مہندی بنانے کا طریقہ، رنگ اچھا لانے کے ٹوٹکے

2,272

مہندی لگانے کا شوق کسے نہیں ہوتا ۔ لیکن آج کل بازاروں میں ملنے والی مہندی ہاتھوں پر الرجی کا باعث بن سکتی ہے۔ مہندی لگانے کا شوق پورا کرنے کے لیے آپ مہندی گھر پر بھی تیار کرسکتی ہیں۔ جو نہ صرف کیمیکل سے پاک ہوتی ہیں بلکہ اچھا رنگ بھی دیتی ہیں۔

گھر پر مہندی تیار کرنے کا طریقہ

مہندی تیار کرنے کے لیے :
پسی ہوئی تازہ مہندی جو خاص ہاتھوں پر لگانے کے لیے ہو۔
سات آٹھ لونگیں ایک مہندی کے ڈبے ک لیے کافی ہیں۔
دو کھانے کے چمچ کافی پاؤڈر۔
لیموں کا رس ایک چمچ۔

ترکیب:

لونگ اور کافی کو ایک کپ پانی میں ملاکر اچھی طرح حل کریں ۔ اس مکسچر کو ابال لیں۔ آنچ درمیانی رکھیں۔ اچھی طرح پکا کر چھان لیں ۔
مہندی کو چھان لیں اور ایک چمچ لیموں کا رس مہندی میں ڈال کر اچھی طرح حل کریں۔
چمچے کی مدد سے کافی اور لونگ کا مکسچر مہندی میں ڈالتے جائیں اور حل کرتے جائیں۔
۳۰ ملی لیٹر عطرمہندی کے اس پیسٹ میں شامل کریں اور اچھی طرح حل کرتے جائیں۔
مکسچر کے باؤل کو پلاسٹک سے ڈھک کر ربربینڈ چڑھا دیں اور رات بھر کے لیے رکھ دیں ۔
جتنی گرمائی میں اس مکسچر کو رکھا جائے گا اتنا ہی مہندی کا رنگ تیز ہوگا۔
اس مہندی کو کون میں بھر کر استعمال کریں۔

اچھا رنگ لانے کے لیے ہدایات

مہندی کو خشک ہونے دیں:

مہندی خشک ہونے میں زیادہ سے زیادہ آدھا گھنٹہ لگتا ہے ۔ جب تک مہندی کافی خشک نہ ہوجائے۔ اپنے بالوں اور کپڑوں کو مہندی سے بچا کر رکھیں۔

مہندی دیر تک لگی رہنے دیں:

مہندی سوکھنے کے بعد بھی لگارہنے دیں ۔ جتنی دیر مہندی لگی رہے گی اتنا ہی اچھا رنگ آئے گا ۔ مہندی کو پوری رات یا کم از کم ایک گھنٹے کے لیے لگا رہنے دیں۔

زیادہ گہرا رنگ لانے کے لیے:

۔مہندی سوکھنے لگے تو اس پر لیموں کا رس اور چینی ملا کر لگائیں ۔ خیال رکھیں کہ مکسچرسے مہندی کو ہلکا سا گیلا کریں بہت زیادہ مقدار میں لگانے سے رنگ پھیلنے کا ڈر ہوگا ۔
۔ہاتھوں کو گرم رکھنے کے لیے ہلکی بھانپ یا آگ سے سکائی کریں یا بلو ڈرائی کریں۔
۔توا گرم کر کے توے پر دو تین لونگیں ڈال کر گرم کریں اور ہاتھ سینکیں۔
۔مہندی پر ہلکے ہاتھ سے وکس بھی لگاسکتے ہیں۔

مہندی اتاردیں:

کافی دیر مہندی لگے رہنے کے بعد اس کو جھاڑ دیں۔ اس وقت بھی فوری طور پر پانی سے نہ دھوئیں۔

مہندی کا رنگ گہرا ہوتا جائے گا:

مہندی اتارنے کے بعد بھی اس کا رنگ گہرا ہوتا جاتا ہے۔
مہندی گہری ہونے میں اسے ۲ دن درکار ہوتے ہیں۔
۲ دن بعد مہندی کا رنگ کافی گہرا ہوجاتا ہے ۔

مہندی کی حفاظت کریں:

مہندی کے ڈیزائن کی حفاظت کے لیے ہاتھوں کو کلورین، نمک کے پانی، برتن دھونے والے صابن ، بلیچ سے بچائیں۔کیونکہ یہ چیزیں تیزی سے مہندی کا رنگ کاٹتی ہیں ۔ برتن دھوتے وقت دستانوں کا استعمال کریں۔ نہاتے وقت بھی تیز صابن اور شیمپو سے ہاتھوں کو بچائیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...