مختلف آنکھوں کے لئے آئی لائنر لگانے کے طریقے

1,043

آنکھیں چہرہ کی خوبصورتی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔اور اگر انھیں ٹھیک طرح سے سنوارا جائے تو انکی دلکشی میں مزید اضافہ کیاجاسکتاہے۔
آئی میک اپ میں لائنر کی خاص اہمیت ہے۔ آئی لائنر کے بغیر میک اپ ادھورہ لگتاہے۔آنکھیں چھوٹی ہوں یابڑی لائنر کی صحیح تکنیک سے انھیں مزید خوبصورت اور سوفٹ لک دیا جاسکتاہے۔

۱۔فش ٹیل لائنر

eye liner type 1

یہ اسٹائل نیا اورنوجوان لڑکیوں میں زیادہ مقبول ہے۔اسے لگانے میں احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔اپنی آنکھوں اور عمر کے لحاظ سے آپ اس لائنر کو اپلائی کرسکتی ہیں۔

۲۔کیٹ آئی لائنر

eye-liner-type-2

یہ عام طور پر آجکل زیادہ مقبول ہے۔یہ اسٹائل چھوٹی اور بڑی دونوں طرح کی آنکھوں کے لئے موزوں رہتاہے۔لیکن پہلے آپ اسکی پتلی لائن لگائیں اور پھر اسے اپنی آنکھوں کے کناروں سے موٹا کریں۔ڈائریکٹ موٹی لائن اپلائی کرنے سے آپکی لائن شیپ خراب ہوسکتی ہے۔

۳۔ریٹرو آئی لائنر

eye-liner-type-3

اس لائنر سے آپ اپنی شخصیت کو بہترین اور خوبصورت لک دے سکتی ہیں۔آجکے دورمیں یہ اسٹائل فیشن کے حساب سے زیادہ مقبول ہے۔شائنی بلیک لائنر اور وائبرینٹ رنگوں کے امتزاج سے یہ آنکھوں کو حسین بناتاہے۔

۴۔فلِک آئی لائنر

eye-liner-type-4

یہ اسٹائل ہر طرح کی آنکھوں پر خوشنمادکھائی دیتاہے۔اسکا شمار بیسک لائنر اسٹائل میں ہوتاہے۔اسکے لگانے میں زیادہ وقت بھی درکار نہیں ہوتا اور آنکھیں اسٹائلش لگتی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...