ہیئر ریموول کریم اورڈارک اسپوٹ

52,080

مقبول ومعروف ہیئر ریموول کریمیں مارکیٹ میں دستیاب ہیں جومحفوظ اورآسان طریقے سے ہیئر ریموو کرتی ہیں۔ہیئر ریموونگ کریمز کیمیکل پرمشتمل ہوتی ہیں جوبالوں کے اسٹرکچر کوتوڑ کرانھیں ہٹانے کاکام کرتی ہیں۔ان کریموں میں موجود کیمیکل جلد کے لئے خطرے سے خالی نہیں۔انمیں موجود کیمیکل جلد پرموجود بالوں کے ساتھ ساتھ جلد کوبھی نقصان پہنچاسکتے ہیں۔

عموماً یہ تاثر عام ہے کہ ہیئر ریموول کریم کے استعمال سے اسکن ڈارک ہوجاتی ہے۔ایساکہناکسی حد تک بالکل جائز ہے کیونکہ ان کریموں میں پایاجانے والاکیمیکل جلد کی رنگت کومتاثر کرتاہے اورجلد پرنشان چھوڑ جاتاہے لیکن ایساجب ہوتاہے تب کریم غیرمعیاری ہویاٹھیک طرح سے استعمال نہ کی گئی ہو۔

ڈارک اسپوٹ کی وجوہات

ہیئر ریموونگ کریمیں شدید کیمیائی اجزاء پرمشتمل ہوتی ہیں۔بال اورجلد دونوں ایک ہی پروٹین اورامینوایسڈ سے بنے ہیں۔اسی لئے ان کریمز کے استعمال سے بال جلد کے مقابلے میں جلدکمزورہوجاتے ہیں ۔کیونکہ یہ کریمیں جلد پررہ کربالوں کے پروٹین کوڈیزولو کرتی ہیں۔جس وجہ سے اسکن نہیں صرف بال ریموو ہوتے ہیں۔ لیکن اگر یہ کریمیں مقررہ وقت سے زیادہ دیر تک جلد پرلگی رہیں یاٹھیک طرح سے اورمکمل طورپرصاف نہ کی جائیں تو نتیجتاً جلد ٹوٹ کربرن ہوسکتی ہے۔اوریہی عمل جلد پرڈارک اسپوٹ کی وجہ بنتاہے۔ڈارک اسپوٹ کی وجہ ہی ری ایکشن اورجلن ہے جوغیر معیاری کریم یانامناسب طریقہ استعمال کے باعث ہوسکتاہے۔

ہمیشہ اچھی پروڈکٹ کاانتخاب کریں

اس معاملے میں پیسوں کی بچت کوبھول کرہیئر ریموونگ کیلئے ہمیشہ اچھی برانڈ کاانتخاب کریں جوجلد کونقصان پہنچائے بغیر آپ کاکام آسان کردے۔مارکیٹ میں موجود مختلف برانڈز کوآزمانے کے بجائے ہمیشہ اچھی اورمعیاری پروڈکٹ کوترجیح دیں۔جلد پرکسی بھی پروڈکٹ کے استعمال سے پہلے پیچ ٹیسٹ ضرور کریں ۔اگر اس سے آپ کوکوئی الرجی یاجلن وغیرہ نہ ہوتوپھر آپ اسے اپلائی کریں۔کسی بھی پروڈکٹ کے استعمال سے پہلے پیک پردی گئی ہدایات بغور پڑھ لیں تاکہ آپ کوکوئی نقصان نہ پہنچے۔اسکے استعمال سے پہلے جلد کوصاف اورخشک کرنابہت ضروری ہے تاکہ جلد میں موجودجراثیم اورآئل دور ہوجائے اورکریم بہتر طریقے سے اپناکام کرے۔

ہیئر ریموونگ کے بعد احتیاط کریں

۱۔ان کریمز کے استعما ل کے بعد جلد پرجلن،خشکی ،ریشز اورحساسیت کامسئلہ عام ہے۔ان سب مسائل سے بچنے کے لئے ہمیشہ اچھی کریم کاانتخاب اورمناسب طریقہ استعمال اختیار کریں۔
۲۔ان کریموں کافارمولاجلد ،بال اورریموونگ ایریاکے مطابق تیارکیاجاتاہے۔لہٰذا اپنی جلد کے حساب سے کسی بھی کریم کاانتخاب ضروری ہے۔
۳۔ہیئر ریموونگ کریم کے استعمال کے بعد اس بات کااطمینان کرلیں کہ جلد پر سے کریم اچھی طرح صاف ہوچکی ہو۔
۴۔ہیئر ریموونگ کے بعد جلد بہت حساس ہوجاتی ہے اسی لئے ہیئر ریموونگ کریم کے استعمال کے بعدفوری طورپراورکم از کم چوبیس گھنٹے تک ڈیوڈورنٹ یاکوئی اورکیمیکل پرمبنی پروڈکٹ کااستعمال نہ کریں۔
۵۔ہفتہ میں ایک دفعہ اس کریم کااستعمال بہترہے لیکن اگر جلد حساس ہوتوایکسپرٹ پندرہ دن کے وقفے سے اسکے استعمال کامشورہ دیتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...