بالوں کا گرنا روکنے والے پھل

6,232

قدرت نے ہمارے لئے بیش بہا ایسے قدرتی تحفے عنایت کئے ہیں جو ہماری صحت اور خوبصورتی بڑھانے میں مددگار ہوتے ہیں ۔لیکن ہماری بھاگتی دوڑتی زندگی میں ہم ان قدرتی تحفوں کا استعمال کرنا بھول جاتے ہیں جس کی وجہ سے صحت کے مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں جن میں سر فہرست بالوں کا گرنا ہے ۔ بالوں کا گرنا آجکل صرف نو جوانوں کامسئلہ نہیں ہے بلکہ بچے بھی اس مسئلہ کا شکار نظر آتے ہیں ۔ بالوں کے گرنے کی بنیادی وجہ تازہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال نہ کرنا ہے ۔
اگرآپ کے بال مسلسل گر رہے ہیں تو ان پھلوں کو بطور دوا استعمال کر نے سے بالوں کا گرنا روکا جا سکتا ہے

۱۔کینو

کینو وٹامن سی اور ای سے بھر پور ہوتا ہے اس میں موجود بیٹا کیروٹین ،فلیونوائڈز اور میگنیشیم بالوں کی نشوونما میں مدد کرتا ہے ۔اس پھل میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہوتی ہیں جو بالوں کی تہہ میں موجود چکنائی کو صاف کرتی ہیں ۔ روزانہ ایک کینو کھانے سے آپ اپنے بالوں کو چمکدار اور مضبوط بنا سکتے ہیں اس کے علاوہ کینو کے چھلکے کے پاؤڈر سے بال بھی دھوئے جا سکتے ہیں جس سے بال گرنا رک جاتے ہیں ۔

۲۔ سیب

دوزانہ ایک سیب کھانا نہ صرف آپ کو ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے بلکہ بالوں کو گرنے سے بھی روکتا ہے ۔سیب میں سولیوبل فائبر ،وٹامن اور فینولک اجزاء ہوتے ہیں جو بالوں کو جڑوں سے مضبوطی دیتے ہیں اور نئے بال اگنے میں مدد کرتے ہیں ۔

۳۔ اسٹرابیری

اسٹرابیری کو صحت کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کا بھی ضامن قرار دیا جاتا ہے ۔اسٹرابیری (سلیکا )حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے جس سے بال گرنا رک جاتے ہیں ۔اس کے علاوہ اس میں وٹامن بی اور سی بھی پایا جاتا ہے جس سے بال مضبوط اور گھنے ہوتے ہیں ۔

۴۔ انگور

موجودہ دور میں ہی نہیں بلکہ قدیم زمانے سے ہی انگور کے بیجوں کا تیل بالوں کی نشونما بہتر بنانے کے لئے استعمال ہوتا رہا ہے ۔ انگور کے رس میں ایسے وٹامن پائے جاتے ہیں جو بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتے ہیں ۔چونکہ انگور ہمارے جسم کو ڈٹوکسفائی کرتا ہے ،ہمارے جسم سے فضلہ کو صاف کرتا ہے جس سے بال گرنا رک جاتے ہیں ۔

۵۔ کیلا

یاد رکھیں کہ بالوں ک گرنا اس بات کی علامت ہے کہآپ کے جسم میں توانائی کم ہے اور آپ کا جسم کام زیادہ کر رہا ہے ۔ جسم کے لئے ضروری نیوٹرینٹ ،وٹامن ،فائبر ،میگنیشیم اور پیکٹن کی مقدار جب کم ہو تو بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں ۔جب کہ ان ضروری نیوٹرنٹ اور وٹامن کے حصول کا بڑا آسان ذریعہ کیلا ہے ۔ جو نہ صرف فوری توانائی بحال کرتا ہے بلکہ بالوں کو ٹوٹنے اور گرنے سے بھی بچاتا ہے

۶۔ ایواکاڈو

ایوا کاڈو کا شمار ان پانچ پھلوں میں ہوتا ہے جو بالوں کی نشونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ یہ پھل وٹامن بی اور سیاور بیٹا کیروٹن سے بھر پور ہوتا ہے جو بالوں کی نشونما کے لئے لازمی جز مانے جاتے ہیں ۔ایوا کاڈو میں موجود یہ اجزاء سر کی جلد میں خون کا بہاؤ بڑھاتے ہیں جس سے بال اگنا شروع ہو جاتے ہیں اوربالوں کا گرنا رک جاتاہے

۷۔امرود

امرود میں موٹامن اے کثرت سے پایا جاتا ہے جو بالوں کی نشونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔عام طور پر بالوں کے گرنے کی وجہ سر کی خشکی اور سکری ہوتی ہے اور امرود کا استعمال سر کی خشکی کو دور کرتا ہے امرود کھانے کے علاوہ اس کا گودا سر پر ملنے سے خشکی کا خاتمہ ہوتا ہے جس سے بال گرنا بند ہو جاتے ہیں ۔

۸۔آملہ

آملہایکایسا پھل ہے جسے بالوں کا دوست بھی کہا جاتا ہے ۔یہ بالوں کے تمام امراض میں مفید ہوتا ہے ،چونکہ یہ بالوں کو صحت مند بنانے والا پھل ہے اسی لئے بالوں کے تیلاور شیمپو میں لازمی جز کے طور پر شامل کیا جاتا ہے ۔آملہ کا بہترین استعمال اچار کی صورت میں کیا جا سکتا ہے ۔یا اس کا تیل بنا کر سر پر لگایا جا سکتا ہے ۔

۹۔آلوچہ (آلو بخارا )

آلوچہ میں بائیو فلیونوائڈزپائے جاتے ہیں جو سر کی جلد کے ٹشوز کو مضبوط بناتے ہیں جس سے بال گرنا رک جاتے ہیں اور بال گھنے ہوتے ہیں

۱۰۔لیموں

لیموں بالوں کوگھنا اور مضبوط بناتا ہے ۔لیموں کی شکنجبین پینے سے نہ سرف خون صاف ہوتا ہے بلکہ بال بھی مضبوط ہوتے ہیں ۔ نہ صرف لیموں کاعرق بلکہ لیموں کے چھلکے بھی بالوں کومضبوط بناتے ہیں ۔لیموں کے چھلکے سر کیجلدپر ملنے سے بالوں سے خشکی ختم ہوتی ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...