہیں لیکن لعاب کا اثر ختم ہونے کے بعد ہونٹ مزید خراب ہو جاتے ہیں اور پہلے سے زیادہ برے لگتے ہیں ۔

مزید جانئے :ہونٹوں کو نرم و ملائم بنانے کے لئے ماسک

حیرت انگیز نسخے

چندایسےگھریلو نسخے جن کو اپنا کے آپ اپنے ہونٹوں کو محفوظ بنانے کے ساتھ اس کو خوبصورت و دلکش بھی بنا سکتے ہیں ۔

۱ زعفران کی چند پتیوں کو پوری رات کے لئے دودھ میں بھگو دیں زعفران اپنا رنگ چھوڑ دے تو اس دودھ کو ہونٹوں پر لگائیں ہونٹ گلابی ہو جا ئیں گے اور پھٹنے سے محفوظ رہیں گے ۔
۲ – نرم ہونٹوں پر گلیسرین میں چند قطرے عرق گلاب ملا کر لگائیں ہونٹ چمک اٹھے گے۔
۳– گلاب کی پتیوں کو پیس کے اس میں دودھ کی ملائی ملا کے ہونٹوں پر لگائیں ہونٹ دلکش ہوجائے گے۔
۴۔دیسی مکھن ہونٹوں پر لگائیں ہونٹ پھٹنے سے محفوظ رہیں گے۔
۵۔ٹوتھ پیسٹ سے ہونٹوں پر ہلکا ہلکا مساج کریں ہونٹوں صاف ہو جائینگے اور پھٹنے سے بچے رہیں گے۔
۶۔بادام اور زیتون کا تیل بھی ہونٹوں پر لگانے سے ہونٹ خوبصورت ہو جاتے ہیں۔
۷۔رات کو سونے سے پہلے ہونٹوں پر شہد لگائیں اور صبح نیم گرم پانی سے دھو لیں ہونٹ پھٹنے سے بچے رہیں گے۔
۸۔نیم کے پتوں کا رس ہونٹوں پر لگانے سے ہونٹ پھٹنے سے بچ جاتے ہیں۔
۹۔ہونٹوں پر کھیرے کا رس لگانے سے بھی ہونٹ پھٹنے سے بچے رہتے ہیں۔
۱۰-ہلدی اور دودھ کی بلائی مکس کر کے ہونٹوں پر لگائیں ہونٹ گلابی ہو جائینگے۔

مزید جانئے : لپ اسٹک کا رنگ جلد کی رنگت کے مطابق

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...