سفید بالوں سے نجات پانے کے 6 ٹوٹکے

9,968

بالوں کی سفیدی کا تعلق صرف کھائے جانے والی خوراک سے ہی نہیں ہوتا بلکہ بعض بیماریوں کے اثرات کی وجہ سے بھی بال قبل از وقت سفید ہونے لگتے ہیں۔جیسے ٹائیفائیڈبخار کے اثراتِ بد اور دائمی نزلہ کی وجہ سے بھی بال وقت سے پہلے سفید ہو جایا کرتے ہیں۔

اسی طرح تھائیرائیڈ اور پیچوئیری غدود کے فعل میں نقص پیدا ہونے سے بھی اسی طرح کے مسائل سر اٹھا سکتے ہیں۔ جسم میں فولاد،کاپر،سلفر،زنک، آئیوڈین اور دیگر ضروری اجزا کی مطلوبہ مقداروں میں کمی سے بھی بال متاثر ہو سکتے ہیں۔ بالوں کی سیاہی قائم رکھنے کے لیے جسم میں فولاد او ر بالوں کی مضبوطی کے لیے کاپر ،زنک، سلفر،آئیوڈین،کیراٹینن اور میلانین وغیرہ کی مطلوبہ مقداروں کا پورا ہونا لازمی ہے۔

بال سفید ہونا شروع ہوجائیں تو ہم اس کی روک تھام کے لیے مختلف ہیئرکلرز لگاتے ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو بالوں کو گرنے اور سیاہ رکھنے کے کچھ قدرتی ٹوٹکے بتائیں گے، جن پر عمل کرکے اس مسئلے پر آپ کسی حدتک قابو پاسکتے ہیں:

1۔تقریباًدس سے بارہ ریٹھے اور تین سے چار شکاکائی رات بھر پانی میں بھگوئیں۔اگلے دن ایک بار ابال کر نتھار لیں۔اس محلول کو اپنے سر میں شیمپو کی جگہ استعمال کریں۔
2۔کیسٹر آئل اور لیموں کے رس کی برابر مقدار لے کر سر کی مالش کریں اور اوپر بتائے گئے ریٹھے اور شکاکائی محلول سے دھولیں۔یہ آپ کے کالے بالوں کو زیادہ دیر تک رکھے گا اور سفید بال آنے سے روکے گا۔
3۔ایک کپ سیاہ پتی کو ابالیں اور ایک چمچ نمک ڈالیں۔جب یہ محلول ٹھنڈا ہوجائے تو اسے سر کے بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور ایک گھنٹے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔اس طریقہ میں شیمپو سے ہر گز سر مت دھوئیں۔
4۔ گوس بیری بالوں کے لیے بہت مفید ہے اور اگر روزانہ سر کے بالوں کی اس سے مالش کی جائے تو سفید بال سیاہ ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔
5۔دس سے بارہ گوس بیری کوایک کپ میں ساری رات بھگو کررکھ دیں اور صبح کو نتھار لیں۔سر دھونے کے بعد انھیں سر میں لگائیں اور دس منٹ تک چھوڑ دیں۔اس کے بعد سر نیم گرم پانی سے دھو لیں،آپ کے بال نرم و ملائم ہونے کے ساتھ وقت سے پہلے سفید نہیں ہوں گے۔
6۔اگر آپ پندرہ منٹ تک لیموں اور کوکونٹ آئل کا مساج کریں تو یہ بھی بالوں کے لئے انتہائی مفید چیز ہے۔

 

مزید جانئے : یہ غذائیں کھائیں گنج پن اور کمزور بالوں سے جان چھڑائیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...